FHC, THQ Hospital Kamalia

FHC, THQ Hospital Kamalia Contraception & Health Facilities, We Also Working On Awareness Regarding Over Population.

04/04/2026
11/02/2026

14 فروری 2026 بروز ہفتہ کو
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ پاپولیش ڈیپارٹمنٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تعاون سے ہیپی لینڈ پارک ذیشان کالونی کمالیہ میں ایک تفریحی میلہ لگایا جا رہا ہے جس جھولے، بچوں کے لیے دیگر تفریحی پروگرامز کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں بچوں کے ساتھ والدین اور عزیز و اقارب بھی شرکت کر کے لطف اندوز ہوں۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ایجوکیشن و فیملی پلاننگ میلہ کا انعقاد سپورٹس کرکٹ اسٹیڈیم...
21/01/2026

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ایجوکیشن و فیملی پلاننگ میلہ کا انعقاد

سپورٹس کرکٹ اسٹیڈیم ٹوبہ روڈ جھنگ میں میلہ دوپہر 11 بجے سے شام 4 بجے تک جاری

ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ نے خصوصی شرکت کی

ڈپٹی ڈائیریکٹر پاپولیشن محمد نعیم، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد جمیل، سول سوسائٹی ، میڈیا نمائندگان کی شرکت

فیملیز، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے میلہ میں شرکت کی

میلے کا مقصد ماں اور بچے کی صحت اور فیملی پلاننگ سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا

بچوں کیلئے میوزیکل چیئر، کوئز، پینٹنگ اور صحت مند بچوں کے مقابلے منعقد کئے گئے

بچوں کی خصوصی پرفارمنس ٹیبلو اور ثقافتی سرگرمیاں پیش کی گئیں

فیملیز کی تفریح و دلچسپی کیلئے قوالی پروگرام کا بھی خصوصی انتظام

میلے میں فری میڈیکل کیمپ اور فیملی پلاننگ معلوماتی کیمپس قائم کئے گئے۔

شہریوں کا مفت طبی معائنہ اور ادویات بھی فراہم کئی گئیں۔

ایسے آگاہی میلوں کا انعقاد صحت مند اور خوشحال معاشرے کے قیام کیلئے نہایت اہم ہے۔ ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ

تفریح اور تعلیم کو یکجا کر کے عوام تک مثبت اور مؤثر پیغام پہنچایا جا رہا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پاپولیشن محمد نعیم

ٹوبہ ٹیک سنگھ: پہلی بار شہریوں کے لیے ایجوکیشن اور فیملی پلاننگ میلہ منعقدٹوبہ ٹیک سنگھ میں پہلی بار اہلیان ضلع کے لیے ا...
20/01/2026

ٹوبہ ٹیک سنگھ: پہلی بار شہریوں کے لیے ایجوکیشن اور فیملی پلاننگ میلہ منعقد

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پہلی بار اہلیان ضلع کے لیے ایجوکیشن اور فیملی پلاننگ میلہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کو تعلیم، صحت اور فیملی پلاننگ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔ میلے میں مختلف اسٹالز اور ورکشاپس کے ذریعے شہریوں کو بچوں کی صحت، والدین کی ذمہ داریاں اور فیملی پلاننگ کے فوائد سے متعلق معلومات دی گئیں۔ انتظامیہ نے بتایا کہ اس میلے کا مقصد عوام کو صحت مند اور تعلیم یافتہ معاشرے کی طرف راغب کرنا اور فیملی پلاننگ کے حوالے سے معلوماتی خلا کو دور کرنا ہے۔ شہریوں نے میلے کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ اس سے کمیونٹی میں شعور بڑھے گا۔

, , , , , , , , , , ,

Muhammad Naeem, District Population Officer, Toba Tek Singh, while holding a meeting with Dr. Adeel Arif Medical Superin...
23/10/2025

Muhammad Naeem, District Population Officer, Toba Tek Singh, while holding a meeting with Dr. Adeel Arif Medical Superintendent THQ Hospital Kamalia, said that the Well Women Clinic (FHC) with a gynecologist unit in the hospital should be activated soon. The meeting was attended by all concerned staff.

27/07/2025

پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی موجودہ صورتحال پر چند معروضات

جب کوئی ادارہ یا محکمہ قائم کیا جاتا ہے تو اس کے پسِ منظر میں ایک واضح وژن، سوچ اور مقصد کارفرما ہوتا ہے۔ اسی سوچ کے تحت ادارے کی تعمیر و ترقی کی جاتی ہے تاکہ وہ اپنے طے شدہ اہداف کو حاصل کر سکے۔
پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو وجود میں آئے تقریباً ساٹھ سال گزر چکے ہیں۔ اب وقت ہے کہ ہم چند بنیادی سوالات کا جائزہ لیں:

1. کیا ہم نے بطور محکمہ اپنا بنیادی ہدف حاصل کر لیا ہے؟
افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ نہیں، ہم ابھی اس منزل سے دور ہیں۔

2. جب ہم اس محکمے کو ختم کرنے یا کسی دوسرے ادارے میں ضم کرنے کی بات کرتے ہیں تو کیا ہم نے اُس وقت اس کے اثرات پر غور کیا؟
شاید نہیں۔

3. اس محکمے کی سب سے بڑی بدقسمتی یہ ہے کہ اسے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں ضم کر دیا گیا ہے، حالانکہ خود ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اپنے چیلنجز سے نبرد آزما ہے۔ ایک ایسے ادارے کو، جو خود مشکلات میں ہو، دوسرا مکمل محکمہ کیسے سنبھالے گا؟

4. اصولی طور پر ہونا یہ چاہیے تھا کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں ضم کیا جاتا، کیونکہ آبادی پر کنٹرول صحت سے بھی بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔

5. پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے کارکنان نے آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے حقیقی معنوں میں جدوجہد (جہاد) کی ہے۔ یہ کام آسان نہ تھا کیونکہ ہمارا معاشرہ ایک مخصوص مذہبی سوچ کا حامل ہے، جہاں بہت سے طبقات خاندانی منصوبہ بندی کو گناہ تصور کرتے ہیں۔

6. ابتدائی ادوار میں یہ محکمہ شدید تنقید کا نشانہ بنتا رہا، لیکن ملازمین کی انتھک محنت، مسلسل جدوجہد اور عوامی شعور اجاگر کرنے کی کوششوں سے آج یہ محکمہ ایک پہچان بن چکا ہے۔

7. میرے ذاتی خیال میں اگر یہ محکمہ نہ ہوتا، تو آج پاکستان کی آبادی 50 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہوتی۔

8. ابھی بھی وقت ہے کہ اس محکمے کی شناخت اور خودمختار حیثیت کو بحال کیا جائے، تاکہ یہ پہلے کی طرح مؤثر انداز میں اپنا کردار ادا کر سکے۔

9. یہ کوئی بڑا مالی بوجھ نہیں ہے، صرف تھوڑی سی توجہ اور حکومتی عزم درکار ہے۔
افسوس کی بات یہ ہے کہ موجودہ صورتحال میں محکمے کے ملازمین در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ میں نے خود دیکھا ہے کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے لوگ نہ تو انہیں بیٹھنے کی جگہ دے رہے ہیں، نہ ہی سامان رکھنے کی سہولت۔
سوال یہ ہے کہ اس ماحول میں وہ اپنا کام کیسے انجام دیں گے؟

لہٰذا گزارش ہے کہ اس فیصلے پر نظرِ ثانی کی جائے۔
ملک و قوم کا مستقبل آبادی کے توازن سے جڑا ہوا ہے، اور اس کے لیے پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کا فعال اور خودمختار رہنا ناگزیر ہے۔

ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری محمد نعیم نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا آئیے اس  یوم پاکستان پر ہم سب پا...
23/03/2025

ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری محمد نعیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا
آئیے اس یوم پاکستان پر
ہم سب پاکستانی عہد کریں کہ اپنے وطن کے خلاف
اندرونی و بیرونی دشمنوں او ر سازشوں کو مل کر ناکام بنائیں گے. انشاء اللّه
23-March - Pakistan Day 💗🇵🇰💗🇵🇰
خدا کرے کہ میری ارضِ پاک پہ اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو...آمین.

23 مارچ،ایک عہد،ایک دن،ایک عزم💓
23مارچ 1940،،،پاکستان کی اساس کادن 💓
23مارچ،،حقیقی اسلامی نظریےکی فتح کا دن 💓
23 مارچ،حب الوطنی کےثبوت کادن
23 مارچ،وطن کی مٹی سےپیارکےاظہارکادن💚💚💚

پاکستان زندہ باد!💝 🇵🇰❤️💚

21/03/2025

*ڈی ڈی ایچ اوز* پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جا رہی ہیں جو اگلے ایک ہفتے میں بڑے پیمانے پر عطائیت کے خلاف کریک ڈاؤن میں حصہ لیں گی۔ سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن

پرائیویٹ سیکٹر میں سیف پریکٹسز کو یقینی بنانے کے لئے تمام ٹیمیں مل کر اپنی کوشش کریں۔ سیل ہونے والی کسی بھی فیسلٹی کو کسی صورت ڈی سیل نہ کیا جائے۔ سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن

ایڈز سے متاثر ہونے والے بچوں سے متعلق دل بہت افسردہ ہے۔ سیکرٹری تمام والدین سے سیف پریکٹسز کے استعمال کو یقینی بنانے کی بھی اپیل

FHC, THQ Hospital Kamalia.
19/03/2025

FHC, THQ Hospital Kamalia.

اپنی اولاد کی شادی کا فیصلہ جلد با‍زی میں نہیں بلکہ سوچ سمجھ کر کریں تاکہ وہ ایک خوشحال اور صحت مند زندگی گزار سکیں۔ چھو...
25/02/2025

اپنی اولاد کی شادی کا فیصلہ جلد با‍زی میں نہیں بلکہ سوچ سمجھ کر کریں تاکہ وہ ایک خوشحال اور صحت مند زندگی گزار سکیں۔

چھوٹا خاندان، خوشحال پاکستان
محکمہ بہبود آبادی، حکومت پنجاب

Follow us on Digital Media Platforms
Facebook
https://www.facebook.com/PopulationWelfareDepartmentPunjab

Instagram
https://www.instagram.com/populationwelfaredepartment

Twitter/X
https://www.x.com/

YouTube
http://www.youtube.com/

https://youtube.com/-tv?feature=shared

Address

Kamalia

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when FHC, THQ Hospital Kamalia posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share