26/08/2026
🌙✨ جشنِ عید میلاد النبی ﷺ — بہارِ ربیع الاول ✨🌙
اختر کالونی پپی چوک میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی مہم کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی یو سی-6 اختر و کشمیر کالونی کی جانب سے ایک پُروقار اور محبتِ رسول ﷺ سے بھرپور استقبالیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
🌹 خصوصی شرکت:
کیمپ میں صوبائی وزیر و صدر کراچی ڈویژن سعید غنی بھائی جان، فرحان غنی بھائی جان (ٹاؤن چیئرمین چنیسر ٹاؤن) اور قمر احمد خان (صدر PS-104) نے خصوصی شرکت کی اور جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر جلوس کے شرکاء سے محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔
🌹 میزبانی و استقبال:
استقبالیہ کیمپ کی میزبانی جنرل سیکریٹری یو سی-6 جہانگیر خان آفریدی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ملک ظریف حوان، جنرل کونسلر وارڈ-2 نعمان سجاد پپی، صدر وارڈ-2 رانا اظہر راجپوت، ملک شیر ،نظر راجپوت اور دیگر ذمہ داران نے کی، جنہوں نے جلوسِ میلاد النبی ﷺ کے شرکاء کا پُرتپاک استقبال کیا۔
🤍 محبتِ رسول ﷺ سے سرشار ماحول
استقبالیہ کیمپ میں جلوسِ میلاد النبی ﷺ کے شرکاء نے بھرپور شرکت کی۔ پورا ماحول درود و سلام، عقیدت اور محبتِ رسول ﷺ سے معطر رہا۔ شرکاء نے حضور اکرم ﷺ کی ولادتِ باسعادت کی خوشی میں اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔
🌿✨ بہارِ ربیع الاول کا پیغام ✨🌿
ربیع الاول آیا، رحمتوں کی بہار لایا،
محمد ﷺ کا ذکر آیا، دلوں کو نور سے بھر لایا۔ 🤍🌙
آئیے! ربیع الاول کے اس بابرکت مہینے میں عہد کریں کہ ہم نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرتِ طیبہ کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں گے، محبت، امن، اخوت اور انسانیت کا پیغام عام کریں گے۔
🤲 اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کو عشقِ رسول ﷺ میں زندگی گزارنے اور سیرتِ طیبہ ﷺ پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔
🌙 جشنِ عید میلاد النبی ﷺ مبارک ہو 🌙