PPP Youth Wing Bewal

PPP Youth Wing Bewal Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from PPP Youth Wing Bewal, Political Party, Islamabad.

اسلام آباد F:8سابق وزیراعظم پاکستان و اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف صاحب کے فرزند امیدوار ایم پی اے خرم پرویز راجہ ...
07/09/2026

اسلام آباد F:8
سابق وزیراعظم پاکستان و اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف صاحب کے فرزند امیدوار ایم پی اے خرم پرویز راجہ صاحب سے چوہدری فیضان اور راجہ بلال کی اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے الیکشن کے حوالے سے ملاقات ہو ئ خرم پرویز راجہ نے ڈیموکریٹ گروپ کی ہمایت اور سپورٹ کی یقین دہانی کرائ۔

06/09/2026

بیول میں بیل دوڑ جیسے روایتی اور ثقافتی کھیل کے انعقاد کی منظوری دلوانے پر راجہ خرم پرویز اشرف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ایسے ثقافتی اور روایتی کھیل ہماری صدیوں پرانی پہچان اور پوٹھوہاری ثقافت کا اہم حصہ ہیں۔ان خیالات کا ظہار چوہدری فیضان راشد،صدر پی واۓ او یو سی بیول نے اپنی بیان میں کیا
راجہ خرم پرویز اشرف نے نوجوانوں اور عوام کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے بیل دوڑ کے انعقاد کے لیے مثبت کردار ادا کیا، جس سے نہ صرف علاقے میں خوشی کی فضا پیدا ہوئی بلکہ ہماری ثقافتی روایات کو بھی فروغ ملا۔ ہم ان کے اس اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی وہ علاقے کے نوجوانوں اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے

بیول۔ سابق وزیراعظم و اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف صاحب کے فرزند امیدوار ایم پی اے خرم پرویز راجہ صاحب چوہدری راشد...
06/09/2026

بیول۔
سابق وزیراعظم و اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف صاحب کے فرزند امیدوار ایم پی اے خرم پرویز راجہ صاحب چوہدری راشد صاحب حافظ عمران منظور صاحب مرزا خورشید صاحب لالا شبیر صاحب ملک طارق صاحب چوہدری فیضان صاحب اور دیگر پارٹی کی یوسی بیول میں چوہدری امجد عباس، حاجی حبیب اختر اور محمد علی کے بھائی اجمل وحید عامر وحید کے والد چوہدری وحید اختر ( مرحوم ) کی نمازہ جنازہ میں شرکت

03/09/2026

سابق وزیراعظم پاکستان وا سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف صاحب کے فرزند امیدوار ایم پی اے خرم پرویز راجہ صاحب کی بیول م...
01/09/2026

سابق وزیراعظم پاکستان وا سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف صاحب کے فرزند امیدوار ایم پی اے خرم پرویز راجہ صاحب کی بیول میں بیل دوڑ کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی
انہوں نے کامیاب بیل دوڑ کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے بیل مالکان اور شرکاء میں انعامات تقسیم کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خرم پرویز راجہ نے کہا کہ ان کی ٹیم نے انہیں آگاہ کیا تھا کہ ضلعی انتظامیہ بیل دوڑ کی اجازت دینے سے گریزاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیل دوڑ ہماری ثقافت اور روایتی کھیلوں کا اہم حصہ ہے، اس لیے انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو یقین دہانی کروائی کہ تحصیل گوجرخان کا علاقہ پرامن ہے اور وہ اس حوالے سے ذاتی ضمانت دینے کو بھی تیار ہیں، تاہم بیل دوڑ کے انعقاد کے لیے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔خرم پرویز راجہ نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ثقافتی کھیلوں اور روایتی مقابلوں کے اجازت نامے کے حصول کا طریقہ کار کافی مشکل ہے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ اس عمل کو آسان بنایا جائے اور ثقافتی و کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے ون ونڈو سسٹم متعارف کروایا جائے تاکہ عوام کو بار بار مختلف دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں اور انہیں سہولت حاصل ہو۔اس موقع پر پیپلز پارٹی بیول کے صدر حافظ عمران منظور، سینئر صحافی چوہدری اخلاق،سینئر صحافی تیمور خان بوبی چودھری کلیم رسول ،راجہ زوہیب الحق مرزا خورشید احمد چودھری گلفراز اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

بلغ العلی بکمالہ، کشف الدجی بجمالہحسنت جمیع خصالہ، صلوا علیہ وآلہآج وہ دن ہے جب رحمتِ عالم ﷺ کی آمد سے یہ کائنات نور و م...
25/08/2026

بلغ العلی بکمالہ، کشف الدجی بجمالہ
حسنت جمیع خصالہ، صلوا علیہ وآلہ
آج وہ دن ہے جب رحمتِ عالم ﷺ کی آمد سے یہ کائنات نور و محبت سے منور ہوئی۔
دلوں کو سکون، زندگی کو مقصد اور انسانیت کو رحمت کا راستہ عطا ہوا۔
عید میلادُ النبی ﷺ مبارک. درود و سلام ہو ہمارے آقا ﷺ پر۔

سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف  کے صاحبزادے امیدوار صوبائی اسمبلی خرم پرویز راجہ  عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد...
20/08/2026

سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کے صاحبزادے امیدوار صوبائی اسمبلی خرم پرویز راجہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں
اس موقع پر رہنما پی پی چوہدری راشد صدر پی واے او چوہدری فیضان بیول ، چوہدری عاقب شبیر ، عمران علی سید، ندیم ابتسام دیگر پارٹی احباب نے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور بیول کے ترقیاتی کام دوبارہ شروع کروانے کی یقین دہانی کروائی

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PPP Youth Wing Bewal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share