Team JUI Pakistan

Team JUI Pakistan Team JUI Pakistan is a Political Page

24/08/2026

ایک جبر کا ماحول ہے اور ہم اس ماحول کے اندر وقت گزار رہے ہیں۔اسلام میں جبر کی کوئی اجازت نہیں ہے، جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
سِتَّةٌ لَعَنَهُمُ اللَّهُ وَلَعَنَهُمْ كُلُّ نَبِيٍّ مُجَابُ الدَّعْوَةِ،
(چھ اشخاص ایسے ہیں جن پر میں نے لعنت کی، اللہ نے بھی ان پر لعنت کی، اور ہر وہ نبی جس کی دعا قبول ہوتی ہے، اس نے بھی ان پر لعنت کی)

ان چھے میں ایک ہے:
الْمُتَسَلِّطُ بِالْجَبَرُوتِ، يُعِزُّ مَنْ أَذَلَّ اللَّهُ، وَيُذِلُّ مَنْ أَعَزَّ اللَّهُ۔
(طاقت کے ذریعہ غلبہ حاصل کرنے والا تاکہ اس کے ذریعہ اسے عزت دے جسے اللہ نے ذلیل کیا ہے، اور اسے ذلیل کرے جسے اللہ نے عزت بخشی ہے)

جو طاقت کی بنیاد پر مسلط ہوتا ہے، قوم کی مرضی نہیں ہے، طاقت کی بنیاد پر جو قوم پر مسلط ہوگا اور عزت والوں کو بے عزت کرے گا، جیسے ابھی دو چار روز پہلے بلوچستان سے معززین بلائے گئے اور یہاں پر جو ہماری مقتدرہ نے ان سے خطاب کیا اور گفتگو کی، جو انتہائی توہین آمیز تھی۔ تم باعزت لوگوں کو ذلیل کرو گے اور جو دو ٹکے کے لوگ نہیں ہیں، وہ ہمارے وزراء اور منسٹر ہم پر حکومت کریں گے۔ جو آپ کے وفادار ہو سکتے ہیں، وہ قابلِ انعام ہیں، اگر پاکستان کا وفادار ہے تو وہ غدار ہے۔
تو یہی سیاست تو انگریز کی تھی کہ انگریز کے وفادار کو وفادار کہا جاتا تھا، ہندوستان کے وفادار کو غدار کہا جاتا تھا۔ آج وہی رویے ہمارے ملک کے اندر ہم دیکھ رہے ہیں۔

امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا پشاور میں خطاب

23/08/2026

جمعیت علمائے اسلام خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن
پشاور سے براہ راست

21/08/2026

live

اسلام آباد :اپوزیشن رہنماؤں کا اجلاس امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر جاری
21/08/2026

اسلام آباد :اپوزیشن رہنماؤں کا اجلاس
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر جاری

20/08/2026

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سینئر صحافی شاکر سولنگی سے ان کے جوان سالہ بیٹے کے اچانک انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی۔ مولانا فضل الرحمان نے مرحوم کے ایصالِ ثواب، درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

اس موقع پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) کے صدر افضل بٹ، نیشنل پریس کلب کے عہدیداران، سینئر صحافیوں اور میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
مولانا فضل الرحمان نے شاکر سولنگی سے ملاقات کے دوران کہا کہ جوان اولاد کا بچھڑ جانا والدین کے لیے زندگی کے سب سے بڑے اور کٹھن امتحانات میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دکھ اور صدمے کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، تاہم اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو صبر اور حوصلہ عطا فرماتا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مرحوم کی اچانک وفات نے نہ صرف شاکر سولنگی اور ان کے خاندان بلکہ پوری صحافتی برادری کو غمزدہ کر دیا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔جے یو آئی کے سربراہ نے مزید کہا کہ صحافی برادری ملک و قوم کی خدمت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور ایسے دکھ کی گھڑی میں پوری قوم شاکر سولنگی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غم اور آزمائش کی اس گھڑی میں صبر، دعا اور اللہ تعالیٰ کی رضا پر راضی رہنا ہی مؤمن کی شان ہے۔تعزیت کے اختتام پر مولانا فضل الرحمان نے مرحوم کے لیے اجتماعی دعا کرائی اور اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی

20/08/2026

قائد محترم کا میڈیا سے گفتگو

20/08/2026

Live Maulana M***i Fazal e Ghafoor Sb Ka Bayan

19/08/2026

بلاوبھٹو زرداری کا مولانا صاحب کے ساتھ ملاقات

چیرمین پی پی پی بلاول بھٹو کا قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمان مدظلہ کے ساتھ اسمبلی فلور پر ملاقات۔۔
19/08/2026

چیرمین پی پی پی بلاول بھٹو کا قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمان مدظلہ کے ساتھ اسمبلی فلور پر ملاقات۔۔

18/08/2026

نئے صوبے کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان مدظلہ کا جواب

Address

Islamabad
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Team JUI Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share