JUI Digital Media Cell Oghi

JUI Digital Media Cell Oghi ڈیجیٹل میڈیا سیل جےیوآئی تحصیل اوگی

جمعیت علماء اسلام تحصیل اوگیمجلس عمومی کا اجلاس📅 مورخہ: 28 اگست 2025ء، بروز جمعرات📍 مقام: ایگل سائنٹفک کالج اوگیزیر صدار...
28/08/2025

جمعیت علماء اسلام تحصیل اوگی
مجلس عمومی کا اجلاس

📅 مورخہ: 28 اگست 2025ء، بروز جمعرات
📍 مقام: ایگل سائنٹفک کالج اوگی
زیر صدارت: تحصیل امیر قاری صدیق احمد صاحب

اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ نظامت کے فرائض ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا احسان داود صاحب نے خوش اسلوبی سے انجام دیے۔

بعد ازاں امیر جمعیت علماء اسلام تحصیل اوگی قاری صدیق احمد صاحب نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔

اجلاس سے خطاب کرنے والے حضرات:

قاری صدیق احمد

مفتی آصف شہزاد

بختیار احمد شاکر

مولانا راشد

محمد انور درویش

مولانا عبدالوارث

مولانا جمیل حسین

مولانا شاکر

ظہور یوسف زئی

اور دیگر ذمہ دارانِ جماعت

اجلاس کے اہم نکات و فیصلے:

✅ جماعت کو مزید فعال اور منظم بنانے پر زور دیا گیا۔
✅ فیصلہ ہوا کہ ہر ویلج کونسل میں تربیتی پروگرام منعقد کیے جائیں تاکہ کارکنان کی فکری و نظریاتی تربیت بہتر انداز میں ہو سکے۔
✅ جماعت کو ویلج کونسل کی سطح پر مضبوط اور مستحکم بنانے کا عزم کیا گیا۔

اس موقع پر گزشتہ تین ماہ کی کارگزاری رپورٹ بھی پیش کی گئی، جس میں:

مالی معاملات

انتظامی سرگرمیاں

تنظیمی ترقیاتی اقدامات
کا تفصیلی ذکر کیا گیا۔

تمام اراکین نے رپورٹ کو حوصلہ افزا قرار دیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔

امیر صاحب کا اختتامی خطاب:

آخر میں تحصیل امیر قاری صدیق احمد صاحب نے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ:

> "ہم سب کو اخلاص اور للہیت کے ساتھ جماعت کے ساتھ وابستہ رہنا چاہیے۔ محض زبانی نہیں بلکہ عملی طور پر وقت اور صلاحیتیں جماعت کے لیے وقف کرنا ہوں گی۔ یہی اخلاص اور عملی وابستگی جماعت کو کامیابی اور مضبوطی کی راہ پر گامزن کرے گی۔"

20/08/2025

جےیوآئی نیبر ہڈ اوگی کے انتخابات مکمل
سید تاج الدین شاہ صاحب بالاتفاق امیر اور نثار احمد ہزاروی صاحب بالاتفاق ناظم عمومی منتخب۔

جمیعت علمائے اسلام اور جمیعت طلباء اسلام کے زیر اہتمام امدادی کیمپ برائے سیلاب متاثرین میں جمیعت علمائے اسلام اور جمیعت ...
20/08/2025

جمیعت علمائے اسلام اور جمیعت طلباء اسلام کے زیر اہتمام امدادی کیمپ برائے سیلاب متاثرین میں جمیعت علمائے اسلام اور جمیعت طلباء اسلام کی قیادت امیر جمیعت علمائے اسلام تحصیل اوگی قاری صدیق احمد صاحب جنرل سیکرٹری حاجی عبد الرزاق گل صاحب ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا جمیل حسین صاحب کونسلر نثار احمد ہزاروی صاحب اور جمیعت طلباء اسلام کے جنرل سیکرٹری تصدق حسین اور سپورٹس سیکرٹری احمد شاہ شریک ہوئے جس میں سیلاب متاثرین کے لیئے خطیر رقم جمع کی گئی۔

تربیتی کنونشن برائے ویسیز عہدیداران جےیوآئی تحصیل اوگی مورخہ 27 جولائی بروز اتوار 1 بجے دن بمقام دارالعرفان چارباغ اوگی ...
26/07/2025

تربیتی کنونشن
برائے ویسیز عہدیداران جےیوآئی تحصیل اوگی
مورخہ 27 جولائی بروز اتوار 1 بجے دن بمقام دارالعرفان چارباغ اوگی
مہمانان گرامی۔ مولانا محبوب الرحمن قریشی صاحب راوالپنڈی۔
جناب ذوالفقار علی عالم مردان سابق جےٹی آئی صدر صوبہ سرحد
التماس ہیکہ تمام وی سیز کے جملہِ عہدیداران شرکت فرمائیں۔
جاری کردہ: جےیوآئی ڈیجیٹل میڈیا سیل تحصیل اوگی

ان شاءاللہ العزیز
24/07/2025

ان شاءاللہ العزیز

تمام نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
10/07/2025

تمام نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

کوارڈینیٹر ڈیجیٹل میڈیا سیل جمعیت علماء اسلام تحصیل اوگی اسعد اللہ خان نے ضلع مانسہرہ کے ڈیجیٹل میڈیا کوارڈینیٹر حذیفہ مدنی کی مشاورت سے
جمعیت علماء اسلام اوگی کی ویلج کونسلوں کے لئے ڈیجیٹل میڈیا کوارڈینیٹرز کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

29/06/2025

شعائر اسلام کانفرنس بٹگرام کے لیے تحصیل اوگی روانگی سے قبل جےیوآئی تحصیل امیر قاری صدیق احمد صاحب کی دیگر رہنماؤں کے ہمراہ گفتگو۔

29/06/2025

تحصیل اوگی کی ہر وی سی سے تمام لوگ ایک بجے تکیہ مسجد کے پاس پہنچ جائیں ان شاءاللہ ظہر کی نماز کے بعد قافلہ روانہ ہو گا۔

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JUI Digital Media Cell Oghi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share