Wafaqi Mohtasib Secretariat / Federal Ombudsman

Wafaqi Mohtasib Secretariat / Federal Ombudsman WMS resolves issues of the general public against maladministration of Federal Government agencies

13/08/2026

یوم آزادی کے موقع پروفاقی محتسب کا عہد

Free, Fair and Fastest remedy against Maladministration in Federal Government Departments and Organization. پی ٹی وی: آپ...
14/07/2026

Free, Fair and Fastest remedy against Maladministration in Federal Government Departments and Organization.
پی ٹی وی:
آپ ہماری پوری نوجوان نسل کے لیے ایک رول ماڈل ہیں۔ ظاہر ہے، زندگی کے سفر میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں، مشکلات بھی آتی ہیں، اور انسان انہی سے سیکھتا ہے۔
زندگی میں کچھ فیصلے ایسے ہوتے ہیں جو بہت اہم ثابت ہوتے ہیں۔ کون سی ایسی چیزیں آپ کے پیشِ نظر رہیں جن کی وجہ سے آج آپ اس مقام پر ہیں، اور عوام کو وہ خدمات فراہم کر پا رہے ہیں جن کا آپ نے کبھی خواب دیکھا تھا؟ یا اب آپ کے پاس وہ اختیارات ہیں جن کے ذریعے عوام کے مسائل اور انسانیت کے دکھوں کا بہتر انداز میں ازالہ کیا جا سکتا ہے؟
وفاقی محتسب:
دیکھیں، یقیناً، جیسے میں نے عرض کیا، یہ اللہ تعالیٰ کی عطا ہوتی ہے۔
میں یہ محسوس کرتا ہوں کہ عاجزی (Humility) اور ہمدردی (Compassion) پبلک سروس میں بہت ضروری ہیں۔ میں نے ہمیشہ اس کی کوشش کی اور اپنے سینئر افسران سے بھی یہی سیکھا۔
میرا خیال ہے کہ اسی وجہ سے مجھے یہ موقع ملا۔
حقیقت یہ ہے کہ پبلک سروس کے پینتیس، چالیس سالہ سفر کی یہ ایک طرح سے تکمیل (Culmination) ہے، کیونکہ اگر دیکھا جائے تو اس ادارے کا بنیادی مقصد مؤثر سروس ڈیلیوری کو یقینی بنانا ہے۔
خاص طور پر یہاں آنے والی شکایات کا ازالہ کرنا ہماری ذمہ داری ہے، اور ان میں زیادہ تر شکایات متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ہوتی ہیں۔
تقریباً 97 سے 98 فیصد شکایات ایسے افراد کی ہوتی ہیں جو ایک وکیل کی فیس بھی برداشت نہیں کر سکتے۔
اس سے بڑی آزمائش شاید کوئی نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اختیار بھی دیا ہو اور اس کے ساتھ ذمہ داری بھی سونپی ہو۔
میرا خیال ہے کہ ایک سول سرونٹ کے کیریئر کی تکمیل (Culmination)، اس کے پیشہ ورانہ سفر کا عروج، شاید اس سے بہتر نہیں ہو سکتا۔
https://youtu.be/gB7VoSoxohk?si=99PXYB8xKnj3kIr2

Free, Fair and Fastest remedy against Maladministration in Federal Government Departments and Organization. پی ٹی وی:۔آج...
13/07/2026

Free, Fair and Fastest remedy against Maladministration in Federal Government Departments and Organization.

پی ٹی وی:۔
آج میں پاکستان کے ایک نہایت اہم اور معتبر ادارے، وفاقی محتسب، میں موجود ہوں۔ آج کی نشست میں جس شخصیت سے میں آپ کی ملاقات کروانے جا رہی ہوں، انہوں نے مارچ 2026 میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ آپ نویں وفاقی محتسب ہیں۔
اگر میں ان کے بارے میں کچھ تفصیلات شیئر کروں تو ان کی کامیابیوں اور پیشہ ورانہ سفر کی ایک طویل داستان ہے، جس کے بارے میں میں چاہوں گی کہ آج کے انٹرویو میں ہم ضرور بات کریں۔
تاہم، ان کی شخصیت کے حوالے سے چند اہم باتیں یہ ہیں کہ آپ نے اعلیٰ تعلیم برطانیہ (UK) اور امریکہ (USA) سے حاصل کی۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر منعقد ہونے والے مختلف ٹریننگ کورسز، کانفرنسز، ورکشاپس اور سیمینارز میں باقاعدگی سے شرکت کرتے رہے ہیں۔
اپنے تجربات اور حاصل شدہ علم سے آپ نے وفاقی اور صوبائی سطح پر پاکستانی عوام کو بھرپور فائدہ پہنچایا۔ آپ مختلف اعلیٰ سرکاری عہدوں پر فائز رہے ہیں۔
ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر بھی آپ نے خدمات انجام دی ہیں۔ آپ ایشین اومبڈسمین ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہے ہیں، اور اس سے متعلق دیگر تنظیموں کے بھی فعال رکن ہیں۔
یہ چند مختصر باتیں تھیں جو میں نے آپ کے بارے میں پیش کیں۔
جناب نوید کامران بلوچ صاحب، بہت شکریہ۔
وفاقی محتسب:’’ بہت شکریہ، آپ نے مدعو کیا اور عزت بخشی، بہت مہربانی
پی ٹی وی: سب سے پہلے، اس سے پہلے کہ ہم اس پر آئیں کہ وفاقی محتسب کس انداز میں کام کرتا ہے، آپ کا روڈ میپ کیا ہے، آپ کا وژن کیا ہے، اور آپ اس ادارے کو کس شکل میں دیکھنا چاہتے ہیں، میں یہ ضرور جاننا چاہوں گی کہ آپ نے زندگی میں اتنی کامیابیاں کیسے سمیٹیں۔ اگر اس کا احاطہ نہ کریں تو گفتگو کا لطف ادھورا رہے گا۔ آپ کیا کہیں گے؟
وفاقی محتسب: جی، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے۔ میں یہی کہہ سکتا ہوں کہ حقیقت میں میں اس قابل نہیں تھا۔
اگر دیکھا جائے تو میں نے 22 اکتوبر 1985 کو اکیڈمی جوائن کی تھی، اور اس کے بعد زندگی نے جس طرف بھی سفر کیا، وہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہی ممکن ہوا۔
جو کچھ بھی حاصل کیا، اس میں والدین کی دعائیں، خاص طور پر والدہ کی دعائیں شامل رہیں۔ محنت بھی کی، غلطیاں بھی سرزد ہوئی ہوں گی، اللہ تعالیٰ نے ان کی معافی دی، توبہ کی، اور پھر یہاں تک پہنچایا۔
اگر حقیقت دیکھی جائے تو میری قابلیت اتنی نہیں تھی، البتہ محنت ضرور کی۔ اور اگر کہیں سرمایہ کاری ہوئی تو وہ انسانی تعلقات (Human Relations) میں ہوئی، جس کی وجہ سے، میرا خیال ہے، صدرِ پاکستان نے مجھے اس عہدے پر تعینات کیا۔ یہ ان کی عزت افزائی ہے۔
پھر وزیراعظم صاحب نے بھی مجھے اس ذمہ داری کے قابل سمجھا، انہوں نے میری سفارش کی، اور سب سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ ایک موقع عطا فرمایا۔
مکمل ویڈیو دیکھنے کے لیے لنگ کر پر کلک کریں:
https://www.youtube.com/watch?v=gB7VoSoxohk&t=2s
https://youtu.be/jYjYVLwRz7k

07/07/2026

12 mehkmay, aik desk, aik maqsad

06/07/2026

یہ خاموشی کہاں تک

21/06/2026

Address

Constitution Avenue, G-5/2 G-5
Islamabad
44000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+92519213886

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Wafaqi Mohtasib Secretariat / Federal Ombudsman posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Wafaqi Mohtasib Secretariat / Federal Ombudsman:

Shortcuts

Share