05/06/2023
بحکم جناب ڈی سی صاحب فیصل آباد، اسسٹنٹ کمشنرجڑانوالہ کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئراحتشام واہلہ صاحب کی ہدایت پر پری فلڈ موک ایکسرسائز کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پی ڈی ایم اے اور ریسکیو 1122 جڑانوالہ فیصل آبادکے ھمراہ دیگر محکمہ جات جن میں سول ڈیفینس، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، لائیوسٹاک،ٹریفک وارڈن،ایجوکیشن،سوشل ویلفیئر پنجاب پولیس اور دیگر محکمہ جات کے ساتھ ساتھ اور سماجی کارکن ریسکیو والنٹیر نے شمولیت کی۔ ریسکیو 1122 کی طرف سے SCUBA Diving, Line Search, SONAR System, Search by Floating Device, اور Boating کے ذریعے سیلاب سے بچاؤ کا مظاہرہ کیا گیا اور اس دوران ان دیگر محکمہ جات کی طرف سے سٹال لگائیں گئے جس میں سیلاب سے بچاؤ کے مختلف آ لات اور جدید ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا گیا ۔ جناب اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ شوکت سندھو صاحب نے تمام شرکاء اور میڈیا ممبران سے خطاب کرتے ہوئے تمام محکمہ جات کی تیاری کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا۔