06/09/2026
6 ستمبر 2026 کو رکن قومی اسمبلی اسد قیصر نے سابق میئر تحصیل لاہور سہیل خان اور دیگر کارکنان کے ہمراہ صوابی کے گاؤں زیدہ میں کیپٹن عبیداللہ شہید کی قبر پر حاضری دی۔ انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور کیپٹن عبیداللہ شہید سمیت دیگر شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسد قیصر نے شہداء کو قومی ہیرو قرار دیتے ہوئے ملک کے لیے ان کی قربانیوں کو سراہا۔