محمد ابوبکر قریشی

محمد ابوبکر قریشی میری خاموشیوں میں لرزاں ہے
میرے نالوں کی گم شدہ آواز

فیض احمد فیض

جذبات
20/12/2025

جذبات

دنیا کن کو یاد رکھتی ہے؟
12/09/2025

دنیا کن کو یاد رکھتی ہے؟

کوئی پگھلتا ہے تو ہی روشنی ہوتی ہے! پھر چاہے وہ سورج ہو یا شمع!محمد ابوبکر قریشی
07/09/2025

کوئی پگھلتا ہے تو ہی روشنی ہوتی ہے!
پھر چاہے وہ سورج ہو یا شمع!

محمد ابوبکر قریشی

گدھا چاہے شیر کے ساتھ سیلفی کیوں نہ بنا لے لیکن وہ اصلا گدھا ہی ہوتا ہے۔ حیقیقت میں اس سوچ سے نکل کر اچھے لوگوں کے کردار...
07/09/2025

گدھا چاہے شیر کے ساتھ سیلفی کیوں نہ بنا لے لیکن وہ اصلا گدھا ہی ہوتا ہے۔
حیقیقت میں اس سوچ سے نکل کر اچھے لوگوں کے کردار کو سیو کرنا چاہیے نہ کہ فوٹوز اور نمبرز کو!

محمد ابوبکر قریشی

رائے!
31/08/2025

رائے!

لاہور آئے آٹھ سال مکمل ہونے کو ہیں، ہر بار مائیں ہی روتے چھوڑ آتے ہیں۔ دو سال سید مودودی انسٹی ٹیوٹ میں پڑھنے کے بعد پنج...
29/08/2025

لاہور آئے آٹھ سال مکمل ہونے کو ہیں، ہر بار مائیں ہی روتے چھوڑ آتے ہیں۔ دو سال سید مودودی انسٹی ٹیوٹ میں پڑھنے کے بعد پنجاب یونیورسٹی میں داخلہ کے لیے بضد تھا تو باقی گھر والے یہی کہتے تھے کہ جھنگ میں ہی باقی پڑھ لو لیکن مجھے یاد ہے کہ امی نے کہا کہ !
"تم جاؤ، دریا دریا پیاس بجھاؤ۔۔۔ "
تمہیں پڑھنے کا شوق ہے ہی تو اپنی پڑھائی مکمل کرو، میں سب دیکھ لوں گی۔ لیکن یہ سب ماؤں کے لیے بہت مشکل ہوتا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمارے والدین کو ہمارے سر پر سدا سلامت رکھے۔ آمین ثم آمین ❤

کیا آپ اتفاق کرتے ہیں؟
25/08/2025

کیا آپ اتفاق کرتے ہیں؟

ہمارے گاؤں کے نابینا نے کل ان جانے میں پٹاخا میرے اوپر پھینک دیا! 🥺ایک ہی "تراہ" تھا خیر سے وہ بھی نکال دیا لیکن ہنستے ہ...
08/06/2025

ہمارے گاؤں کے نابینا نے کل ان جانے میں پٹاخا میرے اوپر پھینک دیا! 🥺
ایک ہی "تراہ" تھا خیر سے وہ بھی نکال دیا لیکن ہنستے ہنستے میرے ذہن میں حضرت موسیٰ کے دور کا ایک واقعہ یاد آگیا اگرچہ اس کی سند کا حال معلوم نہیں لیکن کئی بار سن رکھا ہے کہ ایک نابینا تالاب کے باہر اداس بیٹھا ہوا تھا، موسیٰ علیہ السلام اس کو دیکھتے اور اس کے دوسرے دوستوں کو بھی، جو کہ تالاب میں نہا رہے ہوتے تھے لیکن وہ بینائی کی وجہ سے اچھل کود سے محروم تھا جب کہ باقی دوست خوب مزے میں تھے!
خیر، موسیٰ علیہ السلام نے اللہ سے دعا کی، یا اللہ اس کا کیا قصور ہے باقیوں کی طرح اس کو بھی دیکھنے کی صلاحیت دی جائے تو اللہ نے کہا کہ اے موسیٰ ! تو میری حکمتوں کو نہیں جانتا، لیکن موسیٰ علیہ السلام کے اصرار پر اللہ نے اس نابینا کی بینائی بھی لوٹا دی، دوسرے دن جب موسیٰ علیہ السلام نے اس نابینا کو دیکھا تو حیران ہوئے کہ وہی نابینا دوسرے دن اپنے دوستوں کو پکڑ پکڑ کر پانی میں ڈبو رہا تھا اور غوطے دے رہا تھا😅، تب موسیٰ علیہ السلام نے کہا کہ واقعی تیرے حکمتوں کے سامنے ہمارے خیالات ہیچ ہیں۔
ہمارے ہاں بھی اللہ نے کئی لوگوں میں کمی کوتاہیاں رکھ دی ہیں، اللہ کی حکمت کو دیکھا جائے تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ کس کو اس دنیا میں کتنا حصہ دینا ہے اور اس پر کتنا امتحان ڈالنا ہے، لہذا بے صبر ہو کر اللہ کی قدرت کے سامنے نہ ہی طعنے دینے چاہیے اور نہ ہی مایوس ہو جانا چاہیے بلکہ اس کو اپنے لیے اور ماحول و معاشرے کے لیے اللہ کی طرف سے سمجھ کر قبول کیا جائے تاکہ ہماری زندگیوں میں مزید امتحان ہمارا مقدر نہ ٹھہریں۔

بقلم : محمد ابوبکر قریشی

عید مبارک ❤
07/06/2025

عید مبارک ❤

امید ❤
28/05/2025

امید ❤

ایک روز ہم نے مر جانا ہے! 😢مرنے کے ایک ہفتہ بعد گھر والے بھول جاتے ہیں، ایک سال بعد افسوس ہی کیا جاتا ہے اور پانچ سال بع...
24/05/2025

ایک روز ہم نے مر جانا ہے! 😢
مرنے کے ایک ہفتہ بعد گھر والے بھول جاتے ہیں، ایک سال بعد افسوس ہی کیا جاتا ہے اور پانچ سال بعد صرف یاد آتی ہے، دس سال بعد قبر کی مٹی زمین کے برابر ہو چکی ہوتی ہے اور پچاس سال بعد آپ کو کوئی یاد کرنے والا نہیں ہوتا، ایک صدی بعد اس جگہ اکثر نئی قبر کھود دی جاتی ہے اور سائڈ پر گڑھا کھود کر ہڈیاں پھر سے دفنا دی جاتی ہیں اور ہمارا نام ہمیشہ کے لیے دب جاتا ہے۔
ہمارے مزاج اور رویے مقرر وقت تک ہی ہوتے ہیں اس کے بعد اس کائنات کے باقی عناصر کو کام سونپ دیا جاتا ہے اور اس رویے اور عمل کی بنیاد پر اگلی نسل منتقل کر دی جاتی ہے، اگر ہم معاشرے میں اچھے رویے منتقل کر کے جائیں گے تو اگلی نسل کے پورا اترنے پر ہمیں بھی دعاؤں میں اور اجر میں شامل کیا جائے گا اور برے رویے بھی یاد رکھے جائیں گے لیکن ! بد دعاؤں میں ہی، کہ نسل ہی ایسی تھی اور اس بدی کا اجر بھی ہمیں صدقہ جاریہ کی شکل میں ضرور ملے گا کیونکہ رسول ﷺ نے فرمایا جس کا مفہوم ہے کہ قبیل کو اس کے بھائی کے قتل کی سزا ملے گی لیکن اس کے بعد جتنے قتل بھی ہوں گے تو اس کی سزا بھی اس کو ملے گی( کیونکہ اس نے اس گناہ کو شروع کیا تھا).
المختصر، ہمیں مرنا ہے اور ہر لمحہ ہم کائنات کے اصولوں کو توڑ کر یا اپنا کر جی رہے ہیں اور مشین میں اس پرزے کی طرح ہیں کہ جب خراب ہو جاتا ہے تو نیا پرزہ لگا کر پرانے کو پھینک دیا جاتا ہے!
یہ کائنات بھی ہم سے کام لیتی ہے اور ہم جب ڈھل جائیں تو ہمارے سمجھنے کے باوجود کہ میرے بعد سب ختم ہو جائے گا، یہ ہمیں ختم کر دے گی۔
ہم سب اللہ سے دنیا و آخرت میں عافیت کی دعا مانگیں اور اپنے لیے خاتمہ ہمیشہ ایمان پر مانگیں کیوں کہ رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اعمال کا دارومدار اس کے خاتمے پر ہے اور یہ بھی فرمایا کہ (مفہوم درج ہے) ایک انسان ساری عمر برے کام کرتا ہے تو اختتام میں اچھا کرتا ہے تو وہ جنتی ہو جاتا ہے اور ایک ساری عمر اچھے کرتا ہے اور آخر میں برا کر لیتا ہے تو وہ جہنمی بن جاتا ہے، لہذا اللہ سے ہم سب دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں اپنی رحمتوں سے نوازے، ہمارے گناہوں کو معاف کر دے اور ہمارا خاتمہ ایمان پر فرمائے۔ آمین ثم آمین ❤
تحریر : محمد ابوبکر قریشی

راستے میں لگی ٹھوکر سے پریشان نہ ہوں!
22/05/2025

راستے میں لگی ٹھوکر سے پریشان نہ ہوں!

Address

Jhang

Telephone

+923494934317

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when محمد ابوبکر قریشی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to محمد ابوبکر قریشی:

Share