Insafian's updates

Insafian's updates Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Insafian's updates, Political organisation, Karachi.

25/08/2026
25/08/2026

سابق وزیراعظم عمران خان کی صحت پر ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کا اظہارِ تشویش
سابق وزیراعظم عمران خان کی صحت کے حوالے سے حکومت اور متعلقہ حکام کا طرزِ عمل قابلِ افسوس اور کئی سنجیدہ سوالات کو جنم دیتا ہے۔
سپریم کورٹ نے عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کے حوالے سے واضح احکامات جاری کیے تھے، جن میں ہسپتال منتقلی اور میڈیکل بورڈ کے ذریعے معائنے کی ہدایت شامل تھی۔ اس کے باوجود چند گھنٹوں کے طبی عمل کے بعد انہیں دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کیے جانے کی مکمل طبی اور قانونی بنیاد عوام کے سامنے آنی چاہیے۔
آخر ایسی کیا عجلت تھی کہ ایک ایسے مریض، جس کی صحت کا معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچ چکا ہے، کو چند گھنٹوں میں طبی طور پر مطمئن قرار دے کر دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا؟
اگر ان کی طبی حالت مکمل طور پر تسلی بخش تھی تو تفصیلی اور مستند میڈیکل رپورٹ سامنے لائی جائے۔ اور اگر مزید نگرانی یا علاج درکار ہے تو اسے عدالتی احکامات کے مطابق بلا رکاوٹ فراہم کیا جائے۔
ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان مطالبہ کرتی ہے کہ عمران خان کی صحت، طبی معائنے، ہسپتال کی منتقلی اور دوبارہ اڈیالہ جیل بھیجنے کے پورے عمل میں مکمل شفافیت اختیار کی جائے اور سپریم کورٹ کے احکامات پر ان کی روح کے مطابق عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
صحت سیاسی معاملہ نہیں، بنیادی انسانی حق ہے۔
جمشید حسین
چیئرمین
ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان (HRCPakistan)

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Insafian's updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share