Apna Jauharabad

Apna Jauharabad جوہرآباد کی ثقافت کیلئے ہماری کوشش اور اس کیلئے آپکا تعاون چاہیے آپ اپنے علاقے کی تصاویر میسج کر دیں
(1)

Jauharabad (Urdu: جوہرآباد ) is a planned town situated in Khushab District in the Punjab province of Pakistan. It has a population of approximately 40,000 and it is the district headquarters of Khushab District. Jauharabad is named after Maulana Muhammad Ali Jauhar, a prominent figure from the Pakistan independence movement. The etymology of the Urdu word "Jauharabad" also means "atomic city" in English, although this is purely coincidential as the town was planned and constructed 33 years prior to the construction of the nearby Khushab Nuclear Complex, which lies 30 km south of Jauharabad.

رمشہ عبد الرحمن کو اسسٹنٹ کمشنر قائد آباد تعینات کردیا گیا
04/09/2026

رمشہ عبد الرحمن کو اسسٹنٹ کمشنر قائد آباد تعینات کردیا گیا

اسسٹنٹ کمشنر قائد آباد حسیب الرحمان کو اسسٹنٹ کمشنر فورٹ عباس تعنیات کر دیا گیا
04/09/2026

اسسٹنٹ کمشنر قائد آباد حسیب الرحمان کو اسسٹنٹ کمشنر فورٹ عباس تعنیات کر دیا گیا

اماۃ السلام (PMS/BS-17)اسسٹنٹ کمشنر خوشاب تعینات انکے پیش رو محمد طارق محمود گِل کا تبادلہ کر دیا گیا
04/09/2026

اماۃ السلام (PMS/BS-17)اسسٹنٹ کمشنر خوشاب تعینات انکے پیش رو محمد طارق محمود گِل کا تبادلہ کر دیا گیا

جگنو بیوٹی زون — ہنر سیکھیں، خود مختار بنیں!کم وسائل اور بغیر کسی ہنر کے پریشان خواتین کے لیے عزت و اعتماد کے ساتھ کمانے...
04/09/2026

جگنو بیوٹی زون — ہنر سیکھیں، خود مختار بنیں!

کم وسائل اور بغیر کسی ہنر کے پریشان خواتین کے لیے عزت و اعتماد کے ساتھ کمانے کا بہترین موقع۔
* کورسز: 3 اور 6 ماہ کی ٹریننگ (فیشل، میک اپ، ہیئر اسٹائلنگ، برائیڈل میک اپ، نیل آرٹ وغیرہ)۔

* خصوصیات: 100% عملی تربیت، ماہر ٹرینرز، سرٹیفکیٹ، اور خواتین کے لیے محفوظ ماحول۔

* ماہانہ فیس: صرف 5000 روپے
* رابطہ: 03006096815
* پتہ: جگنو بیوٹی زون، نزد الطاف ٹاؤن، نزد IUI یونیورسٹی، جوہر آباد۔

انا للہ وانا الیہ راجعون ملک رحیم بخش اعوان، سینئر ایڈووکیٹ ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب وفات پا گئے ہیں۔نماز جنازہ آج بو...
04/09/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون
ملک رحیم بخش اعوان، سینئر ایڈووکیٹ ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب وفات پا گئے ہیں۔نماز جنازہ آج بوقت 2 بجے دن جامع مسجد بلاک نمبر 1جوھر آباد سے ملحقہ گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔

02/09/2026

کاش....

جناب ڈپٹی کمشنر صاحب کجھ ہو سگدا اے تے دسو... عبدالقدیر خان پارک جوہرآبادDeputy Commissioner Khushab
02/09/2026

جناب ڈپٹی کمشنر صاحب کجھ ہو سگدا اے تے دسو... عبدالقدیر خان پارک جوہرآباد
Deputy Commissioner Khushab

جم خانہ کلب میں ٹیبل ٹینس کا خاتمہ — سیکرٹری صاحب کا شاہکار ترقیاتی انقلاب!جم خانہ کلبز دنیا بھر میں کھیلوں، صحت مند سرگ...
02/09/2026

جم خانہ کلب میں ٹیبل ٹینس کا خاتمہ — سیکرٹری صاحب کا شاہکار ترقیاتی انقلاب!

جم خانہ کلبز دنیا بھر میں کھیلوں، صحت مند سرگرمیوں اور انڈور و آؤٹ ڈور گیمز کے فروغ کے لیے جانے جاتے ہیں—مگر ہماری انتظامیہ کی نظرِ بصیرت نے اس پرانی اور دقیانوسی سوچ کو بدلنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بڑی ہی خوش اسلوبی اور شاندار منصوبہ بندی کے تحت ٹیبل ٹینس ہال کی 'بلی' چڑھا کر وہاں ایک چمکتا دمکتا "پریمیئر لاؤنج" قائم کر دیا گیا ہے، اور ٹیبل ٹینس کی بساط کو ہمیشہ کے لیے لپیٹ دیا گیا ہے۔

موجودہ سیکریٹری صاحب کی "ترقیاتی تاریخ" پر نظر ڈالیں تو یاد آتا ہے کہ ماضی میں انہوں نے کیسے دلنشین وعدے فرمائے تھے۔ یقین دہانیاں کرائی گئی تھیں کہ ہال کی فلورنگ اور میٹ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بہتر بنایا جائے گا اور ٹیبل ٹینس کو وہی عزت دی جائے گی جو لان ٹینس کو حاصل ہے۔ مگر آج صورتحال دیکھ کر داد دینے کو جی چاہتا ہے کہ وہ تمام وعدے محض "سفید ہاتھی" (White Elephant) ثابت نہیں ہوئے، بلکہ انتظامیہ نے ان وعدوں کی ایسی 'تدفین' کی ہے کہ اب نہ میٹ کا نشان ہے نہ ٹیبل کا!

اگر اس عظیم الشان کارنامے کے پیچھے کوئی انتظامی ضرورت نہیں بلکہ ذاتی، گروہی یا سیاسی اختلاف کا ہاتھ ہے، تو سیکریٹری صاحب کی حکمت عملی پر اش اش کر اٹھنے کو دل چاہتا ہے۔ "نہ بانس رہے گا، نہ بجے گی بانسری" کے معتبر اصول پر عمل کرتے ہوئے انہوں نے کھیل ہی ختم کر دیا تاکہ نہ کوئی کھلاڑی آئے اور نہ کوئی اختلاف پیدا ہو۔ کیا زبردست حل نکالا ہے! کھیل ہی کا گلا گھونٹ دو، مسئلہ خود ہی حل ہو جائے گا۔
اب ذرا صدر جم خانہ اور نائب صدر جم خانہ بھی اپنے مصروفیات سے چند لمحے نکال کر اس انقلابی اقدام پر دادِ تحقیق دیں اور جواب عنایت فرمائیں:

*کیا ٹیبل ٹینس کی جگہ صوفے بچھا کر گپ شپ کا اڈا بنانا ہی کھیلوں کی ترقی کی نئی تعریف ہے؟
*کیا کلب کے بجٹ اور وسائل صرف وعدوں کے سفید ہاتھی پالنے اور سیاسی حساب کتاب برابر کرنے کے لیے مختص ہیں؟
*کیا انتظامیہ کا اگلا ہدف باقی بچے کھچے کھیلوں کو بھی ختم کرکے وہاں شاہانہ کافی شاپس قائم کرنا ہے؟

اگر جم خانہ کلب کا بنیادی مقصد کھیلوں کا خاتمہ اور لاؤنجز کا قیام ہی بن چکا ہے، تو اس کا نام "جوہر جم خانہ" سے بدل کر "جوہر چائے خانے" رکھ دیا جائے تاکہ ممبران کو مغالطہ نہ رہے۔
Jauhar Gymkhana Khushab

اج سے تین دن پہلے نیو لاری اڈا خوشاب  فوجی فاؤنڈیشن کالج کے پاس ایکسیڈنٹ ہوا تھا ڈمپر اور ٹینکی کے درمیان جس میں ایک أدم...
02/09/2026

اج سے تین دن پہلے نیو لاری اڈا خوشاب فوجی فاؤنڈیشن کالج کے پاس ایکسیڈنٹ ہوا تھا ڈمپر اور ٹینکی کے درمیان جس میں ایک أدمی فوت ہو گیا تھا اور ایک کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئی تھیں انتظامیہ خوشاب کی بے حسی دیکھیں کسی کی زحمت نہیں ہوئی کہ اس ٹینکی کو روڈ سے سائیڈ پہ ہٹایا جائے اور کسی سائیڈ پر کھڑا کیا جائے ٹینکی اب بھی بالکل روڈ کے درمیان کھڑی ہے شاید کسی اور بڑے حادثے کا انتظار ہے کیا
خوشاب کی انتظامیہ بالخصوص ڈسٹرکٹ ٹریفک افیسر خوشاب اور ڈی سی او صاحب خوشاب سے گزارش ہے کہ کے ٹینکی کو روڈ سے سائیڈ پر کیا جائے تاکہ کوئی اور حادثہ رونما نہ ہو
اپ کی بہت مہربانی ہوگی
Traffic Police Khushab Official

آج کی "خاص" فریاد! (02 ستمبر 2026)صاحبو! یہ جو ہمارے پنجاب میں "انفیکشن کنٹرول اینڈ ویسٹ مینجمنٹ" کی ایک مای ناز ٹیم پھر...
02/09/2026

آج کی "خاص" فریاد! (02 ستمبر 2026)

صاحبو! یہ جو ہمارے پنجاب میں "انفیکشن کنٹرول اینڈ ویسٹ مینجمنٹ" کی ایک مای ناز ٹیم پھر رہی ہے، ان کا کام معلوم ہے کیا ہے؟ ان کا کام یہ یقینی بنانا ہے کہ ہسپتال میں جو سرنج ایک بار مریض کی رگ میں گھس گئی، وہ دوبارہ کسی دوسرے کے کام نہ آئے۔ ڈرپ کی بوتلیں، پلاسٹک کے سامان اور میڈیکل ویسٹ سے خدانخواستہ کوئی بچوں کا فیڈر، پانی کا گلاس، پلیٹ یا روٹی کی چھابی نہ بنا لے۔ کیونکہ صاحب! دنیا کے اصولوں کے مطابق اس آلودہ کچرے سے ایڈز، ہیپاٹائٹس اور پتا نہیں کون کون سی مہلک بیماریاں پھیلتی ہیں جو انسان کی جان لے سکتی ہیں۔ اسی لیے اس کچرے کو ایک خاص طریقے سے جلا کر خاک کر دیا جاتا ہے تاکہ عوام کی زندگی محفوظ رہے۔

مگر کیا بات ہے ہماری اعلیٰ حکمتِ عملی کی! پچھلے 6 مہینوں سے یہ ٹیم دن رات دوسروں کی زندگیاں بچانے میں لگی ہے، اور خود ان کے اپنے گھروں میں بھوک سے مرنے کی نوبت آ چکی ہے۔ 6 ماہ سے ایک روپیہ تنخواہ نہیں ملی، لیکن امید کا دامن تھامے بیٹھے ہیں—شاید اس لیے کہ حکومت بدلنے سے پہلے بھوک ہی سے نجات مل جائے!

یہ شاہکار پروجیکٹ میاں شہباز شریف صاحب کے پچھلے دورِ حکومت میں بڑی دھوم دھام سے شروع ہوا تھا، مگر اب اس کا وہ حال کر دیا گیا ہے کہ پروجیکٹ خود "انفیکشن" کا شکار ہو کر وینٹی لیٹر پر آ چکا ہے۔

صوبائی وزیرِ صحت خواجہ عمران نذیر صاحب کی خدمت میں بارہا اس کمپنی کے "مظالم" کا قصیدہ پیش کیا گیا، مگر لگتا ہے کہ ARAR کمپنی کے پاس شاید کوئی جادوئی چراغ ہے! ورنہ جو کمپنی اپنے ورکرز کا خون چوسنے اور انہیں خوار کرنے میں عالمی شہرت رکھتی ہو، آخر بار بار اسی کو ٹھیکہ دے کر کس شاندار کارکردگی کا انعام دیا جا رہا ہے؟

اب سوال یہ ہے کہ کیا ہم غریب ورکرز کے لیے صرف مسجدوں میں "صبر" کی دعائیں ہی باقی رہ گئی ہیں؟

کیا یہ درد بھرا پیغام وزیراعلیٰ مریم نواز شریف صاحبہ کے دلکش نوٹس بورڈ تک پہنچ سکتا ہے؟ اگر پہنچ جائے، تو ذرا پوچھیے گا کہ جو پروجیکٹ ان کی اپنی حکومت کا تیار کردہ شاہکار تھا اور انسانی جانیں بچانے کے لیے بنایا گیا تھا، کیا اسے مضبوط کرنا تو دور کی بات—کم از کم اس کے کام کرنے والوں کو روٹی کے قابل بھی چھوڑا جائے گا یا نہیں؟

دیکھتے ہیں، اس ڈوبتے ہوئے جہاز پر اب کون ہمارا ساتھ دیتا ہے یا پھر ہمیں بھی ہسپتال کے کچرے کے ساتھ ہی جلا کر "ویسٹ مینج" کر دیا جاتا ہے!
Deputy Commissioner Khushab Ministry of National Health Services, Regulations & Coordination Islamabad Health & Population Department Health Department Punjab Infection Prevention & Control Infection Prevention And Control Foundation Hepatitis and Infection Control Program, DGHS, Punjab

Address

New Bus Stand Jauharabad
Jauharabad
41200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Apna Jauharabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category