TehreekeInqilab PM Information Secretary Sindh

TehreekeInqilab PM Information Secretary Sindh Information Secretary Tehreek-e-Inqilab Political Movement Sindh Official Page

🏏 تورغر کے سپوت عبدالقادر کے نام ❤️🇵🇰تورغر کی مٹی نے ہمیشہ باصلاحیت، محنتی اور باہمت نوجوانوں کو جنم دیا ہے، اور آج ہمیں...
30/08/2026

🏏 تورغر کے سپوت عبدالقادر کے نام ❤️🇵🇰
تورغر کی مٹی نے ہمیشہ باصلاحیت، محنتی اور باہمت نوجوانوں کو جنم دیا ہے، اور آج ہمیں فخر ہے کہ تورغر سے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹر عبدالقادر پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا حصہ بن کر ایک بڑے سفر پر روانہ ہوۓ۔
عبدالقادر کا انگلینڈ کے دورے کے لیے روانہ ہونا صرف ان کے لیے نہیں بلکہ ان کے والدین، خاندان، دوستوں اور پوری تورغر کی عوام کے لیے بھی خوشی اور فخر کا لمحہ ہے۔ ❤️
یہ سفر صرف ایک کرکٹ ٹور نہیں، بلکہ تورغر کے ایک نوجوان کے خوابوں، محنت اور جذبے کی کامیابی کی داستان ہے۔ آج عبدالقادر پاکستان کی نمائندگی کے لیے میدان میں اترنے جا رہے ہیں، اور ہمیں یقین ہے کہ ان کی محنت، حوصلہ اور صلاحیت انہیں مستقبل میں مزید بلند مقام تک لے جائے گی۔
ہم عبدالقادر کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں ہر قدم پر کامیابی عطا فرمائے، ان کے ٹیلنٹ میں برکت دے اور انہیں پاکستان کا نام دنیا کے میدانِ کرکٹ میں مزید روشن کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔ 🤲🇵🇰
عبدالقادر! پورا تورغر آپ کے ساتھ ہے۔
آپ میدان میں صرف اپنے لیے نہیں بلکہ اپنے خاندان، اپنے علاقے تورغر اور اپنے وطن پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
دنیا کو بتا دو کہ تورغر کے نوجوان کسی سے کم نہیں! 💚🏏
نیک خواہشات اور دعاؤں کے ساتھ

منجانب
تحریک انقلاب پولیٹیکل موومنٹ سندھ 🇵🇰❤️
#عبدالقادر




**پمز ہسپتال میں آتشزدگی اور جانی نقصان حکومتی نااہلی کا ایک اور ثبوت ہے!**پمز ہسپتال میں آگ لگنے کے افسوسناک واقعے اور ...
27/08/2026

**پمز ہسپتال میں آتشزدگی اور جانی نقصان حکومتی نااہلی کا ایک اور ثبوت ہے!**

پمز ہسپتال میں آگ لگنے کے افسوسناک واقعے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان نے ایک بار پھر حکومتی اداروں کی نااہلی، غفلت اور ناقص انتظامات کو بے نقاب کر دیا ہے۔

جہاں ہسپتال عوام کو زندگی اور تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہوتے ہیں، وہاں حفاظتی انتظامات کی کمی اور متعلقہ اداروں کی غفلت کے باعث قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کی **فوری، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات** کی جائیں، ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق سزا دی جائے اور مستقبل میں ایسے سانحات سے بچنے کے لیے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مؤثر فائر سیفٹی اور ایمرجنسی نظام کو یقینی بنایا جائے۔

**انسانی جانوں سے کھیلنے والی غفلت اب مزید برداشت نہیں کی جائے گی!**

**ترجمان: تحریکِ انقلاب پولیٹیکل موومنٹ، صوبہ سندھ**

27/04/2026

تحریک انقلاب پولیٹیکل موومنٹ سندھ کے روح رواں جناب شریف اللّٰہ اخونزادہ صاحب کا کراچی کے جلسے سے اظہار خیال ۔۔۔۔۔۔

کل کا شاندار جلسہ جو ہر لحاظ سے یادگار رہا۔ اس خوبصورت موقع پر میں دل کی گہرائیوں سے تمام منتظمین، مہمانوں اور شریک ہونے...
27/04/2026

کل کا شاندار جلسہ
جو ہر لحاظ سے یادگار رہا۔ اس خوبصورت موقع پر میں دل کی گہرائیوں سے تمام منتظمین، مہمانوں اور شریک ہونے والے تمام کارکنوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
آپ سب کی موجودگی اور محبت نے اس جلسے کو ایک خاص رنگ دیا۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ اسی طرح مل جل کر خوشیاں منانے اور کامیابیاں حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
تمام دوستوں کو اس کامیاب جلسے پر بہت بہت مبارک ہو! 🎉

کریم اللّٰہ خان صدر تحریک انقلاب پولیٹیکل موومنٹ سندھ

27/04/2026

تحریک انقلاب پولیٹیکل موومنٹ سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری انور فراز صاحب کا کراچی کے جلسے سے خطاب ۔۔۔۔

27/04/2026

تحریک انقلاب پولیٹیکل موومنٹ کے سینئر رہنما جناب طوطی رحمان بٹگرامی صاحب کا کراچی کے جلسے سے اظہار خیال۔۔۔۔

27/04/2026

تحریک انقلاب پولیٹیکل موومنٹ تحصیل الائی کے صدر حاجی مہاجرین صاحب کا کراچی کے جلسے سے خطاب ۔۔۔۔

سوال: اتنی غفلت کیوں؟اگر سوات میں دفعہ 144 نافذ تھی، الرٹ جاری تھا، تو حفاظتی اقدامات کیوں نہ کیے گئے؟ متعلقہ ادارے کیا ...
28/06/2025

سوال: اتنی غفلت کیوں؟اگر سوات میں دفعہ 144 نافذ تھی، الرٹ جاری تھا، تو حفاظتی اقدامات کیوں نہ کیے گئے؟ متعلقہ ادارے کیا کررہے تھے؟
ترجمان تحریک انقلاب پولیٹیکل موومنٹ سندھ

آن لائن اپنی رقم نکلوالنے پر ٹیکس۔ مہنگی بجلی وہیں سولر پر ٹیکس گاڑیوں پر سیلز ٹیکس ای کامرس پر اٹھارہ فیصد ٹیکس۔ زراعت ...
18/06/2025

آن لائن اپنی رقم نکلوالنے پر ٹیکس۔
مہنگی بجلی وہیں سولر پر ٹیکس
گاڑیوں پر سیلز ٹیکس
ای کامرس پر اٹھارہ فیصد ٹیکس۔ زراعت کا کوئی والی وارث نہیں۔ بڑا کاروباری طبقہ ایک بار پھر بجٹ کی زد سے بچ نکلا اور چھوٹا کاروباری ٹیکس کی زد میں۔ پٹرول پر کاربن لیوی کی مد میں مزید سرچارج اور وفاق کو بجلی پر سرچارج بڑھانے کا اختیار یعنی فیول اور بجلی مزید مہنگے ہوں گے۔
صحت ، تعلیم، انصاف، چھت، خوراک۔ ان پانچ بنیادی انسانی ضروریات کو معیار بنا لیں تو نوے فیصد سے زائد شہریوں کو اس نام نہاد بجٹ سے کوئی فائدہ نہیں۔ نتیجتاً جس بجٹ کے نام پر تجزیاتی مغز ماری کی جارہی ہے اس میں نہ عزت محفوظ ہے نہ جان کی امان ہے اور نہ مستقبل کی ضمانت۔
(مرکزی صدر تحریک انقلاب)

چیئرمین پاکستان تحریک انقلاب پولٹیکل مومنٹ نعیم شاہین صاحب کی قیادت میں انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلے میں اسلام آباد میں م...
02/06/2025

چیئرمین پاکستان تحریک انقلاب پولٹیکل مومنٹ نعیم شاہین صاحب کی قیادت میں انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلے میں اسلام آباد میں مرکزی سیکرٹریٹ میں پارٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مرکزی صدر تحریک انقلاب ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر دولت خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری بشیر گجر ،صوبائی قائدین مرکزی قائدین اور سمیت بڑی تعداد میں پارٹی ورکرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر تمام پارٹی ورکرز اور رہنماؤں نے کو دوبارہ مرکزی صدر جبکہ بشیر گجر ہزارہ کو ڈپٹی سیکرٹری کے لیے منتخب کیا اور اپنے اعتماد کا اظہار کیا اس موقع پر مرکزی صدر نے چیرمین نعیم شاہین صاحب سمیت پوری پارٹی اراکین کا شکریہ ادا کیا اور عہد کیا کہ پارٹی کی مضبوطی اور ملک میں انصاف کی جنگ لڑنے میں پارٹی میں موثر کردار ادا کرتا رہوں گا اور آپ کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔

Address

Banaras
Karachi
75800

Telephone

+923453953656

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when TehreekeInqilab PM Information Secretary Sindh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share