Online Quran School

Online Quran School Assalam u alaikum everyone,this is online quran school for Learning Quran Arabic
with Tajweed and Learn how to Pray Salaat (Namaz)

"پیارے اللّٰه! اپنے نور سے ان اندھیروں کو مٹا دے جو میرے گرد جمع ہو گئے ہیں"آمین اللّھمّ آمین🤲🏻*`اللہ تعالیٰ سے جڑنے کا ...
16/02/2025

"پیارے اللّٰه! اپنے نور سے ان اندھیروں
کو مٹا دے جو میرے گرد جمع ہو گئے ہیں"

آمین اللّھمّ آمین🤲🏻
*`اللہ تعالیٰ سے جڑنے کا سفر❤️`*

16/02/2025
16/02/2025

*`اے اللہ!`*
*ہم تیری عبادت کرتے ہیں اور تیری ہی مدد کی درخواست کرتے ہیں۔ ہمیں صحیح سمجھ عطا فرما تاکہ ہم تیری ہدایت کے مطابق زندگی گزار سکیں۔ ہمیں گناہوں سے بچا کر ہمارے دلوں کی اصلاح فرما۔ اے ہمارے رب، روزِ قیامت ہمیں اپنے عذاب سے محفوظ رکھنا، اور اپنی رحمت سے ہمارے سارے گناہ معاف کر دینا*۔
*`آمین یا رب العالمین!`* 🤲 ❤https://whatsapp.com/channel/0029Vb1saybDDmFRKLsVvm2o

16/02/2025
16/02/2025

آپ کا واٹس ایپ سٹیٹس / فیس بک اسٹوری دیکھنے والا 30 سیکنڈ تک اپنا وقت آپ کے سپرد کرتا ہے۔
اب یہ آپ پر ہے کہ آپ اس کے بدلے اس کو نیکی کرواۓ یا گناہوں میں پھنسوانے کا سبب بنیں۔۔
یاد رکھیے ! قیامت کے دن زرے زرے کا حساب ہوگا۔۔🌷
*Say not to Music yes to Quran...!*

24/12/2023

" قبرستان کو قبرستان نہیں بلکہ " شہرِ مُحبت " یعنی مُحبتوں کا شہر کہنا چائیے ہے کہ ؛ جہاں قدم قدم پر کِسی نہ کِسی کی مُحبت دفن ہے ، بظاہر یہ جو مٹی کے ڈھیر لگتی ہیں نہ اصل میں یہ کِسی نہ کِسی کی جان ہوتی ہیں ، جہاں کِسی کی ماں تو کِسی کا باپ ، کِسی کا بھائی تو کِسی کی بہن ، کِسی کا بیٹا تو کِسی کی بیٹی ، کِسی کا شوہر تو کِسی کی بیوی اور کہیں کِسی کی مُحبت ۔۔۔ قبرستان کے دُکھ تو اُن سے پُوچھو جو اپنا سب کُچھ وہاں مٙنوں مٹّی تلے دفنا کر خالی جسم کے ساتھ سانسیں لے رہے ہیں اُس ملاقات کے اِنتظار میں کہ ؛ جب وہ جنت میں اپنے پیاروں سے مِلائے جائیں گے! ۔ "

10/07/2023

اگر زمین سے پانچ سیکنڈز کیلئے۔۔۔۔! جی ہاں محض پانچ سیکنڈز کیلئے آکسیجن غائب ہوجائے تو کیا ہوگا۔۔۔؟

انسان ایک منٹ کے لئے تو سانس روک ہی سکتا ہے، لیکن یہاں بات صرف ایک انسان کی نہیں ہو رہی، پوری زمین کی ہو رہی ہے۔ پوری زمین سے محض پانچ سیکنڈز کیلئے آکسیجن غائب ہو جائے تو۔۔۔۔!

1۔ ساحل سمندر پر لیٹے لوگوں کی جلد فوراً جھلسنا شروع ہو جائے گی، کیونکہ ہوا میں موجود مالیکیولر آکسیجن ہی ہمیں الٹرا وائلٹ روشنی سے بچاتی ہے۔

2۔ دن کے وقت آسمان کالا سیاہ ہو جائے گا، اندھیرا ہو جائے گا، کچھ دکھائی نہیں دے گا۔

3۔ دھات سے بنی ہوئی وہ تمام چیزیں جو الگ الگ ہیں، فوراً سے پہلے ایک دوسرے سے جڑنا شروع ہو جائینگی۔ کیونکہ ہوا میں موجود آکسیڈیشن کی تہہ ہی انہیں آپس میں جڑنے سے روکتی ہے۔

4۔ زمین کا پینتالیس فیصد حصہ آکسیجن سے بنا ہوا ہے، جیسے ہی آکسیجن غائب ہوگی، ساری زمین کھردری اور اُتھل پُتھل ہو جائے گی۔ اور اس پر چلنا اور قدم رکھنا مشکل ہو جائے گا۔

5۔ ہم ہوا کا اکیس فیصد دباؤ کھو دینگے، لہٰذا جس طرح جہاز کے اُڑتے ہی ہمارے کان بند ہونا شروع ہو جاتے ہیں، ویسے ہی ہماری قوتِ گوائی کم ہونا شروع ہو جائے گی۔

6۔ کنکریٹ کو زمین پر جمے رہنے میں آکسیجن مدد دیتی ہے۔ آکسیجن غائب ہوتے ہی کنکریٹ سے بنی تمام عمارتیں سیکنڈوں میں زمین بوس ہوجائینگی۔

7۔ آکسیجن پانی کا ایک تہائی حصہ ہے، جیسے ہی آکسیجن غائب ہوگی، دنیا کے تمام سمندروں کا پانی، ہائڈروجن گیس بن جائے گا، اسکا والیم بڑھ جائے گا۔ اور چونکہ ہائڈروجن سب سے ہلکی گیس ہے، اس لئے یہ اڑ کر فضاء میں چلی جائے گی۔ یعنی پوری دنیا میں لیکوڈ مادے جیسی کوئی چیز نہیں بچے گی۔

چلیں اب سوچتے ہیں کہ اگر آکسیجن گیس اپنی مقدار سے دگنی ہو جائے، یعنی جتنی ہم حاصل کر رہے ہیں، اسکا دُگنا ہو جائے، وہ بھی محض پانچ سیکنڈز کیلئے تو تب کیا ہوگا۔۔۔؟

1۔ درختوں کے اُگنے اور پھل دینے کی رفتار تیز ہو جائے گی۔

2۔ پرندے زیادہ لمبی پرواز کر سکیں گے۔

3۔ ہم زیادہ خوش اور زیادہ چالاک ہونگے۔ زیادہ آکسیجن سے ہمارے جسم کے پٹھے زیادہ مضبوط ہوجائیں گے۔ اور ہم بہترین جمناسٹک کا مظاہرہ کر سکے گے۔ ہماری جسمانی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔

لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن

لیکن ہماری زمین پر دیوقامت حشرات الارض گھومیں گے، جی ہاں یہ کاکروچ، بچھو، سانپ، پتنگے، ٹڈے، چونٹے اور چھپکلیاں، سب کی جسامت اتنی زیادہ ہوجائے گی کہ انہیں دیکھتے ہوئے خوف آنا شروع ہوجائے گا۔ کیونکہ حشرات الارض کی جسامت کا تعلق فضاء میں موجود آکسیجن کے تناسب اور اسکی مقدار سے ہوتا ہے۔

لہٰذا، دوستو! اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرو کہ اُس نے ہمیں ہر چیز ہماری ضرورت اور صلاحیت کے عین مطابق عطا کی ہے۔ ورنہ ہم گناہگار کہاں اِس قابل ہیں کہ اُس کی کسی چیز کا شکر بھی ادا کر پائیں..!!
منقول

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard!Ch Shahzad, Ainas Ranjha
06/07/2023

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard!

Ch Shahzad, Ainas Ranjha

04/07/2023

سورۃ الکوثر

سورۃ الکوثر میں عددی معجزے نے ہی مجھے حیران کر رکھا ہے، سوچا آپکے ساتھ شئیر کرلوں
سورۃ الکوثر قرآن کی سب سے چھوٹی سورت ہے اور اس سورۃ کے الفاظ 10ہیں۔
قرآن بذات خود ایک معجزہ ہے۔ لیکن جب اس پر غور کیا گیا تو پتہ چلا کہ۔

سورۃ الکوثر کی پہلی آیت میں 10 حروف ہیں۔

سورۃ الکوثر کی دوسری آیت میں 10 حروف ہیں۔

سورۃ الکوثر کی تیسری آیت میں 10 حروف ہیں۔

اس پوری سورت میں جو سب سے زیادہ تکرار سے حرف آیا ہے وہ‏…حرف "ا" الف ہے جو 10 دفعہ آیا ہے۔

وہ حروف جو اس سورت میں صرف ایک ایک دفعہ آئے ہیں انکی تعداد 10 ہے۔

اس سورت کی تمام آیات کا اختتام حرف "ر" پر ہوا ہے جو کہ حروفِ ہجا میں 10 واں حرف شمار ہوتا ہے۔

قرآن مجید کی وہ سورتیں جو حرف "ر" پر اختتام پذیر ہو رہی ‏ہیں، انکی تعداد 10 ہے جن میں سورۃ الکوثر سب سے آخری سورت ہے۔

سورت میں جو 10 کا عدد ہے اسکی حقیقت یہ ہے کہ وہ ذو الحجہ کے مہینے کا 10واں دن ہے جیسے کہ اللہ تعالی نے فرمایا۔

" فصل لربک وانحر"
"پس نماز پڑھو اور قربانی کرو"

وہ دراصل قربانی کا دن ہے۔

اللہ کی شان کہ یہ سب کچھ قرآن کریم کی سب سے چھوٹی سورت ، جو ایک سطر پر مشتمل ہے، میں آگیا۔
آپکا کیا خیال ہے بڑی سورتوں کے متعلق!!!

‏اللہ تعالی نے اسی لئیے فرمایا
"ہم نے اپنے بندے پر جو کچھ نازل کیا ہے اگر تمہیں اس میں شک ہو تو اس جیسی ایک سورت ہی لے آؤ"

اللہ تعالی مجھے اور آپ کو حوضِ کوثر سے ایسا مبارک پانی پلائے جسکے بعد ہمیں کبھی پیاس نہ لگے۔
آمین ثم آمین یارب العالمین.
نقل شد

29/06/2023

*اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎*

آپ تمام احباب کواورآپکےاہلِ خانہ کو دل کی گہرائیوں سے
"🌙💐 *عيد الاضحی مبــــــــــــــــــــارک* 🌙💐"

*ﷲ تعالٰی* سے دعا ہے کہ آپ کی زندگی خوشیوں سے معمور،کامیابیوں سے بھرپور اور ہر صبح پُر نور و مسرور ہو۔
*اللہ رب العزت* سے مزید دعا ہے کہ یہ عید *آپ اور آپ کے اہل خانہ* کیلئے خوشیوں کا پیغام، رزق میں اضافہ، صحت ، تندرستی، ترقی، خوشحالی اور ایمان میں اضافہ کا باعث بنے۔
💕 *آمین ثم امین* 💕

Address

Multan
Jalalpur Pirwala

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Online Quran School posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Online Quran School:

Share

Category