05/02/2026
📢 پریس ریلیز
دفتر ایس ایس پی عمرکوٹ
تاریخ: 05 فروری 2026
یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر ضلع عمرکوٹ میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک پُرامن ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی ڈی سی آفس عمرکوٹ سے شروع ہو کر اللہ والا چوک سے گزرتی ہوئی پریس کلب عمرکوٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی کی قیادت ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد (PSP) اور ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نویدالرحمن لاڑک نے کی۔ ریلی میں ضلعی انتظامیہ، پولیس افسران، سرکاری ملازمین، سول سوسائٹی، صحافیوں، طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے کشمیری عوام کے حق میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور بھارت کے غیر قانونی و غاصبانہ قبضے کے خلاف نعرے لگائے گئے۔
اس موقع پر ایس ایس پی عمرکوٹ اور بعد ازاں ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کرتا رہے گا اور کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری عوام کی جدوجہد ہماری جدوجہد ہے۔
ریلی کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے ضلع پولیس کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے جبکہ ٹریفک کی روانی کو بھی مؤثر انداز میں برقرار رکھا گیا۔
📌 ترجمان
ضلع پولیس عمرکوٹ
میڈیا سیل