28/05/2026
مورخہ 28 مئی 2026
ساوتھ زون پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن جاری۔
کراچی : سوشل میڈیا کے ذریعے آئس اور کوکین سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار.
کراچی : ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کی ہدایات پر تھانہ درخشاں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے آن لائن سوشل میڈیا کے ذریعے آئس اور کوکین سپلائی کرنے والے دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
کراچی : گرفتار ملزمان کی شناخت بیت اللہ ولد محمد علی اور زوہیب خان ولد محمد اعظم خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ کراچی : ملزمان گاہکوں کو منشیات فراہم کرنے کی غرض سے موجود تھے۔
کراچی : پولیس نے ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 45 گرام آئس، 3 گرام کوکین اور نقد فروختگی کی رقم برآمد کرلی جبکہ زیرِ استعمال موٹر سائیکل ہونڈا 125 بغیر نمبر پلیٹ اور موٹر سائیکل نمبر KFP-2653 یونیک بھی تحویل میں لے لی گئی۔
کراچی : دورانِ تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ منشیات فروش شاہ فہد کے لیے بطور رائیڈر کام کرتے تھے اور سوشل میڈیا کے ذریعے آن لائن بکنگ پر ڈیفنس، کلفٹن، تعلیمی اداروں، اسکولز، کالجز کے طلبہ و طالبات اور مختلف پارٹیوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔
کراچی : ملزمان نے مزید بتایا کہ منشیات ATM بوتھ کے اندر مخصوص جگہ پر رکھ کر آن لائن ٹرانزیکشن کی جاتی تھی، جس کے بعد گاہک کو ویڈیو بھیجی جاتی تھی اور گاہک وہاں جا کر منشیات وصول کرتا تھا۔ کراچی : منشیات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم براہِ راست شاہ فہد کے اکاؤنٹ میں منتقل کی جاتی تھی۔
کراچی : ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 385/2026 تحت دفعات 9(2)2 اور 9(i)7A نارکوٹکس ترمیمی ایکٹ 2024 تھانہ درخشاں میں درج کرلیا گیا ہے۔
کراچی : گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ترجمان
ڈی آئی جی ساؤتھ زون کراچی