Syed Imtiaz Ahmed Shah

Syed Imtiaz Ahmed Shah Working in Law Enforcement Department as Technologist and hobby to design and develop website in Open Source Technologies

24/07/2025
الحمد اللہیہ میرے لیے فخر اور سعادت کی بات ہے کہ PUCAR15 Analytics Dashboard، جو میں نے Power BI کے ذریعے تیار کیا ہے، آ...
23/07/2025

الحمد اللہ

یہ میرے لیے فخر اور سعادت کی بات ہے کہ PUCAR15 Analytics Dashboard، جو میں نے Power BI کے ذریعے تیار کیا ہے، آج وزیرِاعظم پاکستان کے سامنے آئی جی اسلام آباد کی بریفنگ کا حصہ بن رہا ہے۔

یہ ڈیش بورڈ سیف سٹی اسلام آباد کے تحت Predictive Policing میں ایک کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ اس کے ذریعے جرائم کی پیشگی نشاندہی، تجزیہ اور مؤثر حکمتِ عملی کی تیاری ممکن ہو رہی ہے، جو شہریوں کے تحفظ اور امن و امان کے قیام میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔

یہ سسٹم جدید تجزیاتی تکنیکوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نہ صرف جرائم کے رجحانات کو نمایاں کرتا ہے، بلکہ پولیس کی کارکردگی، ردِ عمل کے وقت، اور ہاٹ اسپاٹ علاقوں کا ڈیٹا بھی مؤثر انداز میں پیش کرتا ہے — تاکہ بروقت فیصلہ سازی ممکن ہو سکے۔

یہ میرا ایک ادنیٰ سا مگر بھرپور جذبے سے بھرپور قدم ہے پاکستان کی خدمت اور امن کے قیام کے لیے۔ دعا ہے کہ یہ سسٹم عوامی خدمت کے لیے مزید مؤثر اور نتیجہ خیز ثابت ہو، اور ہم سب کو ملک کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی توفیق ملے۔

وما توفیقی إلا بالله

سید امتیاز احمد شاہ
ڈپٹی ڈائریکٹر
سیف سٹی اسلام آباد پولیس

15/10/2024
24/09/2024

اسلام و علیکم
میری والدہ محترمہ کا رضائے الہی سے انتقال ہو گیا ہے۔
جنازہ گاؤں ماڑی خورد تحصیل نوشہرہ ورکاں گوجرانوالہ میں ظہر کی نماز کے بعد ادا کیا جائے گا
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْن۔
سید امتیاز احمد شاہ

15/08/2024

*زندگی بچائیں جنت کمائیں*
جس نے ایک انسان کی جان بچائی اس نے گویا پوری انسانیت کو بچایا (المائدہ)

ایک معصوم بچی (عمر 8 سال) کے دل کے والوز کی لیکج کو روکنے کے لئے، VSD DEVICE پروسیجر کے لئے تقریبا 5 لاکھ روپے کی اشد ضرورت ہے۔

آپ احباب سے میری ذاتی اپیل ہے کہ دل کھول کر اس سلسلے میں مالی مدد اور تعاون کریں۔

اللّٰہ تبارک وتعالیٰ آپ کی زندگی میں آسانیاں پیدا فرمائے آمین 🤲
دعا گو
سید امتیاز احمد

Address

Islamabad
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Syed Imtiaz Ahmed Shah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share