Muhammad Talha Mahmood Foundation

Muhammad Talha Mahmood Foundation MUHAMMAD TALHA MAHMOOD FOUNDATION shortly known as "MTMF" The Trust is founded on shall run on non-political and non-profitable basis. b. c. d. e. f. g.

THE OBJECTS OF SAID TRUST:

a. To help the poor humanity/mankind, Relief of poverty and suffering of persons who are in conditions of need hardship and distress, To provide them best Education, Food, Clothing, medicine, shelters and materials of all kinds including moral boasting for the mental health and also the ethical knowledge for the concept of better and organized life. To establish, manage

, maintain, own, administrator, promote and subsidize educational Institutions, technical and vocational institutes, Computer literacy center, school, colleges, universities, institutes for study and research, center for learning, reading rooms, libraries and other institutes for basic educations, adult literacy, advance studies and other educations; with the prior approval o the concerned authorities and necessary permissions, licences, affiliations from the boards r the universities or the other authorities relevant to the implementations of the program. to provide scholarships to students aid grant aids including sully of books, stipends, medal, prizes, grants, medicines, educational career and other incentives for purpose of advancement of knowledge, educational, literacy and research. To maintain orphans, widows, disables, prisoners, refugees and other handicapped or distressed persons of any countries and contribute to relief activities for those in distress in any part of the country. To establish old houses for poor and shelter less people. to provide free legal aids for poor and those who cannot afford expenses to get justice. to make available key knowledge tools such as:
1. A well equipped library
2. Database and electronics Connectivity; and
3. Website for research publications and interaction

h. To Establish branches office in different part of Pakistan.

لوئر چترال:سینیٹر محمد طلحہ محمود نے عیدالاضحیٰ اپنے حلقے کے عوام کے درمیان منائی اور سنتِ ابراہیمیؑ کی پیروی کرتے ہوئے ...
28/05/2026

لوئر چترال:

سینیٹر محمد طلحہ محمود نے عیدالاضحیٰ اپنے حلقے کے عوام کے درمیان منائی اور سنتِ ابراہیمیؑ کی پیروی کرتے ہوئے اجتماعی قربانی میں حصہ لیا۔
اس موقع پر ان کی فاؤنڈیشن کے زیرِ انتظام چترال ٹاؤن میں گرینڈ قربانی کا اہتمام کیا گیا،جہاں بڑی تعداد میں جانور قربان کیے گئے۔
قربانی کے بعد گوشت چترال ٹاؤن سمیت دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے ہزاروں خاندانوں میں منظم انداز میں تقسیم کیا گیا،تاکہ عید کی خوشیوں میں ہر طبقہ برابر شریک ہو سکیں۔

28/05/2026

چترال ٹاؤن میں محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کے زیرِ نگرانی اجتماعی قربانی کا عظیم الشان اہتمام کیا گیا، جس میں سینیٹر محمد طلحہ محمود اور ان کے فرزند محمد شمروز بن طلحہ نے خود شریک ہو کر سنتِ ابراہیمی ادا کی۔

اس موقع پر درجنوں جانور قربان کیے گئے،جبکہ قربانی کے گوشت کو بہترین نظم و ضبط اور منظم انداز میں چترال ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں کے ہزاروں خاندانوں تک پہنچایا گیا۔

جشنِ بہاراں فٹسال ٹورنامنٹ دنین گہتک کا شاندار اختتامآج بروز ہفتہ، 23 مئی، دنین گہتک فٹبال گراؤنڈ میں جشنِ بہاراں فٹسال ...
23/05/2026

جشنِ بہاراں فٹسال ٹورنامنٹ دنین گہتک کا شاندار اختتام

آج بروز ہفتہ، 23 مئی، دنین گہتک فٹبال گراؤنڈ میں جشنِ بہاراں فٹسال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ نہایت جوش و خروش کے ساتھ کھیلا گیا۔ فائنل تقریب میں محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی ٹیم نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

فائنل مقابلے میں ONYAX فٹبال ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے Mental فٹبال ٹیم کو 0-3 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

اس موقع پر محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی جانب سے ٹورنامنٹ انتظامیہ، ونر اور رنر اپ ٹیموں میں نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔

محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھتے ہوئے کھیلوں اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مسلسل کوشاں ہے تاکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں بروئے کار لا سکیں۔

08/05/2026

وادی کیلاش رمبور لوئر چترال:

محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی جانب سے وادی کیلاش رمبور میں طلباء کو جدید تعلیم مہیا کرنے کے لئے کمپیوٹر لیب کا انعقاد

ژیتورپائیں گرم چشمہ لوئر چترال:محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی طرف سے لوئر چترال کے دور دراز و پسماندہ علاقے ژیتور پائیں گرم...
28/04/2026

ژیتورپائیں گرم چشمہ لوئر چترال:

محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی طرف سے لوئر چترال کے دور دراز و پسماندہ علاقے ژیتور پائیں گرم چشمہ میں فاؤنڈیشن کے انقلابی پروگرام “خودروزگار اسکیم برائے ہنر مند خواتین” کے تحت دستکاری سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا۔

ان دستکاری سینٹرز کا بنیادی مقصد چترال کے ہنر مند خواتین کے چھپے ہوئے ہنر کو اجاگر کرنا اور علاقے کے روایات و ثقافت کو سامنے رکھتے ہوئے انہیں معاشی سرگرمیوں میں یکساں مواقع فراہم کرنے کا ہے۔

محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کے زیر نگرانی اب تک چترال بھر میں سینکڑوں کی تعداد میں دستکاری سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ژیتور گرم چشمہ لوئر چترال:محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی طرف سے لوئر چترال کے دور دراز و پسماندہ علاقے ژیتور گرم چشمہ میں ف...
27/04/2026

ژیتور گرم چشمہ لوئر چترال:

محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی طرف سے لوئر چترال کے دور دراز و پسماندہ علاقے ژیتور گرم چشمہ میں فاؤنڈیشن کے انقلابی پروگرام “خودروزگار اسکیم برائے ہنر مند خواتین” کے تحت دستکاری سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا۔

ان دستکاری سینٹرز کا بنیادی مقصد چترال کے ہنر مند خواتین کے چھپے ہوئے ہنر کو اجاگر کرنا اور علاقے کے روایات و ثقافت کو سامنے رکھتے ہوئے انہیں معاشی سرگرمیوں میں یکساں مواقع فراہم کرنے کا ہے۔

محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کے زیر نگرانی اب تک چترال بھر میں سینکڑوں کی تعداد میں دستکاری سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ارندو گول، رام رام و کمسبے (لوئر چترال):پاک-افغان جنگ بندی کے بعد محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن نے ارندو میں رفاہی سرگرمیاں ت...
18/04/2026

ارندو گول، رام رام و کمسبے (لوئر چترال):

پاک-افغان جنگ بندی کے بعد محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن نے ارندو میں رفاہی سرگرمیاں تیز کر دیں۔ آج رام رام اور کمسبے کے تمام خاندانوں میں فوڈ پیکجز تقسیم کیے گئے تاکہ متاثرہ افراد کی فوری ضروریات پوری کی جا سکیں۔

ارندو میراکباٹ (لوئر چترال):پاک-افغان جنگ بندی کے بعد محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن نے ارندو میں اپنی رفاہی سرگرمیوں کو مزید ...
17/04/2026

ارندو میراکباٹ (لوئر چترال):

پاک-افغان جنگ بندی کے بعد محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن نے ارندو میں اپنی رفاہی سرگرمیوں کو مزید تیز کر دیا ہے۔ان اقدامات کا بنیادی مقصد نقل مکانی کرنے والے افراد کی مشکلات کو کم کرنا اور انہیں سہولت فراہم کرنا ہے۔

آج ارندو کے علاقے میراکباٹ اور ملحقہ دیہات کے تمام خاندانوں میں محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی جانب سے فوڈ پیکجز تقسیم کیے گئے تاکہ متاثرہ لوگوں کی فوری ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

آئی ڈی پیز کیمپ دروش، لوئر چترال:پاک-افغان کشیدگی کے باعث ارندو کے متاثرہ خاندان دروش کے آئی ڈی پیز کیمپ میں مقیم ہیں۔ م...
02/04/2026

آئی ڈی پیز کیمپ دروش، لوئر چترال:
پاک-افغان کشیدگی کے باعث ارندو کے متاثرہ خاندان دروش کے آئی ڈی پیز کیمپ میں مقیم ہیں۔ محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن متاثرین کے لیے رفاہی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے۔
آج فاؤنڈیشن کی ٹیم نے عمر محسود کی سربراہی میں کیمپ کا دورہ کیا، جہاں اے اے سی خلیل اللہ بھی موجود تھے۔ مشاورت کے بعد متاثرین کے لیے روزانہ کھانے کا بندوبست کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
عمائدین علاقہ نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے فاؤنڈیشن اور محمد طلحہ محمود کا شکریہ ادا کیا۔

🤲 رمضان المبارک | افطار دسترخوان (تیسرا عشرہ) | 29واں روزہالحمدللہ! رمضان المبارک کے بابرکت تیسرے عشرے میں بھی محمد طلحہ...
19/03/2026

🤲 رمضان المبارک | افطار دسترخوان (تیسرا عشرہ) | 29واں روزہ
الحمدللہ! رمضان المبارک کے بابرکت تیسرے عشرے میں بھی محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی جانب سے افطار دسترخوان کا سلسلہ خدمتِ خلق، اخوت اور بھائی چارے کے جذبے کے ساتھ بھرپور انداز میں جاری ہے۔
اسی سلسلے میں آج لوئر چترال کے آخری گاؤں برنس کے مختلف مساجد میں افطار دسترخوان کا اہتمام کیا گیا، جہاں سینکڑوں روزہ داروں نے باہمی محبت، یگانگت اور بھائی چارے کے خوبصورت ماحول میں افطاری کی اور اس کارِ خیر کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام بھی کیا۔ 🤲
🔹 برنس کے مساجد:
• مسجد موڑین برنس
• مسجد پہان لشٹ برنس
• مسجد ڈوک برنس
• مسجد جمشلی
• مسجد شاچار برنس
• مسجد جگومی برنس
• مسجد سرولاندہ برنس
• مسجد خسراوندہ برنس
اللہ تعالیٰ اس خدمتِ خلق کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، تمام رضاکاروں اور معاونین کو جزائے خیر دے اور علاقے میں امن، ترقی اور خوشحالی نصیب فرمائے۔ آمین۔ 🤲✨

Address

House No. 10, Street No. 37, Sector F-7/1, Marvi Road
Islamabad
44000

Opening Hours

Monday 11:00 - 17:00
Tuesday 11:00 - 17:00
Wednesday 11:00 - 17:00
Thursday 11:00 - 17:00
Friday 11:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Talha Mahmood Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Muhammad Talha Mahmood Foundation:

Share