PTI Youth Wing Islamabad

PTI Youth Wing Islamabad Official PTI Youth Wing Islamabad under Imran Khan, empowering youth for a better Pakistan....

“PTI Youth Wing Islamabad stands for justice, unity, and youth empowerment. Together with Imran Khan, we are working to build Naya Pakistan and make the voice of the youth stronger than ever.”

تحریک انصاف محض نشان نہیں عمران خان نظریہ ہے !
31/05/2026

تحریک انصاف محض نشان نہیں عمران خان نظریہ ہے !


31/05/2026

رات کے اس وقت گلگت میں دفعہ 804 نافذ 🔥

31/05/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب! اسپیکر صوبائی اسمبلی، کابینہ اراکین اور اراکین صوبائی اسمبلی اجلاس میں شریک

” نہ ہمیں کوئی توڑ سکتا ہے اور نہ ہی عمران خان کے نظریے سے پیچھے ہٹا سکتا ہے۔ مخالفین نے بھرپور کوشش کی ہمارے مابین توڑ پیدا کریں مگر کثیر تعداد میں آپکی شرکت ان کے منہ پر تھپڑ ہے۔“

30/05/2026

ریاست کی طاقت عوام
جمہوریت کی طاقت عوام
اور جب عوام اپنے جمہوری حق کی حفاظت کے لئیے کھڑی ہوتی ہے فسطائیت کی کانپیں ٹانگ جاتی ہیں!

نام یاد رکھنا

پاکستان کے حقیقی وزیر اعظم جناب عمران احمد خان نیازی!!

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  کا گلگت بلتستان کے انتخابات میں شفافیت کیلئے چیف جسٹس سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کو خط ارسال...
30/05/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

کا گلگت بلتستان کے انتخابات میں شفافیت کیلئے چیف جسٹس سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کو خط ارسال!

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے گلگت بلتستان میں آنے والے انتخابات کے حوالے سے پیدا ہونے والی تشویشناک صورتحال پر سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کے چیف جسٹس کو باضابطہ خط ارسال کرتے ہوئے فوری عدالتی مداخلت کی درخواست کی ہے۔

خط میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں انتخابی ماحول کے بارے میں موصول ہونے والی اطلاعات انتہائی تشویشناک ہیں، جہاں ایک سیاسی جماعت کو انتخابی سرگرمیوں، عوامی اجتماعات، انتخابی مہم اور پارٹی قیادت و کارکنان کی نقل و حرکت میں غیر ضروری رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ سیاسی کارکنوں کو ہراساں کرنے، غیر قانونی گرفتار کرنے اور سیاسی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈالنے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں، جو اگر نہ روکی گئیں تو انتخابی عمل کی ساکھ اور شفافیت کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

وزیراعلیٰ نے اپنے خط میں واضح کیا کہ پاکستان کا آئین ہر سیاسی جماعت اور شہری کو آزاد، منصفانہ، شفاف اور غیر جانبدار انتخابات میں حصہ لینے کا بنیادی حق دیتا ہے۔ ان آئینی اور جمہوری اصولوں سے انحراف نہ صرف آئین کی خلاف ورزی ہے بلکہ جمہوری اقدار کے بھی منافی ہے۔

وزیراعلیٰ کی عدالت سے اہم گزارشات:

🔹گلگت بلتستان میں انتخابات کے آزاد، منصفانہ، شفاف اور غیر جانبدار انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کو واضح ہدایات جاری کی جائیں۔

🔹سیاسی کارکنوں اور جماعتی قیادت کے خلاف غیر قانونی ہراسانی، گرفتاریوں اور پابندیوں کو فوری طور پر روکا جائے۔

🔹تمام سیاسی جماعتوں کو بلاامتیاز اپنی انتخابی مہم اور سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے کا مکمل حق دیا جائے۔

🔹انتخابی عمل کے دوران آئینی اور جمہوری حقوق کی کسی بھی خلاف ورزی کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے۔

🔹وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے عدالت سے اپیل کی کہ وہ اپنے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے قانون کی حکمرانی، جمہوری اقدار کے تحفظ اور عوام کے انتخابی عمل پر اعتماد کو یقینی بنانے کے لیے ضروری احکامات جاری کرے۔

🔹انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ عدلیہ کی بروقت مداخلت گلگت بلتستان میں شفاف، آزاد اور قابلِ اعتماد انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے گی اور عوام کے جمہوری حقِ رائے دہی کا مکمل تحفظ ہوگا۔

نوٹ: اس خط کی نقل چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو بھی ارسال کی گئی ہے۔

30/05/2026

اگر ہماری لیڈرشپ کو الیکشن کمپین کی اجازت نہیں ہے تو ہم کسی پارٹی کا ایم این اے یا ایم پی اے گلگت بلتستان میں آنے نہیں دیں گے۔ چور ڈاکوؤں اور لوٹیروں کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہاں کارکن عمران خان اور خالد خورشید ہیں۔

چیف الیکشن کمیشنر صاحب، کان کھول کر سن لو کہ گلگت میں کسی کا باپ بھی تحریک انصاف کو جیتنے سے نہیں روک سکتا۔

چیف کوآرڈینیٹر گلگت بلتستان الیکشن ڈاکٹر نواز شانگلہ

عمران خان برطانیہ کی یونیورسٹی کے 9 سال چانسلر رہ چکے ہیں اور یہ اعزاز صرف ایشیا میں عمران خان کو حاصل ہے۔۔۔ قائدانہ صلا...
30/05/2026

عمران خان برطانیہ کی یونیورسٹی کے 9 سال چانسلر رہ چکے ہیں اور یہ اعزاز صرف ایشیا میں عمران خان کو حاصل ہے۔۔۔
قائدانہ صلاحیت، عالمی پہچان اور پاکستان کا فخر۔۔!!
عمران خان

29/05/2026

”اگر ہمارے پارلیمنٹیرینز کو جلد رہا نہیں کیا گیا تو گلگت بلتستان کی کٹھ پتلی حکومت اور جو وہاں پر جعلی حکومت بنانے کیلئے سرگرم ہیں اُن سے اپنے پارلیمینٹیرین کے ساتھ ناروا سلوک کے بارے میں سوال کرنے وہاں پر خود جاؤنگا۔

یہ رویے پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ایسے رویوں سے نفرتیں بڑھ رہی ہیں۔ ایسے اقدامات تقسیم پیدا کرتے ہیں۔ جن کا کام عوامی مینڈیٹ کی حفاظت ہے وہ ہمیشہ پاکستانیوں کے مینڈیٹ پر ڈھاکہ ڈالتے ہیں۔الیکشن میں لیول پلینگ فیلڈ نا دینے اور زور زبردستی، ظلم و جبر سے عمران خان صاحب کی پارٹی کو مائنس کرنے سے جمہوری نظام کو تباہ کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلی گلگت بلتستان میرے کال کا جواب نہیں دے رہے۔ یہ رویہ غیر جمہوری اور غیر سیاسی ہے۔ گلگت بلتستان کو ہم نو گو ایریا نہیں بننے دیں گے۔ گلگت بلتستان غیرتمند لوگوں کا ہے۔ وہاں کے لوگ مہمان نواز ہیں۔ وہ اپنے مہمانوں کی اس بے عزتی کا بدلہ الیکشن میں ووٹ کے زریعے لے گی انشاءاللہ۔“-

Address

Islamabad
45400

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PTI Youth Wing Islamabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share