Jamia Binori Town Karachi Page

Jamia Binori Town Karachi Page ان الله ابتعثنا ان نخرج العباد من عبادہ العباد الی عبادہ رب العباد

20/08/2026

زِينَةُ الوفاق مولانا طلحہ رحمانی صاحب کی وال سے
ہمارے محبوب و پیارے برادرم مولانا فضل سبحان سلمہ اللہ اور معروف اینکر و میڈیا پرسن،برادر عزیز عامر احمد عثمانی سلمہ نے دو تین روز قبل شبر زیدی نامی تجزیہ نگار کے مدارس کے خلاف منافرت پر مبنی بیان پر فوری طور پر یہ کلپ ریکارڈ کیا۔۔۔۔۔
تین چار روز سے اس کو شیئر کرنا چاہ رہا تھا مگر مصروفیات کی وجہ سے قاصر رہا۔۔۔۔
چند منٹ نکال کر ہمارے ان دونوں پیاروں کی گفتگو ضرور سنیں۔۔۔۔۔اللہ تعالی ان دونوں کے حق میں دارین کی خوشیاں و راحتیں خوب خوب مقدر فرمائیں۔۔۔۔ہمیں حق،سچ اور دین کی عظمت و سربلندی کے ساتھ رکھیں۔۔۔۔شبر زیدی جیسے دین بیزار حضرات کو ہدایت اور عقل سلیم عطا فرمائیں۔۔۔۔آمین

نوجوان علماء کرام کی خدمت میں چند گزارشات (۱) نوجوان علماء مدرسے میں تدریس ضرور کریں، چاہے دو کتابیں ہی پڑھائیں مگر ضرور...
19/08/2026

نوجوان علماء کرام کی خدمت میں چند گزارشات
(۱) نوجوان علماء مدرسے میں تدریس ضرور کریں، چاہے دو کتابیں ہی پڑھائیں مگر ضرور پڑھائیں، مدرس عالم دین کا علم مضبوط ہوتا ہے، وہ ہر اسٹیج پر اعتماد کے ساتھ جاندار گفتگو کرتا ہے اور لوگ اس کے علم سے استفادہ کرتے ہیں۔
(۲) تدریس اور کتاب پڑھانے کا طریقہ ہمارے والد صاحب رح نے مجھے یہ سکھایا تھا کہ طلبہ کو نفس کتاب سمجھاؤ اور زیادہ قیل و قال سے اجتناب کرو، لمبی لمبی تقریریں طلبہ کو یاد نہیں رہتیں، اس لیے نفس کتاب سمجھانا زیادہ اہم اور ضروری ہے۔
(۳) نوجوان علماء اپنے علاقے کے نوجوانوں کے ساتھ دوستی قائم کریں، اسکول اور کالج کے طلبہ کو دین کی طرف راغب کریں، اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ وہ خود بھی دین کے قریب ہوں گے اور دینی و دعوتی کاموں میں علماء کے مددگار اور معاون بنیں گے۔

اکابر علماء کرام حضرات اپنی مجالس میں نوجوان علماء کرام کو بھی شامل کیا کریں اس سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے، ہم نے بھی نوجوانی میں اپنے بڑوں کی مجالس سے بہت استفادہ کیا ہے۔

امام عطاء اللہ خان صاحب کی وال سے۔

عقائد الاسلام مولانا ادریس کاندھلوی صاحب رحمہ اللہ۔
18/08/2026

عقائد الاسلام
مولانا ادریس کاندھلوی صاحب رحمہ اللہ۔

راولپنڈی جامعہ کے ناظم تعلیمات استاد العلماء مفتی امداد اللہ صاحب مدرسہ عربیہ گلستان کالونی راولپنڈی میں تقسیم انعامات ک...
17/08/2026

راولپنڈی
جامعہ کے ناظم تعلیمات استاد العلماء مفتی امداد اللہ صاحب
مدرسہ عربیہ گلستان کالونی راولپنڈی میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے

حضرت نے اس موقع پر طلبہ سے نہایت قیمتی اور ایمان افروز خطاب فرمایا، جس میں علمِ دین کی اہمیت، طلبہ کی ذمہ داریوں اور دینی تعلیم کے تقاضوں پر مفید اور بصیرت افروز گفتگو فرمائی۔

اسی پروقار پروگرام کے دوران سہ ماہی امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ کامیاب طلبہ نے حضرت مولانا امداد اللہ صاحب مدظلہٗ اور حضرت مولانا آدم خان صاحب کے دستِ مبارک سے اپنے انعامات وصول کیے۔

اس بابرکت اور یادگار پروگرام میں جامعہ کے مہتمم حضرت پیر قاری فضل ربی صاحب، نائب مہتمم حضرت مولانا حافظ حبیب الرحمن صاحب، ناظمِ تعلیمات حضرت مولانا مفتی عبدالٰہی صاحب اور جامعہ کے تمام معزز اساتذۂ کرام بھی موجود تھے۔

اللہ تعالیٰ ہمارے اکابر و اساتذۂ کرام کی تشریف آوری کو قبول فرمائے، ان کی علمی و دینی خدمات میں برکت عطا فرمائے اور ہمارے طلبہ کو علمِ نافع، عملِ صالح اور دین کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین 🤲

مولانا طلحہ رحمانی صاحب کی وال سے وفاق المدارس العربیہ سے الحاق یکم شوال سے تیس ربیع الاول تک کا نظم ہے۔۔۔۔جبکہ یکم ربیع...
16/08/2026

مولانا طلحہ رحمانی صاحب کی وال سے
وفاق المدارس العربیہ سے الحاق یکم شوال سے تیس ربیع الاول تک کا نظم ہے۔۔۔۔جبکہ یکم ربیع الاول سے سالانہ امتحانات کے داخلوں کا بھی آغاز ہوجاتا ہے۔۔۔۔تیس ربیع الاول تک الحاق کرانے والے مدارس اپنے داخلے بھی بھیج سکتے ہیں۔۔۔۔جو ارباب مدارس الحاق کرانا چاھتے ہیں تو اپنے متعلقہ مسؤل صاحب سے رابطہ کر کے الحاق کی تمام ضروری کاروائی کے ساتھ داخلوں کی سہولت بھی حاصل کرسکتے ہیں۔۔۔۔۔

برادرم مولانا عبداللہ مدنی سلمہ اللہ ہمارے وفاق المدارس العربیہ لاہور کے فعال مسؤل ہیں۔۔۔۔بہترین قلمی ذوق کے حامل اور صاحب نسبت بھی ہیں۔۔۔۔۔انہوں نے اس مناسبت سے خوبصورت قلمی اظہار کیا۔۔۔۔اللہ تعالیٰ ان کو خوب خوب جزائے خیر عطا فرمائیں۔۔۔۔آمین

*(( اکابر کی امانت، نسلوں کی ذمہ داری ))*

اکابر و مشائخ کی نسبتیں کسی کتاب کے حاشیے پر لکھے ہوئے چند حروف، قبروں پہ کتبوں کا نام نہیں بلکہ یہ نسلوں کے سینوں میں منتقل ہونے والی وہ حرارت ہے جو زمانے کی سرد مہری میں بھی چراغ روشن رکھتی ہے۔ ان نسبتوں کے ساتھ ایک پوری تاریخ وابستہ ہوتی ہے؛ قربانیوں کی تاریخ، علم کی تاریخ، استقامت کی تاریخ اور اُن مردانِ حق کی تاریخ جنہوں نے اپنے عہد کے ہنگاموں میں دین کی شمع کو تھامے رکھا۔
وفاق المدارس العربیہ پاکستان اسی تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔

وفاق المدارس کی پشت پر اُن بزرگوں کی محنتیں ہیں جنہوں نے مدارس کی درسگاہوں کو قرآن و حدیث کی تعلیم، فکر و نظر کی تربیت اور کردار سازی کا ایسا مرکز بنایا جہاں سے علم کے قافلے ہر سمت روانہ ہوتے رہے۔ وقت بدلتا رہا، حالات کے تیور بدلتے رہے، مگر مدارس کا یہ چراغ اپنی روشنی کے ساتھ آگے بڑھتا رہا۔

وفاق المدارس نے اسی سفر کو منظم کیا، مدارس کو ایک مضبوط رشتے میں پرویا اور اہلِ مدارس کی آواز کو اجتماعی قوت عطا کی۔ آج اس کی شاخیں ملک کے طول و عرض میں پھیلی ہوئی ہیں اور اس علمی کارواں کی بازگشت سرحدوں سے آگے بھی سنائی دیتی ہے۔ وفاق المدارس کایہ بام عروج ایک مستقل داستان ہے اک ایسی داستان جس کی راہ میں موسم بھی بدلے، راستے بھی دشوار ہوئے، مخالفتیں بھی اٹھیں اور نئے نئے سوالات بھی سامنے آتے رہے؛ مگر جن لوگوں نے دین کے اس قافلے کی باگ تھامی تھی، ان کے قدموں میں وہ ٹھہراؤ تھا جو مقصد کی سچائی سے پیدا ہوتا ہے۔آج وہی امانت ہمارے ہاتھوں میں ہے۔

اکابر نے ایک فکر، ایک مزاج، ایک نسبت اور ایک ذمہ داری ہمارے سپرد کی ہے۔ اُن کی محنت کا حاصل یہ ہے کہ علم کی شمع ایک نسل سے دوسری نسل تک منتقل ہوتی رہے اور زمانے کی تیز ہوا اسے بجھا نہ سکے۔
اب یہ سوال ہمارے سامنے ہے کہ ہم اس امانت کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہیں؟
وقت ہم سے محض عقیدت کا اظہار نہیں، کردار اور عمل کا تقاضا کرتا ہے۔ ہمیں اپنے مدارس کو مضبوط کرنا ہے، انہیں باہم جوڑنا ہے اور اس علمی نظام کو مزید استحکام دینا ہے جسے ہمارے بزرگوں نے اپنی زندگیاں لگا کر قائم کیا۔

اسی لیے اپنے مدرسے کو وفاق المدارس سے وابستہ کرنا ایک ذمہ دارانہ قدم ہے۔ اپنے گرد و پیش کے مدارس کو بھی اس علمی نظم کا حصہ بنانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ جتنی مضبوط یہ وابستگی ہوگی، اتنا ہی منظم اور توانا ہمارا تعلیمی و دینی سفر ہوگا۔

آئیے، اکابر کی نسبت کو محض تبرک نہ بنائیں؛ بلکہ عمل کی قوت اس نسبت کو مضبوط بنائیں۔
ان کے چھوڑے ہوئے چراغوں میں اپنا چراغ شامل کریں، ان کے بوئے ہوئے شجر کی شاخوں کو مزید پھیلائیں۔
اور اس قافلے کو وہاں تک پہنچائیں جہاں ابھی ہماری نگاہ بھی نہیں پہنچتی۔
کل کی نسلیں ہم سے یہ نہیں پوچھیں گی کہ ہم نے اپنے اکابر کا کتنا ذکر کیا تھا؛ وہ یہ دیکھیں گی کہ ہم نے اُن کی امانت کو کس حال میں آگے پہنچایا۔
اب ہماری ذمہ داری ہے کہ مدارس کا یہ سلسلہ کمزور نہ پڑے، نسبتوں کی یہ ڈور ہاتھ سے نہ چھوٹے اور علم کا یہ چراغ ایک نسل سے دوسری نسل تک اسی آب و تاب کے ساتھ منتقل ہوتا رہے۔اکابر نے تو امانت ہمارے سپرد کر دی ۔اب تاریخ ہماری طرف دیکھ رہی ہے کہ ہم اسے کس شان سے آگے پہنچاتے ہیں۔

16/08/2026

مفتی اعظم پاکستان
مفتی نظام الدین شامزئ شہید رحمہ اللہ
کی کہانی۔

مولانا سید ارشد مدنی صاحب صدر المدرسین دارالعلوم دیوبند آمیر جمعیت علماء ہند۔
16/08/2026

مولانا سید ارشد مدنی صاحب
صدر المدرسین دارالعلوم دیوبند
آمیر جمعیت علماء ہند۔

اسلام آباد تازہ ترین ملاقات استاد محترم اور قائد محترم۔
15/08/2026

اسلام آباد
تازہ ترین ملاقات
استاد محترم اور قائد محترم۔

«أَفْضَلُ الْجِهَادِ من قال كَلِمَة حَقٍّ عِنْدَ سُلْطَانٍ جَائِرٍ» کے مصداق، حق گوئی و استقامت کی ایک روشن مثال:شیخ الا...
15/08/2026

«أَفْضَلُ الْجِهَادِ من قال كَلِمَة حَقٍّ عِنْدَ سُلْطَانٍ جَائِرٍ» کے مصداق، حق گوئی و استقامت کی ایک روشن مثال:

شیخ الاسلام والمسلمین، قائدِ ملتِ اسلامیہ حضرت مولانا فضل الرحمن حفظہ الرحمن

وہ عظیم دینی و سیاسی رہنما جو اس دور کے نمرودوں اور فرعونوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اسلامِ کامل و مکمل کا مقدمہ پوری جرأت، بصیرت اور استقامت کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔

اللہ تعالیٰ حضرت کی جدوجہد کو شرفِ قبول عطا فرمائے اور انہیں دین و ملت کی خدمت کے لیے مزید استقامت، اخلاص اور توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

مولانا ڈاکٹر عبد الحلیم چشتی صاحب رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے *پاکستان کی حیثیت "ناقة اللہ" کی سی ہے!*
13/08/2026

مولانا ڈاکٹر عبد الحلیم چشتی صاحب رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے
*پاکستان کی حیثیت "ناقة اللہ" کی سی ہے!*

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia Binori Town Karachi Page posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share