Pid Haveli Kahutta Ajk

Pid Haveli Kahutta Ajk Press Information Department is the principal department of Ministry of Information and Broadcasting, headed by Principal Information officer (PIO).

05/08/2026
05/08/2026

مظفرآباد (پی آئی ڈی)، 5 اگست 2026

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت 2 اگست اور 4 اگست 2026 کو مظفرآباد ڈویژن کے 9 انتخابی حلقوں اور مہاجرینِ مقیم پاکستان کی 12 مخصوص نشستوں پر منعقد ہونے والے انتخابات کے سرکاری نتائج جاری کرتے ہوئے کامیاب امیدواروں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ افسران کی جانب سے موصول ہونے والے سرکاری انتخابی نتائج کی روشنی میں کامیاب امیدواروں کو متعلقہ حلقوں سے منتخب قرار دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل اے-25 نیلم ویلی-1 سے شاہ غلام قادر، ایل اے-26 نیلم ویلی-2 سے میاں عبد الوحید، ایل اے-27 مظفرآباد-1 سے نورین عارف، ایل اے-28 مظفرآباد-2 سے سید بازل علی نقوی، ایل اے-29 مظفرآباد-3 سے سردار مختار احمد خان، ایل اے-30 مظفرآباد-4 سے ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی، ایل اے-31 مظفرآباد-5 سے ثاقب مجید راجہ، ایل اے-32 مظفرآباد-6 سے راجہ محمد فاروق حیدر خان اور ایل اے-33 مظفرآباد-7 سے دیوان علی خان قمر چغتائی کامیاب قرار پائے۔

اسی طرح مہاجرینِ مقیم پاکستان کے حلقوں میں ایل اے-34 جموں-1 سے ناصر حسین ڈار، ایل اے-35 جموں-2 سے چوہدری محمد اسماعیل، ایل اے-36 جموں-3 سے محمد احسن رضا، ایل اے-37 جموں-4 سے مریم جاوید، ایل اے-38 جموں-5 سے ذیشان علی، ایل اے-39 جموں-6 سے راجہ محمد صدیق، ایل اے-40 کشمیر ویلی-1 سے عامر عبدالغفار لون، ایل اے-41 کشمیر ویلی-2 سے محمد عامر شاہ، ایل اے-42 کشمیر ویلی-3 سے سید شوکت علی شاہ، ایل اے-43 کشمیر ویلی-4 سے محمد یاسین لون، ایل اے-44 کشمیر ویلی-5 سے محمد احمد رضا قادری اور ایل اے-45 کشمیر ویلی-6 سے عبدالماجد خان کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔

31/05/2026

Address

Public Relation Office, By Pass Road Haveli
Kahuta
12210

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pid Haveli Kahutta Ajk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share