13/08/2026
نون لیگ کے برادران کو اللہ پاک صبر کرنے کی توفیق دے امین۔۔پیپلز پارٹی کی محبت ابھی شروع ہوئی ہے انجام محبت کیا ہوگا اللہ جانے انشاءاللہ عنقریب بجٹ بھی ائے گا اور بچت بھی ہوگی۔بچت سے ہم گلگت بلتستان کے غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے صرف کریں گے ۔اور بجٹ سے نون لیگ کا دیا ہوا بجلی کا بحران ہیلتھ اور ایجوکیشن کی خستہ حالی پر خارج کر کے گلگت بلتستان کو نئی راہوں میں گامزن کریں گے جو نون لیگ کی پانچ سالہ دور حکومت میں غربت ہمیں تحفے میں ملی تھی ۔نون لیگ کو میرا مشورہ ہے کہ وہ پانچ سال صبر کرے اور محنت کرے تاکہ وہ اگلے پانچ سال کے بعد پھر سے اپوزیشن میں بیٹھ کر نعرے لگانے کی پوزیشن میں ائیں گے ۔وفاق میں جس طرح ن لِیک نے چار سیٹوں کی برتری پر پوری پاکستان کی حکومت بنائیں اس میں سب سے بڑا ہاتھ اصف علی زرداری کا تھا ۔۔گلگت بلستان میں پیپلز پارٹی کی باری اکثریت پر حکومت بنانا ان کا حق تھا نون لیگ کا ساتھ دینا ڈپٹی سپیکر اور گورنرشپ اور اپوزیشن لیڈر اچھے عہدے پیپلز پارٹی کی طرف سے تحفہ ہے جس کو خوشی یا مجبوری سمجھ کر قبول کرنا وقت کی ضرورت تھی۔۔ نون لیگ نے گلگت بلتستان میں پیپرز پارٹی کے حکومت بننے کا بدلہ ازاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کا مینڈیٹ چرا کر اپنی حکومت بنائی ازاد کشمیر میں پیپلز پارٹی بھی اسی طرح ان کی مدد کرے گی جس طرح گلگت بلتستان میں نون لیگ نے پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا۔۔۔ازاد امیدواروں نے نون لیگ میں شمولیت نہیں کر کے استحکام پارٹی میں شمولیت اختیار کیا اس میں پیپلز پارٹی کی کوئی غلطی نہیں ہے۔۔یہ سب نون لیگ کے اندر انتشار اور قیادت کا فقدان تھا ۔۔شمس میر کو نیک مشورہ ہے 10 سال تک اپ کو صبر کرنا ہے یا پھر دکانداری نجمی سرکار کے مطابق اگے اندھیرا ہی اندھیرا ہے ۔۔ان خیالات کا اظہار شرافت حسین کنگ سابق امیدوار پیپلز پارٹی ہلکا این اے ون گلگت نے شمس میر کے بیان کے رد عمل میں بیان جاری کیا