Government Graduate College Mandi Shah Jewana -Jhang

Government Graduate College Mandi Shah Jewana -Jhang This is an official page of Govt. Graduate College Mandi Shah Jewana Jhang.

📢 داخلہ مہم 2026-2027 — Government Associate College Mandi Shah Jewana, Jhangاپنے روشن مستقبل کی جانب پہلا قدم آج ہی اٹھ...
16/08/2026

📢 داخلہ مہم 2026-2027 —
Government Associate College Mandi Shah Jewana, Jhang

اپنے روشن مستقبل کی جانب پہلا قدم آج ہی اٹھائیں!
Government Associate College Mandi Shah Jewana, Jhang
میں نئے تعلیمی سال 2026-2027 کے لیے داخلے جاری ہیں۔

🎓 Intermediate Programs:
FA، FSc، ICS، FA IT اور I.Com

🎓 Associate Degree Programs (ADP):
ADP Urdu، ADP English، ADP Islamiat، ADP Chemistry، ADP Computer Science، ADP Psychology اور ADP Economics

🎓 BS Degree Programs:
BS Urdu اور BS English

معیاری تعلیم، تجربہ کار اساتذہ، سازگار تعلیمی ماحول اور روشن مستقبل کے بہترین مواقع آپ کے منتظر ہیں۔ ADP اور BS پروگرامز میں طلبہ و طالبات دونوں کے لیے مواقع دستیاب ہیں۔

📌 پراسپیکٹس اور داخلہ فارم کالج آفس سے دفتری اوقات میں حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

📞 رابطہ:
0346-8670253
+92 344 7918951

✨ Your Future is Our Mission —
آپ کا روشن مستقبل ہماری ترجیح ہے!

🎓 ADMISSIONS 2026گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج، منڈی شاہ جیونہ، ضلع جھنگداخلے جاری ہیںانٹرمیڈیٹ پروگرامز- FA- FSc (Pre Medical...
11/07/2026

🎓 ADMISSIONS 2026

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج، منڈی شاہ جیونہ، ضلع جھنگ

داخلے جاری ہیں

انٹرمیڈیٹ پروگرامز

- FA
- FSc (Pre Medical & Pre Engineering)
- ICS
- FA IT

Associate Degree Programs (ADP)

- ADP Urdu
- ADP English
- ADP Chemistry
- ADP Computer Science
- ADP Psychology
- ADP Economics

📚 اے ڈی پی (ADP) میں طلباء و طالبات دونوں کے لیے داخلے جاری ہیں۔

🎯 معیاری تعلیم، تجربہ کار اساتذہ، بہترین تعلیمی ماحول اور روشن مستقبل کی ضمانت۔

📄 پراسپیکٹس اور داخلہ فارم کالج کے دفتری اوقات میں حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

رابطہ:

📞 0346-8670253
📞 0344-7918951

Government Associate College Mandi Shah Jewana, District Jhang

🌹 تعارفِ اساتذہ (Staff Introduction Series )🌹گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج منڈی شاہ جیونہ، جھنگ اپنے باصلاحیت، محنتی اور اعلیٰ...
07/06/2026

🌹 تعارفِ اساتذہ (Staff Introduction Series )🌹
گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج منڈی شاہ جیونہ، جھنگ اپنے باصلاحیت، محنتی اور اعلیٰ کردار کے حامل اساتذہ پر فخر کرتا ہے۔
آج ہم شعبۂ فزکس کے قابلِ قدر استاد پروفیسر ذیشان مجید صاحب کا تعارف پیش کر رہے ہیں۔
پروفیسر ذیشان مجید صاحب نے ایم فل فزکس کی ڈگری حاصل کی ہے اور تدریسی میدان میں 5 سالہ قیمتی تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ اپنی اعلیٰ تدریسی مہارت، مضمون پر مضبوط گرفت اور طلبہ کی بہتر رہنمائی کے باعث ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔
آپ ایک شریف النفس، مہذب، مؤدب اور شائستہ مزاج شخصیت کے مالک ہیں۔ طلبہ کے ساتھ آپ کا رویہ نہایت مشفقانہ اور حوصلہ افزا ہوتا ہے، جو تعلیمی ماحول کو مزید بہتر اور مؤثر بناتا ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ کو مزید کامیابیوں سے نوازے اور آپ یونہی علم کی روشنی پھیلاتے رہیں۔
📚 “تعلیم صرف علم نہیں، ایک بہتر انسان بنانے کا عمل ہے”

🌹 تعارفِ اساتذہ( Staff Introduction Series) 🌹گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج منڈی شاہ جیونہ، جھنگ اپنے قابل، محنتی اور باصلاحیت ...
07/06/2026

🌹 تعارفِ اساتذہ( Staff Introduction Series) 🌹

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج منڈی شاہ جیونہ، جھنگ اپنے قابل، محنتی اور باصلاحیت اساتذہ پر فخر کرتا ہے۔

آج ہم شعبۂ ریاضی کے ممتاز استاد پروفیسر عدنان جاوید صاحب کا تعارف پیش کر رہے ہیں۔

پروفیسر عدنان جاوید صاحب نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے M.Sc Mathematics اور B.Ed کی ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں۔آپ اپنے مضمون پر گہری اور مکمل دسترس رکھتے ہیں۔ آپ گزشتہ 7 سال سے تدریس کے شعبے سے وابستہ ہیں اور اپنی علمی قابلیت، محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کے باعث طلبہ اور ساتھی اساتذہ میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔

آپ ایک نہایت محنتی، فرض شناس، دیانت دار اور وقت کے پابند استاد ہیں۔ تدریس کے ساتھ ساتھ طلبہ کی کردار سازی، رہنمائی اور ان کی تعلیمی ترقی کے لیے آپ کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔ آپ ہمیشہ اپنے فرائض کو احساسِ ذمہ داری کے ساتھ انجام دیتے ہیں اور طلبہ کو علم کے ساتھ نظم و ضبط، اخلاقیات اور محنت کا درس بھی دیتے ہیں۔

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج منڈی شاہ جیونہ، جھنگ کو ایسے مخلص، باکردار اور باصلاحیت استاد کی موجودگی پر فخر ہے، جو اپنی محنت اور لگن سے نوجوان نسل کی علمی و فکری تربیت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

✨ "بہترین استاد وہ ہے جو علم کے ساتھ کردار، محنت اور کامیابی کا راستہ بھی دکھائے۔" ✨

🌙✨ عید الاضحیٰ مبارک ✨🌙گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج منڈی شاہ جیونہ جھنگ کی جانب سے تمام معزز اساتذہ کرام، عزیز طلبہ، والدین ا...
27/05/2026

🌙✨ عید الاضحیٰ مبارک ✨🌙

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج منڈی شاہ جیونہ جھنگ کی جانب سے تمام معزز اساتذہ کرام، عزیز طلبہ، والدین اور اہلِ علاقہ کو دلی عید الاضحیٰ مبارک۔ 🐐🌸

اللہ تعالیٰ اس مقدس عید کے صدقے ہم سب کی قربانیاں اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، ہمارے گھروں کو خوشیوں، محبتوں، امن اور برکتوں سے بھر دے۔ 🤲💫

یہ عید ہمیں ایثار، قربانی، بھائی چارے اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہے۔ آئیے! اس مبارک موقع پر ضرورت مندوں اور مستحق افراد کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں۔ ❤️

🌹 Best Wishes From:
Principal & All Staff
Government Associate College
Mandi Shah Jewana, Jhang

Equipped for the future, the College Computer Lab stands ready to inspire, enlighten and illuminate young minds.سرکاری ک...
20/05/2026

Equipped for the future, the College Computer Lab stands ready to inspire, enlighten and illuminate young minds.

سرکاری کالج ۔۔۔ ۔معیاری کالج

📢 تعارفِ اساتذہ (Staff Introduction Series)Government Associate College Mandi Shah Jewana, Jhang کے قابل، ذہین اور محنتی...
19/05/2026

📢 تعارفِ اساتذہ (Staff Introduction Series)

Government Associate College Mandi Shah Jewana, Jhang
کے قابل، ذہین اور محنتی اساتذہ میں پروفیسر ملک اسد عباس صاحب کا نام نمایاں ہے۔ آپ گزشتہ پانچ سال سے تدریس کے شعبے سے وابستہ ہیں اور اپنی علمی قابلیت، محنت اور ذمہ داری کے باعث اساتذہ اور طلبہ دونوں میں یکساں مقبول ہیں۔
آپ نے M.A Political Science اور M.A English جیسی اہم ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں۔ ان دونوں مضامین پر گہری دسترس کی بدولت آپ نہ صرف سیاسیات بلکہ انگلش کے بھی انتہائی قابل اور بہترین استاد ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مطالعہ پاکستان، تاریخِ پاکستان اور کمپیوٹر جیسے مضامین پر بھی مکمل عبور رکھتے ہیں اور طلبہ کو جدید تقاضوں کے مطابق بہترین رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔
پروفیسر ملک اسد عباس صاحب کالج کمپیوٹر لیب کے انچارج بھی ہیں جہاں 50 سے زائد لیپ ٹاپس موجود ہیں۔ آپ HED / HEHR پورٹل اور کالج کے دیگر تمام ٹیکنالوجی سے متعلق معاملات کو نہایت مہارت سے سرانجام دیتے ہیں۔ کالج کے پرنسپل اور اسٹاف کو جب بھی کسی تکنیکی یا کمپیوٹر سے متعلق رہنمائی درکار ہو تو سب کی نظریں آپ کی مہارت اور تجربے پر ہوتی ہیں۔
مزید برآں آپ کالج سپورٹس کمیٹی کے اسسٹنٹ انچارج بھی ہیں اور اس سال منعقد ہونے والے کالج سپورٹس گالا میں آپ نے فرنٹ مین کا کردار ادا کیا۔ ٹیموں کی یونیفارم، طلبہ کے لیے انعامات و ٹرافیاں خریدنے اور گراؤنڈ کی تیاری جیسے تمام امور میں آپ نے بھرپور قیادت فراہم کی۔ آپ خود بھی ایک بہترین بلے باز ہیں اور کرکٹ سے خصوصی لگاؤ رکھتے ہیں۔
یقیناً پروفیسر ملک اسد عباس صاحب جیسے باصلاحیت اور فعال اساتذہ کسی بھی تعلیمی ادارے کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں۔ ہم ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے لیے مزید کامیابیوں کی دعاگو ہیں۔

الحمدللّٰه! شاندار تعلیمی کامیابیگورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج منڈی شاہ جیونہ جھنگ کے لیے یہ بڑے فخر اور خوشی کا لمحہ ہے کہ AD...
18/05/2026

الحمدللّٰه! شاندار تعلیمی کامیابی
گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج منڈی شاہ جیونہ جھنگ کے لیے یہ بڑے فخر اور خوشی کا لمحہ ہے کہ ADP اردو اور ADP انگلش کے پہلے سمیسٹر کے نتائج نہایت شاندار رہے۔ ہمارے ہونہار طلباء و طالبات نے محنت، لگن اور قابلیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین GPA اور Percentage حاصل کیے اور اپنے اساتذہ، والدین اور ادارے کا نام روشن کیا۔
ہم اپنے تمام کامیاب طلباء و طالبات کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے ثابت کیا کہ اگر محنت اور رہنمائی ساتھ ہو تو کامیابی یقینی ہوتی ہے۔ خصوصاً نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات قابلِ تحسین ہیں جن کی محنت دوسرے طلبہ کے لیے بھی ایک مثال ہے۔
اس شاندار کامیابی کا سہرا ہمارے قابل، مخلص اور محنتی اساتذہ کرام کے سر بھی جاتا ہے جو نہ صرف طلبہ کی تعلیمی رہنمائی کرتے ہیں بلکہ ان کی شخصیت سازی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کالج کا بہترین تعلیمی ماحول، ہم نصابی سرگرمیاں اور معیاری تدریسی نظام طلبہ کی کامیابی میں بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں۔
ہم اہلیانِ علاقہ، معزز والدین اور طلباء و طالبات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے روشن مستقبل کے لیے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج منڈی شاہ جیونہ جھنگ کا انتخاب کریں۔ یہاں آپ کو معیاری تعلیم، تجربہ کار اساتذہ اور بہترین تعلیمی ماحول میسر ہے۔
داخلے جاری ہیں — آج ہی داخلہ لے کر اپنے روشن مستقبل کی بنیاد رکھیں۔
گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج منڈی شاہ جیونہ جھنگ
تعلیم، تربیت اور کامیابی کی ضمانت۔

پروفیسر افتخار حسین جنجوعہ صاحب اُستاد، محقق اور مترجم پروفیسر افتخار حسین صاحب کا تعلق ضلع جھنگ کے علمی و ادبی علاقے من...
18/05/2026

پروفیسر افتخار حسین جنجوعہ صاحب

اُستاد، محقق اور مترجم پروفیسر افتخار حسین صاحب کا تعلق ضلع جھنگ کے علمی و ادبی علاقے منڈی شاہ جیونہ سے ہے۔ آپ نے ایم اے اُردو اور ایم فل لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس کی ڈگریاں حاصل کیں اور علم و تحقیق کے میدان میں اپنی شناخت قائم کی۔
اس وقت آپ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے تحت گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج منڈی شاہ جیونہ میں گزشتہ پانچ برس سے اُردو اور لائبریری سائنس کے طلبہ کو علم کی روشنی سے منور کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ منہاج یونیورسٹی لاہور میں بطور جز وقتی اُستاد ایم اے اور ایم فل کے طلبہ و طالبات کو بھی تدریسی خدمات فراہم کر چکے ہیں۔
ادبی و تحقیقی میدان میں بھی آپ کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔ مختلف ادبی جرائد میں آپ کے تحقیقی مضامین شائع ہو چکے ہیں۔ تحقیق سے آپ کی گہری وابستگی کا اظہار آپ کی کتاب
“Fundamentals of Research: A Step by Step Guide with Special Reference to Pakistan”
سے ہوتا ہے جو تحقیق کے بنیادی اصولوں پر ایک اہم اور رہنما کتاب سمجھی جاتی ہے۔
ادب سے خصوصی شغف اور ترجمے کے فن سے محبت نے آپ کو معروف امریکی ناول نگار Nicholas Sparks کے شہرۂ آفاق ناول “A Walk to Remember” کو اردو قالب میں ڈھالنے کی ترغیب دی، جس کا اردو ترجمہ حال ہی میں شائع ہوا اور قارئین میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔
پروفیسر افتخار حسین صاحب ایک نہایت اصول پسند، وقت کے پابند، محنتی اور ذہین شخصیت کے مالک ہیں۔ کالج لائبریری کے انچارج کی حیثیت سے وہ لائبریری کے نظم و ضبط اور صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دیتے ہیں۔ ادب اور کھیلوں سے گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور کالج کی بزمِ ادب کمیٹی کے فعال رکن کی حیثیت سے ادبی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کرتے ہیں۔
بلاشبہ پروفیسر افتخار حسین صاحب اپنی تدریسی صلاحیت، علمی ذوق اور تحقیقی خدمات کے ذریعے طلبہ کی علمی و فکری رہنمائی کا فریضہ احسن انداز میں سرانجام دے رہے ہیں۔
آپ کی کالج میں موجودگی ہمارے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ۔

|تعارفِ اساتذہ(Staff Introduction Series)|گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج منڈی شاہ جیونہ جھنگ کے نہایت قابل، باصلاحیت اور ہر دلع...
17/05/2026

|تعارفِ اساتذہ(Staff Introduction Series)|

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج منڈی شاہ جیونہ جھنگ کے نہایت قابل، باصلاحیت اور ہر دلعزیز استاد
✨ پروفیسر حافظ احمد یار صاحب ✨
علم، کردار، صلاحیت اور بہترین اندازِ گفتگو کا حسین امتزاج ہیں۔

📘 پروفیسر حافظ احمدیار صاحب نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے
MSc Economics
اور
M.Phil Economics
کی ڈگری حاصل کی اور گزشتہ 6 سال سے تدریسی میدان میں اپنی شاندار خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
اکنامکس، ریاضی اور کامرس جیسے اہم مضامین پر مکمل عبور رکھتے ہیں اور طلبہ کو نہایت آسان، مؤثر اور دلچسپ انداز میں تعلیم فراہم کرتے ہیں۔

🎙️ آپ نہایت خوبصورت آواز کے مالک، بہترین قارئِ قرآن اور خوش الحان نعت خواں ہیں، جبکہ کالج میں مختلف علمی و ادبی تقریبات میں پروگرام کمپئیر کے طور پر بھی اپنی منفرد صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے رہتے ہیں۔ بطور انچارج کالج بزمِ ادب کمیٹی آپ طلبہ کو تلاوتِ قرآن، نعتِ رسول ﷺ اور تقاریر کے لیے سٹیج پر لانے میں خصوصی محنت کرتے ہیں۔

🏛️ کالج میں ذمہ داریاں:
• اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات
• انچارج کالج بزمِ ادب کمیٹی
• ممبر کالج سپورٹس کمیٹی
• ایڈمن کالج آفیشل فیس بک پیج

✒️
“معلم ہی سے روشن ہے زمانے کا ہر اک منظر
معلم ہی کے دم سے ہے اجالوں کا سفر قائم”

🌹حافظ صاحب اپنی محنت، خلوص، خوش اخلاقی اور قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت ادارے کا قیمتی اثاثہ ہیں۔
کھیلوں سمیت کالج کی ہر مثبت سرگرمی میں آپ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور طلبہ کو بھی مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کی طرف راغب کرتے رہتے ہیں۔
ہم دعاگو ہیں کہ اللّٰه تعالیٰ پروفیسر حافظ احمد یار صاحب کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور انہیں اسی جذبے کے ساتھ علم و ادب کی خدمت جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔

💫 گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج منڈی شاہ جیونہ جھنگ اپنے قابلِ فخر اساتذہ پر نازاں ہے۔

Address

Jhang

Telephone

+923447928010

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Government Graduate College Mandi Shah Jewana -Jhang posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Government Graduate College Mandi Shah Jewana -Jhang:

Shortcuts

Share