02/09/2026
محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال جہلم میں انتظامی سطح پر تبدیلی عمل میں آئی ہے۔ بطور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال جہلم تقریباً دو سال خدمات انجام دینے والے خضر حیات خان کا تبادلہ بطور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال راولپنڈی کر دیا گیا ہے۔
خضر حیات خان کے تبادلے کے بعد علیم یوسف کو بطور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال جہلم تعینات کیا گیا ہے، جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض کی انجام دہی شروع کر دی ہے۔
خضر حیات خان کی جہلم میں تعیناتی کے دوران محکمہ سوشل ویلفیئر کی مختلف فلاحی سرگرمیوں اور عوامی خدمت سے متعلق امور میں ان کے کردار کے حوالے سے سماجی تنظیموں، فلاحی اداروں اور شہریوں کی جانب سے مثبت خیالات کا اظہار کیا گیا۔ مختلف سماجی حلقوں نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور نئی ذمہ داریوں کے لیے کامیابی کی دعا کی۔
دوسری جانب علیم یوسف کی بطور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال جہلم تعیناتی پر بھی مختلف حلقوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔ محکمہ سوشل ویلفیئر کی فلاحی سرگرمیاں اور عوامی خدمت سے متعلق امور نئے انتظامی سیٹ اَپ کے تحت بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گیں۔