22/05/2023
السلام علیکم!
ماہ جون میں مورخہ 11 جون بروز اتوار نیلفری جھیل پر ایک فیسٹیول 2023 کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جس میں ریاست بھر سے سیاحوں کو مدعو کیا جائے گا۔ حویلی کی تمام سیاسی و سماجی شخصیات بھی اس فیسٹیول کا حصہ ہونگی۔ محکمہ سیاحت کے ارباب اختیار سے بھی بات ہوئی ہے۔ یہ ایک تحت ضابطہ ایونٹ ہوگا۔ جس میں 1 لاکھ رنگا رنگ بیلونز (غبارے) اور 3 ہزار رنگا رنگ پتنگ نیلفری جھیل کی اطراف و فضائی مناظر کو رونق بخشیں گے۔
حویلی کی سیاحت کو پروموٹ کرنے کے لیے حویلی بھر کے تمام پرائیویٹ و سرکاری سکولز و کالجز سے بھی استدعا ہے کہ آپ سب بھی اسی تاریخ کو اپنے ادارہ جات کا تفریح وزٹ پلان کریں۔ تاکہ رنگا رنگ یونیفارم میں ملبوس ان پھولوں کا ایک خوبصورت گلدستہ بھی اس فیسٹیول کو رونق بخشنے میں اپنی مثال آپ ہو۔
بالخصوص تمام سیاسی نمائندگان سے توقع ہے کہ اس ایونٹ میں سیاحت کی پروموشن کے لیے تمام جماعتوں کا ایک گلدستہ نیلفری فیسٹیول 2023 میں پہنچ کر حویلی کے اندر اور ریاست بھر میں سیاحت کیساتھ محبتوں کو پروموٹ کرے گا۔
وزیر حکومت فیصل ممتاز راٹھور صاحب یقینا" اپنی ذاتی دلچسپی سے ضلعی انتظامیہ و تمام ڈیپارٹمنٹس کو بھی اس ایونٹ میں شرکت کے لیے پابند کریں گے۔ اور وزیر حکومت کی شرکت بھی سیاحت کے لیے ایک بڑا کانٹریبیوشن ہوگی۔
ممبران کشمیر کونسل نے ہمیشہ سیاحت کے فروغ کے لیے ذاتی دلچسپی دکھائی ہے۔ اس بار اس فیسٹیول میں ان کی شرکت و دلچسپی کے لیے ہم سب پر امید ہیں۔
اسپانسرشپ کے لیے بھی ہم باضابطہ اناونس کر رہے ہیں۔ اگر کوئی سیاسی سماجی شخصیت اس ایونٹ کی کامیابی کے لیے ڈائریکٹ سپانسر کر دے۔ تو کمال ہی ہو جائے۔
شکریہ۔