28/05/2026
**مین بازار کیمپ سُتھرا پنجاب ایجنسی کا دورہ**
اسسٹنٹ کمشنر کامونکی ڈاکٹر زرغونہ خالد سعید نے مین بازار میں قائم سُتھرا پنجاب ایجنسی کیمپ کا دورہ کیا۔ دورانِ دورہ صفائی ستھرائی کے انتظامات اور عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر شہریوں میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو مناسب طریقے سے تلف کرنے کے لیے ویسٹ بیگز بھی تقسیم کیے گئے۔ متعلقہ عملے کو ہدایت کی گئی کہ صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے اور شہر میں صاف ستھرا ماحول برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔