31/10/2022
ابن سینا نے ایک تجربہ کیا
انھوں نے دو بکری کے میمنے الگ الگ پنجرے میں رکھے
دونوں میمنے ایک ہی عمر وزن ونسل کے تھے اور دونوں کو ایک ہی قسم کا چارہ کھلایا گیا، دونوں کا ایک ہی طرح خیال رکھا، یعنی تمام حالات برابر رکھے،
پھر میمنوں کے پنجروں کی ایک طرف ایک اور پنجرا رکھا اور اُس پنجرے میں ایک بھیڑیا رکھا ان میمنوں میں سے صرف ایک میمنا اُس بھیڑیے کو دیکھ سکتا تھا۔
کچھ مہینوں بعد جو میمنا بھیڑیئے کو دیکھتا تھا وہ مر گیا کیونکہ وہ بے چین، خوفزدہ اور کمزور ہوتا گیا، اگرچہ بھیڑیئے نے میمنے کو کچھ نہیں کیا، لیکن میمنا خوف اور دباؤ کی وجہ سے مر گیا جو اُس نے محسوس کیا، جبکہ دوسرا میمنا جو بھیڑیئے کو نہیں دیکھ سکتا تھا اچھی طرح سے کھاتا پیتا رہا اور اُس کا وزن بھی بڑھ گیا کیونکہ وہ کافی پرامن اور پر سکون رہا ۔
اس تجربے میں ابن سینا نے صحت اور جسم پر ذہنی اثرات کے مثبت اور منفی اثرات کا مشاہدہ کیا، غیر ضروری خوف، فکر، اضطراب اور تناؤ انسانی جسم کو نقصان پہنچاتے ہیں
حاصلِ کلام
اگر آپ کو زندگی کی مشکلات کا سامنا کر کے آگے بڑھنا ہے
تو اپنی راہ میں آنے والے غیر ضروری خوف فکر اور دباؤ میں خود کو قید نہ کرے نظر انداز کرنا سیکھیں پھر آپ کامیابی کی منزل تک آسانی سے پہنچ پاؤ گے۔۔
ماخوذ