Bhura Hayal Kahuta

Bhura Hayal Kahuta یہ پیج عوامی مسائل اور اجتماعی عوامی مفاد اور علاقے کی عوام کی آواز ارباب اختیار تک پہنچائے گا ۔

میلہ و عرس تھوہا خالصہ انشااللہ کل شاندار کبڈی کا میچ ہو گا
07/05/2026

میلہ و عرس تھوہا خالصہ انشااللہ کل شاندار کبڈی کا میچ ہو گا

Admission Open NoW
03/05/2026

Admission Open NoW

الکوثر ویلفیئر ٹرسٹ سہیوڑہ
02/05/2026

الکوثر ویلفیئر ٹرسٹ سہیوڑہ

وضاحتی و تردیدی بیان از قلم مرزا محمد عدنان یعقوب ​سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو بیان میں الزام لگانے والے شخص، نعمان صف...
02/05/2026

وضاحتی و تردیدی بیان از قلم مرزا محمد عدنان یعقوب
​سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو بیان میں الزام لگانے والے شخص، نعمان صفدر، نے حقائق کو جس طرح توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے، وہ انتہائی گمراہ کن ہے۔ نعمان صفدر نے اپنی ویڈیو میں مرزا عدنان کے پولیس ملازم ہونے کو تو بار بار ہائی لائٹ کیا، لیکن اس اہم حقیقت کو دانستہ طور پر چھپایا کہ ان کا اپنا سگا بھائی، مرزا فیصل رحمان، بھی پولیس میں اے ایس آئی (ASI) کے عہدے پر فائز ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا پولیس کا اثر و رسوخ صرف ایک طرفہ ہوتا ہے؟
​یہ معاملہ خالصتاً ایک گھریلو اختلاف کا جھگڑا ہے جسے "پولیس گردی" کا رنگ دے کر عوامی ہمدردی حاصل کرنے کی بھونڈی کوشش کی جا رہی ہے۔ نعمان صفدر جس مرزا عدنان کس زکر کر رہا ہے، وہ حقیقت میں اس کا اپنا بہنوئی ہے۔ اسی طرح محمد ثوبان ، وہ نعمان صفدر کا سگا بھانجا ہے جو اپنی والدہ کو لینے کی نیت سے اپنے ماموں (نعمان صفدر) کے گھر گیا تھا۔ وہاں ماموں کی جانب سے بھانجے پر بدترین تشدد کیا گیا پھر معاملات لڑائی جھگڑے کا رخ اختیار کر گئے ۔۔جو بعد میں فریقین کی ہاتھا پائی ہوئی اور زخمی ہونے والے فریقین کا باقاعدہ میڈیکل کروایا گیا ہے۔ اب جبکہ میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں ٹھوس ثبوتوں کے ساتھ قانونی کارروائی اور ایف آئی آر کا اندراج ہو چکا ہے، تو قانون کی گرفت سے بچنے کے لیے یہ سارا جذباتی ڈرامہ رچایا جا رہا ہے۔
​قرآن پاک اٹھا کر حلف لینا ایک انتہائی جذباتی عمل ہے، لیکن قانون جذباتی بیانات پر نہیں بلکہ ٹھوس شواہد اور میرٹ پر چلتا ہے۔ ایف آئی آر عدالتی ریکارڈ کا حصہ ہے اور اس کا فیصلہ عدالت میں ہونا چاہیے، نہ کہ سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کر کے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی اس معاملے کی غیر جانبدارانہ انکوائری کریں۔ اس بات کی بھی جانچ کی جائے کہ کیا الزام لگانے والا فریق اپنے بھائی (اے ایس آئی فیصل رحمان) کے ذریعے اثر و رسوخ استعمال کر کے ایک حاضر سروس ملازم کو بلیک میل کر رہا ہے
​قانون سب کے لیے برابر ہے۔ محض پولیس افسر ہونے کی وجہ سے کسی کو آسان ہدف بنانا اور اپنے گھر میں موجود پولیس افسر، خونی رشتوں کی حقیقت اور اپنے تشدد کے نتیجے میں ہونے والے میڈیکل ثبوتوں کو چھپانا یہ ثابت کرتا ہے کہ یہ مہم حقائق پر نہیں بلکہ ذاتی بغض اور قانونی کارروائی سے بچنے کی ایک ناکام کوشش ہے۔

یہ یاد رکھیں کہ کافی عرصہ پہلے بھورہ حیال کے لئے بھی ماڈل ویلج کی منظوری ہو چکی ہے ۔
02/05/2026

یہ یاد رکھیں کہ کافی عرصہ پہلے بھورہ حیال کے لئے بھی ماڈل ویلج کی منظوری ہو چکی ہے ۔

برائے وضاحتی پوسٹ   میرا نام مرزا محمد عدنان ہے۔ گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر ایک سال پرانی ویڈیو کو سیاق و سباق سے ہٹ...
01/05/2026

برائے وضاحتی پوسٹ
میرا نام مرزا محمد عدنان ہے۔ گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر ایک سال پرانی ویڈیو کو سیاق و سباق سے ہٹا کر میری کردار کشی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

اصل واقعہ یہ ہے کہ میرے سالے نے میرے بیٹے محمد ثوبان، جو اس کا بھانجا بھی ہے، کو اپنے گھر میں بند کر کے تشدد کا نشانہ بنایا۔ میں اس کا بہنوئی ہوں۔ ایک باپ کے لیے اپنے بیٹے پر ہوتا ظلم ناقابلِ برداشت تھا، اسی لیے میں صرف اپنے بیٹے کو چھڑانے کی نیت سے وہاں گیا۔ ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ وہاں میرے ساتھ بھی دست درازی کی گئی۔

*واضح رہے کہ اس ویڈیو اور واقعے کی مکمل انکوائری و تفتیش ہو چکی ہے، جو تھانہ کہوٹہ کے علاوہ ایس پی صدر کی عدالت میں بھی مکمل کی جا چکی ہے۔*

افسوسناک امر یہ ہے کہ اس کے باوجود اب مختلف سوشل میڈیا پیجز پر حقائق کو مسخ کر کے واقعے کو یکسر الٹ پیش کیا جا رہا ہے۔ میری تمام ہمدردوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی ویڈیو یا خبر کو بغیر تصدیق کے آگے نہ پھیلائیں۔

سوشل میڈیا پر ایک سال پرانی ویڈیو کے ذریعے میرے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ میرے سالے نے میرے بیٹے محمد ثوبان کو گھر میں بند کر کے تشدد کیا۔ میں بطور باپ صرف اپنے بیٹے کو بچانے گیا تھا، جہاں مجھے بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

*اس واقعے کی مکمل تفتیش تھانہ کہوٹہ اور ایس پی صدر کی کچہری میں ہو چکی ہے۔* ویڈیو خود سچائی کی گواہ ہے۔
براہِ کرم واقعے کو بلاتصدیق شیئر کرنے سے گریز کریں۔
*مرزا محمد عدنان*

داخلہ فارم لینے کے لئے پہلے کمنٹ سے حاصل کریں ۔  اور پرنٹ لیکر فارم فل کر کے جمع کروائیں۔  محدود نشستیں ہونے کی وجہ سے  ...
28/04/2026

داخلہ فارم لینے کے لئے پہلے کمنٹ سے حاصل کریں ۔ اور پرنٹ لیکر فارم فل کر کے جمع کروائیں۔ محدود نشستیں ہونے کی وجہ سے پہلے آئیں اور ایڈمیشن یقینی بنائیں

۔إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ(أَنَّ لِلَّهِ مَا أَخَذَ وَلَهُ مَا أَعْطَى، وَكُلُّ شَيْءٍ عِنْدَهُ بِأَجَل...
27/04/2026

۔

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
(أَنَّ لِلَّهِ مَا أَخَذَ وَلَهُ مَا أَعْطَى، وَكُلُّ شَيْءٍ عِنْدَهُ بِأَجَلٍ مُسَمًّى، فَلْتَصْبِرْ وَلْتَحْتَسِبْ)
صحیح بخاری:7377، صحیح مسلم:923، ببعض الاختلاف

یقینا اللہ ہی کے لئے ہے جو اس نے لے لیا، اور اسی کے لئے ہے جو اس نے عطا کیا، اور ہر چیز اس کے پاس ایک مقررہ مدت کے ساتھ ہے، تم صبر کرو اور ثواب کی امید رکھو

یہ مسئلہ صرف کسی ایک اوور سیز پاکستانی کا نہیں بلکہ ایسے ہزاروں واقعات پاکستان میں درج ہو چکے ہییں مگر حکومت وقت اوور سی...
04/04/2026

یہ مسئلہ صرف کسی ایک اوور سیز پاکستانی کا نہیں بلکہ ایسے ہزاروں واقعات پاکستان میں درج ہو چکے ہییں مگر حکومت وقت اوور سیز پاکستانیوں کو جائیداد کا تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہے ۔ اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد کے لئے سپیشل قانون ہونا چاہئے

03/04/2026
کوئی بھی راستہ کسی فرد واحد کا نہیں بلکہ ایک عوامی اجتماعی مفادات میں شامل ہے سڑکیں کوئی روز روز نہیں بنتی اگر یہاں بمشک...
22/03/2026

کوئی بھی راستہ کسی فرد واحد کا نہیں بلکہ ایک عوامی اجتماعی مفادات میں شامل ہے سڑکیں کوئی روز روز نہیں بنتی اگر یہاں بمشکل ایک سڑک اس علاقے کو اس طرح مل گئی ہے تو اس کی حفاظت بھی ہم سب کی اجتماعی زمہ داری ہے راستوں کی قدر پوچھیی ان لوگوں سے جنہں آج بھی راستہ میسر نہیں اگر ہے تو خراب ہے ۔۔ مگر یہاں ہم اپنے سوشل میڈہا پلیٹ فارم کے ذریعے ایک شعوری پیغام ہی پہنچا سکتے ہیں ۔ کہ ہر شخص ذاتی طور راستے کی حفاظت کرے اور کی حفاظت پر کام کرے ۔

Address

Bhura Hayal Located On Kashmir Road Tourism Highway
Kahuta
47537

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bhura Hayal Kahuta posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Bhura Hayal Kahuta:

Share