30/05/2026
چیف ایگزیکٹو آفیسر جہلم کا ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال جہلم کا دورہ
عیدالاضحیٰ کے پر مسرت موقع پر طبی عملے اور مریضوں سے عید کی خوشیاں سانجھی کرنے کے لیے ڈاکٹر میاں مظہر حیات 'چیف ایگزیکٹو آفیسر' جہلم نے ڈاکٹر زاہد تنویر 'میڈیکل سپرنٹینڈنٹ' جہلم کے ہمراہ ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا. طبی عملے اور مریضوں سے گفتگو کی. عید کی مناسبت سے نیک خواہشات کا اظہار کیا.
عید کا اصل پیغام ایثار، محبت اور دکھی انسانیت کی خدمت ہے. ہمارے ہسپتالوں کا عملہ عید کے دن بھی اپنے گھروں سے دور مریضوں کی دیکھ بھال کر کے حقیقی خدمت کا حق ادا کر رہا ہے. ڈاکٹر میاں مظہر حیات
مریضوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کے لیے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ مریضوں اور ڈیوٹی پر موجود طبی عملے سے گفتگو کی. انکی طبیعت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا.