Haveli Forward Kahuta, Heaven on Earth

Haveli Forward Kahuta, Heaven on Earth Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Haveli Forward Kahuta, Heaven on Earth, Landmark & historical place, Haveli, Kahuta.

A backward ditrict of Azad Jammu & Kashmir,famous for its beauty.A heaven on earth.It is rich in resources but unfortunately it is always discorded by Govt of AJ&K.

10/09/2025

کاش جو نظارہ خود دیکھا، پھر جیسے فلمایا، وہی آپ تک پہنچا سکتا۔۔ سُست انٹرنیٹ اِس ویڈیو کو بھی خراب کر دے گا۔😭🥀

10/09/2025


17/05/2024

تو بات کچھ یوں ہے

On of the Best View of District HQ District Haveli Kahuta AJK.Pic Credit Goes to Khawaja Production.
05/07/2023

On of the Best View of District HQ District Haveli Kahuta AJK.

Pic Credit Goes to Khawaja Production.

20/05/2023

نیلفری ٹورازم فیسٹیول کے انعقاد کے حوالہ سے چند گذارشات پیش خدمت ہیں۔ جن کے حوالہ سے تمام ذمہ داران کو سنجیدگی سے سوچنے اور مطلوبہ لائحہ عمل ترتیب دینے کی ضرورت ہے!
امید ہے یہ فیسٹیول حویلی میں ٹورازم کی ترقی کیلیے سنگ میل ثابت ہوگا، انشاءاللہ!

حویلی گھوڑے مار ۔۔۔۔سامنے والا نظا را پیر پنجال کے خوبصورت پہاڑ جن کی دوسری جانب مقبوضہ جموں کشمیر کا ضلع بارہ مولا ہے ا...
16/05/2023

حویلی
گھوڑے مار ۔۔۔۔
سامنے والا نظا را پیر پنجال کے خوبصورت پہاڑ جن کی دوسری جانب مقبوضہ جموں کشمیر کا ضلع بارہ مولا ہے

اور دوسری جانب پہاڑوں کے دامن میں تاریخی شہر پونچھ ہے جسے سات جھیلوں کا شہر بھی کہا جاتا ہے پیر پنجال کے اس پہاڑی سلسلہ میں سات جھیلیں موجود ہیں
گھوڑا مار سے شہر پونچھ اور پورے پیر پنجال کا نظارا کیا جا سکتا ہے

16/05/2023
حویلی فیسٹیول اور ڈاکٹر پیر سید محمد علی رضا بخاری صاحب کے تاثراتسابق ممبر اسمبلی ، سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف پیر علی...
16/05/2023

حویلی فیسٹیول اور ڈاکٹر پیر سید محمد علی رضا بخاری صاحب کے تاثرات
سابق ممبر اسمبلی ، سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف پیر علی رضا بخاری کے حویلی ٹورازم فیسٹول ( نیلفری) کے حوالہ سے تاثرات
باسط فاروقی صاحب نے مجھے ریکوسٹ بھیجی کہ حویلی ٹورازم فیسٹول ( نیلفری) کے حوالہ سے کچھ لکھوں، تاخیر کئ معذرت میں ایک طویل سفر پر تھا۔ “ ہوئی جو تاخیر کچھ باعث تاخیر بھی تھا “
حویلی کے قابل قدر سیاسی راہنماوں کے تاثرات بہت حوصلہ افزا ہیں سب کے کاموں اور صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے مختصرا گزارش ہے کہ :
ٹورازم میرا پسندیدہ ترین subject ہے۔ اس پر لکھنے اور کہنے کو بہت کچھ ہے اسمبلئ کے tenure میں اس پر موثر آواز اٹھائئ اور وہ تاریخی اور جامع قرارداد منظور کروائی جس کی روشنی میں دیگر اقدامات کے علاوہ Foreign tourists کی ازادکشمیر میں انٹری کے لئے اجازت نامہ کی قدغن ختم ہوئی۔بجٹ تقاریر کے ذریعہ حویلی میں بطور خاص سیاحت کے فروغ کے لئے بیسیوں قابل عمل تجاویز پیش کیں جس میں حویلی میں Summer tourism, winter tourism, snow festival,Sufi / Spiritual tourism, Forest tourism, Village tourism وغیرہ کی تجاویزشامل ہیں۔
بالعموم ریاستی سیاحت اور بالخصوص حویلی میں tourism’s potential کے حوالہ سے بہت سی سنجیدہ کاوشیں کیں۔ حویلی بھر کے سیاحتی مقامات کو متعارف اور explore کروانے کے لئے متسلسل کے ساتھ ایک وژن پر کام کیا اس حوالہ سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ،جن پر Huge fallowing ہے پر میری motivational videos ملاحظہ کئ جا سکتی ہیں اور یہ کام جاری ہے۔ حویلی میں سیاحت کی ترویج کے لئے قومی میڈیا پر اور سوشل میڈیا کے ذریعے متعدد لائیو پروگرامزکئے ، دلچسب بات یہ ہے کہ میں نے جنوری 2021 کو فاورورڈ کہوٹہ میں پریس کانفرنس کے ذریعہ “حویلی ٹورازم فیسٹیول “ کا اعلان کیا لیکن بعد میں covid 19 restrictions کی وجہ سے اس کو ملتوئ کرنا پڑا، نیلفری جوکہ کہ princess of Haveli اور best tourism destination ہے تک اپنے MLA fund سے ( کچی )سڑک بنوائی اور بعد ازاں گزشتہ دور حکومت میں سکیاں تا نیل فری 7.5کلو میٹر پختہ سڑک کا منصوبہ ADP 2022-23میں شامل کروایا امید ہے فیصل راٹھور صاحب اس پر عملدامد کے حوالہ سے خصوصی دلچسبی لیں گے۔ ہم سب کو مل کر حویلی کو up lift کرنے کے لئے کام کرنا ہوگا۔
سیاحت کے فروغ سے علاقہ کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے اس کے ذریعہ حوشحالی آسکتی ہے اور یہ game changer ثابت ہو سکتا ہے میرے لئے یہ بات از حد خوشی کا باعث ہے کہ حویلئ کے باصلاحیت نوجوان آگے بڑھ کر سیاحت کے فروغ کے لئے کام کر رہے ہیں،ان کاوشوں کو قدر کئ نگاہ سے دیکھتا ہوں۔ حویلی ٹورازم فیسٹیول ( نیلفری) کے مجوزہ پروگرام پر تمام منتظمین ، ڈپٹی کمشنر صاحب و جملہ ضلعی انتظامیہ ، تمام شعبہ ہائے زندگی کی شخصیات اور حویلی کے غیور عوام کوصد ہا بار مبارک باد پیش کرتا ہوں میرا مجوزہ تاریخ کو کوئٹہ میں ایک اہم کورس ہو رہا ہے۔ اگر اس شیڈول میں کو ئی تبدیلی ہوئی تو ضرور شرکت کروں گا بہر کیف میری دعائیں ، نیک تمنائیں اور ہر ممکن تعاون فیسٹول کے منظمین کے ساتھ رہے گا ، انشاء اللہ
والسلام
پیر علی رضا بخاری
Pir Ali Raza Bukhari

حویلی ٹورازم فیسٹیول جون 2023 کے حوالہ سے اہلیان حویلی بلخصوص نوجوان بہت پُرجوش ہیں جو کہ خطہ کی ترقی کیلیے حقیقی اور مث...
16/05/2023

حویلی ٹورازم فیسٹیول جون 2023 کے حوالہ سے اہلیان حویلی بلخصوص نوجوان بہت پُرجوش ہیں جو کہ خطہ کی ترقی کیلیے حقیقی اور مثبت بیداری ہے۔
میں نے بھی وزارت کا قلمدان ملتے ہی اس فیسٹیول کے کامیاب انعقاد اور مثبت نتاٸج کے لیے آپنا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔ گذشتہ ہفتہ سیکرٹری ٹورازم اور محکمہ کے دیگر آفیسران کے ساتھ میٹنگ کی کمشنر پونچھ کو ان بورڈ لیا ڈپٹی کمشنر حویلی کے ذریعے تمام ضلعی محکمہ جات کو آپنا Input شامل کرنے کی ہدایت کی۔ محکمہ ٹورازم کی وساطت سے ایونٹ کیلیے سپیشل گرانٹ کی کوشش کررہے ہیں۔ وہاں تک جانے کیلیے انفراسٹریکچر بہتر کرنے کی کوشش ہے وہاں بہترین ایونٹس کا انعقاد پیش نظر ہے۔حویلی کی ساری سیاسی قیادت اور تمام کاتب فکر کے افراد کو ان بورڈ کررہے ہیں حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے پراٸیویٹ فنانسرز کو انوالو کررہے ہیں ہر پہلو پر نظر ہے۔ حویلی کے عوام بلخصوص نوجوانوں کا کردار اور میزبانی کا جذبہ سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ اگر مہمانوں کو عزت سے نوازہ گیا تو یقیناً نیک نامی میں اضافہ ہوگا سیاحت کو فروغ ملے گا اور ترقی و خوشحالی کی راہیں کھلیں گیں۔
انشاءاللہ ریاست بھر اور بیرون ریاست سے سیاح تشریف لاہیں گے۔ حویلی کے تمام سنجیدہ نوجوان ڈپٹی کمشنر حویلی کے ساتھ جڑے رہیں ڈسپلن اور میزبانی کی اعلٰی مثال قاٸم کریں۔

14/10/2022

حویلی کہوٹہ/ہیروئن کیس
ملزم لقمان کو عمر قید بامشقت 10 لاکھ جرمانہ اور ساتھ شامل خواتین کو 3,3 سال قید اور 50 ہزار جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

Address

Haveli
Kahuta
12700

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Haveli Forward Kahuta, Heaven on Earth posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Haveli Forward Kahuta, Heaven on Earth:

Share