Town Municipal Corporation Baldia, District-Keamari, Karachi

Town Municipal Corporation Baldia, District-Keamari, Karachi Official page of TMC Baldia, District Keamari, providing municipal services and ensuring development for Baldia Town residents.

Town Chairman - Abdul Karim Askani!🇱🇾

10/09/2026

ڈپٹی کمشنر کیماڑی عبد الستار ہکڑو کی TMC بلدیہ ٹاؤن آمد
عوامی مسائل اور بلدیاتی سہولیات کی بہتری پر اہم تبادلۂ خیال

کراچی: ڈپٹی کمشنر کیماڑی جناب عبد الستار ہکڑو نے TMC بلدیہ ٹاؤن کا دورہ کیا، جہاں ٹاؤن چیئرمین عبد الکریم آسکانی، وائس چیئرمین عجب خان سواتی، میونسپل کمشنر سیدہ عائشہ نقوی، اراکین کونسل اور TMC افسران و اسٹاف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستے پیش کیے۔

ملاقات کے دوران بلدیہ ٹاؤن ڈسٹرکٹ کیماڑی کے عوامی مسائل، صحت و تعلیم، صفائی ستھرائی، پینے کے پانی، نکاسیٔ آب، تجاوزات اور بنیادی شہری سہولیات سمیت علاقے کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ٹاؤن چیئرمین عبد الکریم آسکانی نے عوامی مسائل سے آگاہ کیا، جبکہ ڈپٹی کمشنر نے ان کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات کے اختتام پر ٹاؤن چیئرمین عبد الکریم آسکانی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کیماڑی عبد الستار ہکڑو کو اعزازی شیلڈ، سندھی ٹوپی اور ثقافتی اجرک پیش کی گئی، جبکہ وائس چیئرمین عجب خان سواتی،سینیئر نائب صدر حاجی عبدالکریم بلوچ ،صدر واجہ جاوید بلوچ ،میونسپل کمشنر سیدہ عائشہ نقوی اور اراکین کونسل کی جانب سے بھی انہیں اجرک پہنائی گئی۔

اس موقع پر ایجوکیشن کمیٹی کے چیئرمین حنیف خان سواتی، وائس چیئرمین رحیم شاہ، شہزاد قادری، نور علی خان، یاسر خان تنولی، خوش بلی خان،سینیئر نائب صدر حاجی عبدالکریم بلوچ ،صدر واجہ جاوید بلوچ ، یوتھ کونسلر فرحاد خان سمیت دیگر TMC افسران موجود تھے۔

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی تعاون اور باہمی رابطے کے ذریعے بلدیہ ٹاؤن کے عوام کو درپیش مسائل کے حل اور انہیں بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

10/09/2026

ڈپٹی کمشنر کیماڑی جناب عبدالستار ہکڑو کی بلدیہ ٹاؤن آفس آمد

صدر پی ایس 111و ٹاؤن چیئرمین عبدالکریم آسکانی نے بدھ کے روز اپنے دفتر میں شہریوں سے ملاقاتیں کیں، ان کے مسائل بغور سنے ا...
09/09/2026

صدر پی ایس 111و ٹاؤن چیئرمین عبدالکریم آسکانی نے بدھ کے روز اپنے دفتر میں شہریوں سے ملاقاتیں کیں، ان کے مسائل بغور سنے اور ان کے فوری حل کے لیے بھرپور یقین دہانی کرائی۔

شہریوں نے ٹاؤن چیئرمین کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جن پر انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایات دیں۔

09/09/2026

بلدیہ ٹاؤن کے چیئرمین جناب عبدالکریم آسکانی اور وائس چیئرمین بلدیہ ٹاؤن جناب عجب خان سواتی سے چیئرمین یونین کمیٹی 9 زیشان تنولی اور سر رضا آفریدی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

ملاقات میں مختلف امور، بالخصوص کھیلوں سے متعلق مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر تنظیمی عہدےداران، اراکینِ کونسل و ممبران TMC بلدیہ ٹاؤن بھی موجود تھے۔

ٹاؤن چیئرمین عبدالکریم آسکانی اور وائس چیئرمین عجب خان سواتی نے کھیلوں کے حوالے سے درپیش مسائل کو باہمی مشاورت اور مؤثر حکمتِ عملی کے تحت مستقل بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ “گراؤنڈ آباد ہوں گے تو اسپتال ویران ہوں گے۔” نوجوان نسل کے بہتر مستقبل اور صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے کھیلوں کے میدانوں کو آباد رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

ان شاء اللہ گراؤنڈز میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ فیملیز اور بزرگوں کے لیے بھی صحت مند، مثبت اور تفریحی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، تاکہ شہریوں کو صحت مند ماحول اور نوجوان نسل کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے بہتر مواقع میسر آسکیں۔

08/09/2026

شارع علی المرتضیٰ، 24 مارکیٹ میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن بلدیہ کی میونسپل کمشنر سیدہ عائشہ نقوی کی نگرانی میں شارع علی المرتضیٰ، 24 مارکیٹ میں غیر قانونی اور ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

میونسپل کمشنر سیدہ عائشہ نقوی موقع پر موجود رہیں اور اپنی نگرانی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کروائی۔ آپریشن کے دوران سڑکوں اور عوامی گزرگاہوں پر قائم غیر قانونی ٹھیلوں، پتھاروں اور دیگر تجاوزات کو ہٹا دیا گیا۔

کارروائی کے نتیجے میں عوامی ٹرانسپورٹ اور شہریوں کی آمدورفت کے راستوں کو تجاوزات سے پاک کروا دیا گیا، جس سے ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی آمدورفت میں بہتری آئی۔

انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ عوامی گزرگاہوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

08/09/2026

صدر پی ایس-111 و ٹاؤن چیئرمین عبدالکریم آسکانی نے پیر کے روز اپنے دفتر میں ضلعی عہدے داران، یونین کونسل 9 کی سیاسی و سماجی شخصیات اور اسپورٹس سے وابستہ نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر مختلف وفود نے ٹاؤن چیئرمین کو اپنے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ عبدالکریم آسکانی نے وفود کے مسائل اور تجاویز کو بغور سنا اور ان کے فوری حل کے لیے بھرپور یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ اسپورٹس گراؤنڈ نوجوان نسل کا مستقبل ہے عوامی مسائل کا بروقت حل اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

08/09/2026

صدر پی ایس 111و ٹاؤن چیئرمین عبدالکریم آسکانی نے پیر کے روز اپنے دفتر میں شہریوں سے ملاقاتیں کیں، ان کے مسائل بغور سنے اور ان کے فوری حل کے لیے بھرپور یقین دہانی کرائی۔

شہریوں نے ٹاؤن چیئرمین کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جن پر انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایات دیں۔

07/09/2026

چیئرمین بلدیہ ٹاؤن عبدالکریم آسکانی کی جانب سے مسیحی برادری کے لیے خصوصی اقدام
زیارتِ مقدسہ مریم کے لیے قرعہ اندازی کے ذریعے 11 خوش نصیب افراد کا انتخاب

7 ستمبر – یومِ تحفظِ ختمِ نبوت ﷺپاکستان پیپلز پارٹی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو نے آئینی طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم قرا...
07/09/2026

7 ستمبر – یومِ تحفظِ ختمِ نبوت ﷺ

پاکستان پیپلز پارٹی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو نے آئینی طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دے کر عقیدہ ختمِ نبوت ﷺ کی حفاظت کی۔

06/09/2026

پاکستان پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ کیماڑی اور تمام سٹی ایریاز کے عہدیداران، ذیلی ونگز کے ضلعی صدور، ٹاؤن چیئرمینز اور وائس ٹاؤن چیئرمینز کا اہم اجلاس

صدر پاکستان پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ کیماڑی و رکن سندھ اسمبلی جناب لیاقت علی آسکانی کی زیر صدارت الیکشن سیل آفس نیول کالونی میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ کیماڑی کی جانب سے سندھ کی تقسیم کے خلاف قرارداد پیش کی گئی، جسے اجلاس کے تمام شرکاء نے متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے سندھ کی تقسیم کی ہر سازش کو مسترد کردیا۔

اجلاس میں سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ کیماڑی سید افتخار حسین شاہ، سینئر نائب صدر فیصل یونس، سٹی ایریاز کے صدور، ٹاؤن چیئرمین بلدیہ عبدالکریم آسکانی، رکن سندھ اسمبلی آصف موسیٰ، عجب خان سواتی، اقبال بلوچ، ٹاؤن چیئرمینز علی اکبر اور ہمایوں خان سمیت ذیلی ونگز کے ضلعی صدور زاہد مسعود، دیوان ویرومل اور نور بانو جسکانی، ممبرسندھ کونسل واجہ نیاز نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ پاکستان پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ کیماڑی اور تمام سٹی ایریاز کے عہدیداران نے بھی اجلاس میں بھرپور شرکت کی۔

Address

Hub River Road Near Chippa Ambulance Stop, Sector 05 Baldia
Karachi
75760

Opening Hours

Monday 09:00 - 05:00
Tuesday 09:00 - 05:00
Wednesday 09:00 - 05:00
Thursday 09:00 - 05:00
Friday 09:00 - 05:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Town Municipal Corporation Baldia, District-Keamari, Karachi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Town Municipal Corporation Baldia, District-Keamari, Karachi:

Shortcuts

Share