Ghouri Town Phase 1

Directions

Ghouri Town Phase 1 Unity, Good Community Relations and Development are our top priorities. This page will give you opportunity to share your thoughts and ideas.

آج ٹاؤن کے لیے بہت اہم دن ہے۔ اس ٹاؤن کی تعمیر و ترقی میں یہاں کے بزرگوں کا کردار ہمیشہ سے انتہائی اہم رہا ہے۔ ہر منصوبے...
23/08/2026

آج ٹاؤن کے لیے بہت اہم دن ہے۔ اس ٹاؤن کی تعمیر و ترقی میں یہاں کے بزرگوں کا کردار ہمیشہ سے انتہائی اہم رہا ہے۔ ہر منصوبے میں ٹاؤن کے سینئر افراد نے ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے، آج ایک بار پھر ٹاؤن کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ شروع ہونے جا رہا ہے، جس کا فائدہ ہر مقامی رہائشی کو انفرادی طور پر حاصل ہوگا۔ یہ ایک ایسا عظیم منصوبہ ہے جسے عام طور پر صرف اربوں روپے کے بجٹ والی بڑی سوسائٹیاں ہی مکمل کر سکتی ہیں، لیکن اسلام آباد میں غوری ٹاؤن فیز 1 کے بزرگوں اور پرخلوص رہائشیوں نے ایک بار پھر اس تاریخی منصوبے کی بنیاد رکھ کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ اگر ارادے پختہ اور نیتیں صاف ہوں تو کچھ بھی ناممکن نہیں ہوتا۔

تمام رہائشیوں سے پرزور گزارش ہے کہ اس عظیم اور مفادِ عامہ کے منصوبے کی کامیابی کے لیے ایک پرچم تلے متحد ہو جائیں اور اتفاق و اتحاد کی ایسی بے مثال مثال قائم کریں کہ ماضی کے منصوبوں کی طرح اس بار بھی فیز 1 تمام دیگر فیزز کے لیے مشعلِ راہ بن جائے۔ مجھے کامل امید ہے کہ آج کی اس پروقار افتتاحی تقریب میں ٹاؤن کا درد اور جذبہ رکھنے والا ہر رہائشی بھرپور شرکت کرے گا اور اس سنگِ میل کا حصہ بنے گا۔

شکریہ،

عمیر عباسی

Address

Ghouri Town Phase 1, Khana East
Islamabad
44000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ghouri Town Phase 1 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share