Khushab Police

Khushab Police Official Page of the Khushab Police
Incumbent DPO: Dr. Ammara Sherazi (PSP)

Khushab Police-Voice of the voiceless masses
خوشاب پولیس ، بے آوازوں کی آواز
(289)

Voice of the voiceless
پولیس بے آوازوں کی آواز ہے

آفیشل پیج خوشاب پولیس

Official Page

*انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی  کی زیرِ صدارت پولیس لائنز جوہرآب...
06/09/2026

*انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی زیرِ صدارت پولیس لائنز جوہرآبادمیں سینئر افسران، ASP(Ut) ،ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور جوڈیشل ڈیوٹی پر مامور افسران و ملازمین کی خصوصی میٹنگ منعقد ہوئی_*

میٹنگ میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے کرپشن فری پنجاب کے ویژن پر مکمل عملدرآمد، پولیس میں بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی، جوڈیشل ڈیوٹی کے ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد، زیرِ علاج زیرِ حراست ملزمان کی فول پروف سکیورٹی اور ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کی مؤثر نگرانی کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں۔

پریزن وینز کی نقل و حرکت کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے براہِ راست مانیٹرنگ یقینی بنائی جا رہی ہے۔ ڈی پی او خوشاب نے واضح کیا کہ غفلت، کوتاہی یا بدعنوانی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف بلاامتیاز احتساب جاری رہے گا۔

*ترجمان خوشاب پولیس*

06/09/2026
*6 ستمبر یومِ دفاع پاکستان* خوشاب: ڈپٹی کمشنر آفس جوہرآباد میں 6 ستمبر یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی پروقار...
06/09/2026

*6 ستمبر یومِ دفاع پاکستان*

خوشاب: ڈپٹی کمشنر آفس جوہرآباد میں 6 ستمبر یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈی ایس پی صدر سرکل امجد علیADCR خرم حمید، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نیبل سلیم سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مختلف سرکاری محکموں کے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔

ڈی ایس پی امجد علی اور اے ڈی سی آر خرم حمید نے قومی پرچم سربلند کیا۔ تقریب کے بعد یومِ دفاع پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت اے ڈی سی آر خرم حمید اور ڈی ایس پی محمد امجد نے کی۔

ڈی اس پی امجد علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عظیم اور محفوظ ہاتھوں میں ہے، ہماری مسلح افواج بہادری، عزم اور حوصلے کی علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج سمیت ملک کی مسلح افواج وطن کے دفاع کے لیے چٹان کی مانند مضبوط اور پرعزم ہیں۔

تقریب اور ریلی کے اختتام پر ملکی ترقی، خوشحالی و سلامتی اور شہدائے وطن کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر وطن عزیز کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا گیا۔
*ترجمان خوشاب پولیس*

06/09/2026

السلام علیکم! صبح بخیر
پنجاب پولیس کی جانب سے یومِ دفاع پر ان تمام شہداء اور غازیوں کو سلام جنہوں نے اپنے لہو سے وطن کی آزادی، سلامتی اور خودمختاری کی حفاظت کی۔
ان عظیم قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔
پاکستان کے تمام شہداء اور ان کے اہلِ خانہ کو پوری قوم کا سلام۔
پاکستان زندہ باد!

05/09/2026

*وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں پبلک ڈیلنگ کے فروغ اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے ڈی پی او آفس جوہرآباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا*۔

اس موقع پر ڈی پی او خوشاب نے شہریوں کے مسائل اور شکایات سنیں اور ان کے بروقت اور میرٹ پر حل کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری احکامات جاری کیے۔ کھلی کچہری میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔.

شہری پولیس سے متعلق کسی بھی مسئلے کے حل کے لیے براہِ راست ملاقات کر سکتے ہیں۔ڈی پی او خوشاب

خوشاب پولیس عوامی خدمت اور شہریوں کے مسائل کے فوری ازالے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔
*ترجمان خوشاب پولیس*

05/09/2026

پنجاب پولیس سے متعلقہ شکایات کیلئے آئی جی پنجاب کے شکایات سیل میں 1787 پر کال کر کے اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔
‎ ‎

05/09/2026

السلام علیکم! صبح بخیر
نوجوانوں کے تحفظ کے لیے ایک جدید قدم۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے یوتھ وژن کے تحت پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے PSCA نیکسٹ جن سیفٹی ایپ متعارف کروا دی ہے۔ یہ اسمارٹ ایپ نوجوانوں کو ہنگامی صورتحال میں فوری مدد، پیشہ ورانہ رہنمائی اور مختلف حفاظتی سہولیات تک آسان رسائی فراہم کرتی ہے۔

Address

DPO Office
Jauharabad
41200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khushab Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Khushab Police:

Shortcuts

Share