Tomb of Hazrat Khalid Walid - المعروف خالق ولی

Tomb of Hazrat Khalid Walid - المعروف خالق ولی یہ حضرت سلطان محمود غزنوی رحمۃ اللہ علیہ کی فوج کے ایک بہادر جرنیل حضرت خالد ولید رحمۃ اللہ علیہ کا مزار شریف ہے

مقبرہ خالد ولید المعروف خالق ولی:کبیر والا کے آٹھ سو سال پرانے مقبرے کو خالد ولید المعروف خالق ولی کے نام سے منسوب کیا ج...
24/06/2024

مقبرہ خالد ولید المعروف خالق ولی:کبیر والا کے آٹھ سو سال پرانے مقبرے کو خالد ولید المعروف خالق ولی کے نام سے منسوب کیا جاتا ہے۔
صاحب مقبرہ خالد ولید المعروف خالق ولی بڑے بزرگ صوفی ہیں جن کا شماربرصغیر کے ابتدائی مسلمان مبلغین میں ہوتا ہے۔ ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق خالد ولید مشہور سپہ سالار سلطان محمود غزنوی کیساتھ یہاں آئے اور یہیں ان کا وصال ہوا۔ ان کے مقبرے کی تعمیر غوری عہد میں ملتان کے ایک گورنر علی بن کرماخ نے 1175ء سے 1185ء کے درمیان کروائی۔
کبیروالہ سے 20 کلومیٹر شمال کی جانب یہ مقبرہ موضع کھتی، کبیر والا میں موجود ہے۔
مقبرہ خالد ولید بارے مختلف محققین کی مختلف آراء ہیں جیسا کہ سید اولاد علی گیلانی اپنی کتاب میں مزار کی تعمیر چودھویں صدی عیسوی، بشیر حسین ناظم میں اس کی تعمیر مغل بادشاہ شاہجہاں اور شیخ اکرام الحق میں اس کی تعمیرمغل بادشاہ اورنگ زیب عالمگیر سے جوڑتے ہیں۔
فن تعمیر کا منہ بولتا شاہکار یہ مقبرہ ملتان سے تقریباً53 کلومیٹر دور قدیم جرنیلی سڑک سے ڈیڑھ کلومیٹر مغرب کی جانب واقع مسلم فن تعمیر کا یہ انوکھا شاہکار ہے۔ جنوبی ایشیا میں دریافت ہونے والی قدیمی مساجد ومزارات میں سب سے قدیم مانے جانے والے اس مقبرے کے گنبد کی اونچائی 75 سے 80 فٹ ہے جبکہ یہ زمین سے 27 فٹ اونچائی پر واقع ہے۔ مقبرے کی عظیم الشان عمارت دو کنال پر محیط ہے۔ اس کی فصیل نما دیوار کے چاروں کونوں پرگول ٹھوس برج بنے ہوئے ہیں جبکہ مغربی سمت کے علاوہ باقی تینوں اطراف کے درمیانی ّ حصے میں بھی برج تعمیر ہیں۔ مغربی جانب دس فٹ چوڑی فصیل کے درمیان میں ایک محراب واقع ہے جس کی گولائی میں خط کوفی سے آیت الکرسی، اسم محمد اور خلفائے راشدین کے نام گلابی اینٹوں پر کندہ کیے ہوئے ہیں۔
مقبرے کے مشرقی وشمالی اطراف میں بڑی بڑی محراب نما بغیر دروازوں والی کھڑکیاں تعمیر ہیں جبکہ مزار کا فرش اور قبر کچی ہیں۔ قابل ذکر بات ہے قبر مشرقی دروازے کے بالکل قریب ہے جبکہ قبر کی لمبائی 19 فٹ سے زائد اورچوڑائی 4 فٹ ہے۔ قبر سے مغربی دیوار کا فاصلہ بہت زیادہ ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے جس گورنر نے یہ مقبرہ تعمیر کروایا تھا شاید اس نے اپنی قبر کے لیے جگہ رکھوائی تھی جو کسی وجہ سے یہاں نہ بن سکی۔ زمین سے مزار تک پہنچنے کا ایک ہی زینوں والا راستہ ہے جس کی 30 سیڑھیاں ہیں۔
تاریخی اہمیت کا حامل یہ مقبرہ ہمیشہ سے چوروں کی آنکھوں کا تارا رہا ہے۔ ویسے تو اس مقبرہ پر سے بیش قیمت تعمیراتی ٹکڑوں کی چوری انگریز دور سے ہی ہوتی آ رہی ہے تاہم اس حوالے سے محکمہ کی آنکھیں 1985 میں تب کھلیں جب ایک امریکن محقق خاتون ہنس ہوئی رچرڈ نے مقبرے کی محراب پر سے اینٹوں کی چوری کا مسئلہ میڈیا میں اٹھانا شروع کر دیا۔ غیر ملکی محقق کے واویلے پر اتھارٹیز نے ایکشن لیتے ہوئے تاریخی اینٹوں کے بھرے ہوئے چالیس باکس پکڑ لیے جنہیں بیرون ملک سمگل کیا جانا تھا۔ اس چوری میں ملوث کوئی چور نہ پکڑا جاسکا۔
اس واقعے کے بعد مقبرے کو تاریخی ورثہ قرار دیتے ہوئے محکمہ آثار قدیمہ نے اپنی تحویل میں لے لیا اور اس کی تزئین وآرائش کے لیے مختلف منصوبے بھی تیار کیے جانے لگے جو بدقسمتی سے تا حال نا مکمل ہیں۔

مزار شریف حضرت خالد ولید المعروف خالق ولی رحمۃ اللّٰہ علیہ کا کبیروالا شہر کے شمال مغرب میں موجود خوبصورت روحانی منظر اس...
23/06/2024

مزار شریف حضرت خالد ولید المعروف خالق ولی رحمۃ اللّٰہ علیہ کا کبیروالا شہر کے شمال مغرب میں موجود خوبصورت روحانی منظر اس عمارت نے اس دنیا کے سینکڑوں سال دیکھے ہیں یہ عمارت اپنے آپ میں ایک تاریخ ہے۔حضرت خالد ولید رحمۃ اللہ علیہ کے مزار کی تعمیر ایک قلعہ نما کی گئی جو جہاں اسکی خوبصورتی کو چار چاند لگاتی ہے وہاں اس کو یہاں بار بار آنے والے سیلابوں اور موسمی اثرات سے بھی بچاتی رہی۔اس مقبرے کی بلند بالا عمارت اور خوبصورت ہوا دار محرابیں اسکی فن تعمیر کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔مزار شریف کے اندر مغربی دیوار میں موجود مسجد جنوبی ایشیاء کی قدیم ترین پہلی مسجد ہے۔

خبردار یہ اللہ کے ولی ہیں اور اس دن نہ تو انہیں کوئی خوف ہوگا اور نہ ہی یہ غمگین ہوں گے۔
10/11/2022

خبردار یہ اللہ کے ولی ہیں اور اس دن نہ تو انہیں کوئی خوف ہوگا اور نہ ہی یہ غمگین ہوں گے۔

حضرت خالد ولید المعروف خالق ولی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے مزار شریف کا ایک خوبصورت منظر
17/10/2022

حضرت خالد ولید المعروف خالق ولی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے مزار شریف کا ایک خوبصورت منظر

حضرت خالد ولید المعروف خالق ولی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے مزار شریف کا خوبصورت نظارہ
12/09/2022

حضرت خالد ولید المعروف خالق ولی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے مزار شریف کا خوبصورت نظارہ

مزار شریف حضرت خالد ولید المعروف خالق ولی رحمۃ اللّٰہ علیہ آج صبح کا ایک خوبصورت روحانی منظر اس عمارت نے اس دنیا کے سینک...
28/08/2022

مزار شریف حضرت خالد ولید المعروف خالق ولی رحمۃ اللّٰہ علیہ آج صبح کا ایک خوبصورت روحانی منظر اس عمارت نے اس دنیا کے سینکڑوں سال دیکھے ہیں یہ عمارت اپنے آپ میں ایک تاریخ ہے۔

مزار شریف حضرت خالد ولید المعروف خالق ولی رحمۃ اللہ علیہ آج صبح کا ایک خوبصورت منظر
28/08/2022

مزار شریف حضرت خالد ولید المعروف خالق ولی رحمۃ اللہ علیہ آج صبح کا ایک خوبصورت منظر

[Yūnus, 10:62]اَلَاۤ اِنَّ اَوۡلِیَآءَ اللّٰہِ لَا خَوۡفٌ عَلَیۡہِمۡ وَ لَا  ہُمۡ  یَحۡزَنُوۡنَ ﴿ۚۖ۶۲﴾خبردار! بیشک اولی...
22/08/2022

[Yūnus, 10:62]
اَلَاۤ اِنَّ اَوۡلِیَآءَ اللّٰہِ لَا خَوۡفٌ عَلَیۡہِمۡ وَ لَا ہُمۡ یَحۡزَنُوۡنَ ﴿ۚۖ۶۲﴾
خبردار! بیشک اولیاء اللہ پر نہ کوئی خوف ہے اورنہ وہ رنجیدہ و غمگین ہوں گے. get.irfan-ul-quran.com
حضرت خالد ولید المعروف خالق ولی رحمۃ اللّٰہ علیہ کا مزار شریف۔ کبیروالا

حضرت خالد ولید المعروف خالق ولی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار کا ایک خوبصورت اور پرسکون اندرونی و بیرونی روحانی منظر۔ یہ مقبرہ ...
17/08/2022

حضرت خالد ولید المعروف خالق ولی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار کا ایک خوبصورت اور پرسکون اندرونی و بیرونی روحانی منظر۔ یہ مقبرہ اور اس میں موجود مغربی دیوار میں مسجد و ممبر شمالی ایشیا کی قدیم ترین مسجد اور مزار ہے۔

[Yūnus, 10:62]اَلَاۤ اِنَّ اَوۡلِیَآءَ اللّٰہِ لَا خَوۡفٌ عَلَیۡہِمۡ وَ لَا  ہُمۡ  یَحۡزَنُوۡنَ ﴿ۚۖ۶۲﴾خبردار! بیشک اولی...
13/08/2022

[Yūnus, 10:62]
اَلَاۤ اِنَّ اَوۡلِیَآءَ اللّٰہِ لَا خَوۡفٌ عَلَیۡہِمۡ وَ لَا ہُمۡ یَحۡزَنُوۡنَ ﴿ۚۖ۶۲﴾
خبردار! بیشک اولیاء اللہ پر نہ کوئی خوف ہے اورنہ وہ رنجیدہ و غمگین ہوں گے
get.irfan-ul-quran.com
حضرت خالد ولید المعروف خالق ولی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے دربار پر ایک عجیب پرسکون اور روحانی منظر ہوتا ہے زائرین اس پرشکوہ عمارت کی روحانیت میں کھو جاتے ہیں اور دربار شریف میں بیٹھ کر جب با آواز بلند ذکر الٰہی میں مصروف ہوتے ہیں تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ چاروں طرف سے ذکر کی آوازیں بلند ہوتی ہیں اور اطمینان ہماری روح میں اترتا چلا جاتا ہے۔کیونکہ یہ اللّٰہ کے اولیاء ہیں اور ان کی قبروں پر ہر وقت رحمت الٰہی کی بارش برستی رہتی ہے۔

Address

Kabirwala
58250

Telephone

+923437004574

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tomb of Hazrat Khalid Walid - المعروف خالق ولی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Tomb of Hazrat Khalid Walid - المعروف خالق ولی:

Share