MDV Muhammadi Dera Volunteers

MDV Muhammadi Dera Volunteers Together we strive for the betterment of society, serving humanity for the sake of Allah.

سالگرہ مبارک شیخ یوسف حسین❤️  محمدی ڈیرہ والنٹیئرز کے سینیئر اور اہم رکن یوسف حسین کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔...
28/08/2026

سالگرہ مبارک شیخ یوسف حسین❤️
محمدی ڈیرہ والنٹیئرز کے سینیئر اور اہم رکن یوسف حسین کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔۔۔

یوسف حسین شہید مزمل حسین کے فرزند اکبر ہیں ان کی شخصیت سے آپ تمام لوگ بخوبی واقف ہیں ۔۔۔

اپنی ذمہ داریوں کے ساتھ ملت کے لیئے کام کرنا ، ہر وقت مثبت کاموں کے لیئے تیار رہنا یہ ہی یوسف حسین کی شخصیت کا خاصہ رہا ہے۔۔۔

شیعہ علماء کونسل سے وابستگی ان کے عزم کی نشان دہی کرتی ہے کہ اپنے عزائم کو لیکر یہ دیگر منازل بھی طے کرنا چاہتے ہیں ۔۔۔

پروردگار ہمارے اس دوست کو طول عمر عنایت فرمائے کوئی غم نہ دے سوائے غم محمد ص ؤ آل محمد ع کے❤️

الحمدللہ ❤️گیدرنگ پکنک 2026
27/08/2026

الحمدللہ ❤️
گیدرنگ پکنک 2026


17/08/2026

چند روز قبل ایک بچے نے کوئی سوال کرنے پر جواب دیا

ارے وہ اصل میں علی ولی اللہ والے شیعہ ہیں نا۔۔۔

ذہن مفلوج ہوگیا اس جملے کے بعد ، بھلا مولا ع کی ولایت کے علاؤہ بھی کوئی شیعہ ہے ؟؟

بات بہت سادھی ہے کہ جہالت ہمارے مکتب میں اس قدر رچ بس چکی ہے کہ یہ باتیں بچوں کے اذہان میں ڈالی جاتی ہیں
یا گھروں میں دسترخوان یا ناشتوں پر یا گیدرنگز میں یہ چیزیں ڈسکس کی جاتی ہیں ۔۔
المیہ یہ ہے کہ یہ بات بچے کے ذہن میں یقیناً کسی نے ڈالی ہے ۔۔

یقینا یہ وہی نظریات ہیں جو مکتب اہلبیت ع سے وابستہ ہونے کے باوجود مکتب کے جوانوں کو (سلو پوائسن ) دینے چاہتے ہیں ۔۔۔

خلاصہ یہ کہ بزرگوں بڑوں کے لیئے انتہائی مبارک باد کہ جہالت اس نہج پر آچکی ہے کہ اس جہالت کے دور میں مکتب تشیع جہاں نمایاں ہے وہیں چند مکتب کے لوگ جہالت کے اس سمندر میں غوطہ زن نظر آتے ہیں۔۔۔۔۔

نوٹ : یہاں کوئی یہ نہ بتائے شیعہ کے معنی پیروکار کے ہیں ۔۔، معلوم ہے

10/08/2026

پروپگینڈا

پروپگینڈا ایک ایسی تکلیف ایک ایسا جھوٹ ہے جس نے اہلبیت ع کے لیئے مشکلات کو مزید بڑھایا

دشمنوں کی سازشوں کا ہمیشہ سے یہ ایک مضبوط ہتھیار رہا ہے

یہ ہی پروپگینڈا ہے جس نے لوگوں کو یہ کہنے پر مجبور کردیا کہ علی ع کا مسجد میں کیا کام ؟؟

یہ ہی پروپیگنڈا ہے جس نے رحمت العالمین ص کے لیئے لوگوں کو یہ کہنے پر مجبور کردیا کہ الیازبللہ رسول ص جادو گر ہیں ..

یہ پروپگینڈا ہی تھا جس نے لوگوں کو اتنا خوف زدہ کردیا کہ لوگ خطوط لکھنے کے باوجود فقیر شام کو یہ کہنے پر مجبور ہوگئے کہ ہم خود مولا حسن ع کو تمہارے حوالے کردینگے۔۔۔

یعنی ثابت یہ ہوتا ہے یہ پروپگینڈا ہمیشہ دشمن کا ایک مضبوط ہتھیار ہے جس سے ناصرف دوسرے بلکے زیادہ تر اپنے شکار کیئے جاتے ہیں

#شہادت
#امام
#حسن

سبز سبیل حسین ع ❤️⏱️انشاءاللہ بعد نماز ظہرین 📍بمقام : امام بارگاہ علی رضا ع منجانب : محمدی ڈیرہ والینٹیئرز
04/08/2026

سبز سبیل حسین ع ❤️

⏱️انشاءاللہ بعد نماز ظہرین

📍بمقام : امام بارگاہ علی رضا ع

منجانب : محمدی ڈیرہ والینٹیئرز

03/08/2026

💚 Sabz Sabeel-e-Hussain (A.S.) | Arbaeen 2026 🏴

By the grace of Allah, Sabz Sabeel-e-Hussain (A.S.) will once again be organized this year on the occasion of Arbaeen of Imam Hussain (A.S.), continuing our annual tradition of serving the lovers of Ahlul Bayt (A.S.).

🕋 The sabeel will begin after Zuhrain prayers.

May Allah accept this humble service and grant everyone the opportunity to participate.

Organized by:
Mohammadi Dera Volunteers

سالگرہ مبارک ہو، عزیز محمد غازی! 🎂آپ محمدی دیرہ والنٹیئرز کے ایک مخلص کارکن ہیں اور اس وقت داؤد یونیورسٹی سے Environment...
10/06/2026

سالگرہ مبارک ہو، عزیز محمد غازی! 🎂

آپ محمدی دیرہ والنٹیئرز کے ایک مخلص کارکن ہیں اور اس وقت داؤد یونیورسٹی سے Environmental Engineering کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ آپ ہمیشہ اپنے جونیئرز کی اصلاح و رہنمائی میں پیش پیش رہتے ہیں اور ہر مثبت کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ آپ کی محنت، خلوص اور خدمت کا جذبہ قابلِ ستائش ہے۔

اللہ تعالیٰ آپ کو صحت، کامیابی، علم میں برکت اور دین و دنیا کی بے شمار سعادتیں عطا فرمائے۔ آپ کو زندگی کے ہر میدان میں مزید ترقی نصیب ہو اور آپ ہمیشہ اسی طرح معاشرے اور اپنی برادری کے لیے مثبت کردار ادا کرتے رہیں🤲🏼

05/06/2026

جشن عید غدیر ❤️
غدیر واک❤️
غدیری ریلی❤️

محمدی ڈیرہ والنٹیئرز کے جانب سے کئی سالوں سے ایک ایسی ریلی منعقد کی جارہی ہے جس میں اطفال محمدی ڈیرہ و نو جوانان محمدی ڈیرہ کی ایک بڑی تعداد اس ریلی میں شریک ہوتی ہے اور اعلان ولایت کرتے ہوئے مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی مسجد و امام بارگاہ محمدی ڈیرہ پر اختتام پزیر ہورہی ہے۔۔۔

کل ہونے والی اس عظیم الشان ریلی کی چند جھلکیاں آپکے سامنے ہیں۔۔

خدا مومنین کو آپس میں اس ہی طرح اتحاد و وحدت کے ساتھ چلنے کے توفیق عنایت فرمائے ❤️

#غدیر یاد رہے❤️

منجانب : محمدی ڈیرہ والنٹیئرز

Address

Karachi
75080

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MDV Muhammadi Dera Volunteers posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category