Federal Investigation Agency - FIA

Federal Investigation Agency - FIA Welcome to the official Federal Investigation Agency - FIA page. FIA is a law enforcement agency. Call our helpline 111-345-786

FIA being a premium law enforcement agency, not only focus on integrity, professional competence, and impartiality but also serves as a role model for provincial police forces. To achieve excellence in FIA by promoting the culture of merit, providing continuous professional training, ensuring effective internal accountability, encouraging the use of technology, and having a meaningful feedback mec

hanism. Official Social Media Facebook has been established to maintain an effective communication system, as social media allow an organization to “crowd-source” ideas, suggestions, and critical remarks. In this technological era, it is a dire need to develop an awareness of crimes and laws. Another important perspective is that media platforms are mostly used to portray a negative image and news However balance in society can only be maintained by bringing positive sides up with awareness and reporting successful operations.

ایف آئی اے فیصل آباد کی انسانی اسمگلرز/ایجنٹس کے خلاف کارروائی، ملزم گرفتارگرفتار ملزم کی شناخت فیصل رضا ولد عبدالرزاق س...
03/06/2026

ایف آئی اے فیصل آباد کی انسانی اسمگلرز/ایجنٹس کے خلاف کارروائی، ملزم گرفتار

گرفتار ملزم کی شناخت فیصل رضا ولد عبدالرزاق سکنہ کشن پور، فیصل آباد کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کو مقدمہ نمبر 07/2025 مورخہ 08-01-2025 بجرم 17/22 امیگریشن آرڈیننس 1979 تھانہ ایف آئی اے فیصل آباد کے تحت گرفتار کیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے مدعی سے دبئی کے ورک ویزہ کا جھانسہ دے کر 9 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کیے۔ تاہم رقم وصول کرنے کے باوجود ملزم نہ تو بیرون ملک روزگار کا بندوبست کر سکا اور نہ ہی اپنی ذمہ داری پوری کی۔

ایف آئی اے نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مقدمہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔ تفتیش کے دوران دیگر ممکنہ سہولت کاروں اور متاثرین کے حوالے سے بھی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

جعلی دستاویزات پر خاتون کی بیرون ملک عمان ٹریفکنگ/اسمگلنگ کی کوشش ناکام -  خاتون مسافر آف لوڈ ایف آئی اے امیگریشن کی ملت...
03/06/2026

جعلی دستاویزات پر خاتون کی بیرون ملک عمان ٹریفکنگ/اسمگلنگ کی کوشش ناکام - خاتون مسافر آف لوڈ


ایف آئی اے امیگریشن کی ملتان ائرپورٹ پر بڑی کارروائی

ایف آئی اے امیگریشن ملتان نے خواتین کی انسانی ٹریفکنگ کے گھناونے جرم میں ملوث بین الاقوامی منظم نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا

حافظ آباد کی رہائشی خاتون مسافر کی شناخت جبرانہ احمد کے نام سے ہوئی

خاتون مسافر فلائٹ نمبر G9559 کے ذریعے فیمیلی جوائننگ ویزے پر عمان جا رہی تھی

ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون مسافر کے بیانات اور سفری دستاویزات میں سنگین تضادات سامنے آئے

ایجنٹوں نے خاتون مسافر کو راحیل سرور کی زوجہ ظاہر کر کے عمان کا ویزا حاصل کیا۔

خاتون پہلے سے شادی شدہ ہے اور اسکا عمان میں کوئی شوہر موجود نہیں ہے

مذکورہ ویزہ جعلی معلومات اور دھوکہ دہی کے ذریعے حاصل کیے جانے کا انکشاف

انسانی سمگلروں کی جانب سے خاتون کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیا گیا تھا

گینگ کی جانب سے متاثرہ خاتون کو بیرون ملک ٹریفکنگ کا شکار بنانا تھا

گینگ کے سرغنہ اور ساتھی عمان سے منظم گینگ چلا رہے ہیں جن کی نشاندہی کے لئے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا

خاتون مسافر کو ایجنٹوں کی نشاندہی اور مزید قانونی کاروائی کے لئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان کے حوالے کر دیا گیا

ڈائریکٹر ایف ائی اے ملتان زون عطاء الرحمان کی جانب سے امیگریشن ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا

انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری ہیں، ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان زون

کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں۔ ڈائریکٹر ملتان زون

شہری بیرون ملک ملازمت کے لیے صرف قانونی اور تصدیق شدہ ذرائع استعمال کریں۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے عطاء الرحمان

عوام ویزا فراڈ کی فوری اطلاع ایف آئی اے کو دیں، ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان زون

*جعلی دستاویزات پر خاتون کی بیرون ملک عمان ٹریفکنگ/اسمگلنگ کی کوشش ناکام - خاتون مسافر آف لوڈ*

ملتان ائرپورٹ - 3 جون 2026

ایف آئی اے امیگریشن کی ملتان ائرپورٹ پر بڑی کارروائی

ایف آئی اے امیگریشن ملتان نے خواتین کی انسانی ٹریفکنگ کے گھناونے جرم میں ملوث بین الاقوامی منظم نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا

حافظ آباد کی رہائشی خاتون مسافر کی شناخت جبرانہ احمد کے نام سے ہوئی

خاتون مسافر فلائٹ نمبر G9559 کے ذریعے فیمیلی جوائننگ ویزے پر عمان جا رہی تھی

ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون مسافر کے بیانات اور سفری دستاویزات میں سنگین تضادات سامنے آئے

ایجنٹوں نے خاتون مسافر کو راحیل سرور کی زوجہ ظاہر کر کے عمان کا ویزا حاصل کیا۔

خاتون پہلے سے شادی شدہ ہے اور اسکا عمان میں کوئی شوہر موجود نہیں ہے

مذکورہ ویزہ جعلی معلومات اور دھوکہ دہی کے ذریعے حاصل کیے جانے کا انکشاف

انسانی سمگلروں کی جانب سے خاتون کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیا گیا تھا

گینگ کی جانب سے متاثرہ خاتون کو بیرون ملک ٹریفکنگ کا شکار بنانا تھا

گینگ کے سرغنہ اور ساتھی عمان سے منظم گینگ چلا رہے ہیں جن کی نشاندہی کے لئے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا

خاتون مسافر کو ایجنٹوں کی نشاندہی اور مزید قانونی کاروائی کے لئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان کے حوالے کر دیا گیا

ڈائریکٹر ایف ائی اے ملتان زون عطاء الرحمان کی جانب سے امیگریشن ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا

انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری ہیں، ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان زون

کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں۔ ڈائریکٹر ملتان زون

شہری بیرون ملک ملازمت کے لیے صرف قانونی اور تصدیق شدہ ذرائع استعمال کریں۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے عطاء الرحمان

عوام ویزا فراڈ کی فوری اطلاع ایف آئی اے کو دیں، ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان زون

Federal Investigation Agency - FIA

02/06/2026

پیشہ ورانہ اور عوام دوست ماحول کس طرح ادارے اور عوام کے درمیان فاصلے کم کر رہا ہے | ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کی ڈسکور پاکستان چینل کے ساتھ خصوصی گفتگو

31/05/2026

𝟏𝟎 𝐀𝐫𝐫𝐞𝐬𝐭𝐞𝐝. 𝐍𝐨 𝐒𝐚𝐟𝐞 𝐇𝐚𝐯𝐞𝐧 𝐟𝐨𝐫 𝐅𝐮𝐠𝐢𝐭𝐢𝐯𝐞𝐬!

Within 8 days of crackdown campaign against proclaimed offenders, FIA Hyderabad and Sukkur Zone successfully arrested 10 proclaimed offenders involved in various FIA cases. The achievement underscores FIA's resolve to track down absconders, enforce court orders, and ensure that individuals evading the law are brought before the justice system.

𝐍𝐨 𝐫𝐞𝐟𝐮𝐠𝐞 𝐟𝐨𝐫 𝐟𝐮𝐠𝐢𝐭𝐢𝐯𝐞𝐬. 𝐍𝐨 𝐜𝐨𝐦𝐩𝐫𝐨𝐦𝐢𝐬𝐞 𝐨𝐧 𝐭𝐡𝐞 𝐫𝐮𝐥𝐞 𝐨𝐟 𝐥𝐚𝐰.

31/05/2026

ایف آئی اے سرگودھا سرکل کی انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائی

ایف آئی اے سرگودھا سرکل نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم مدثر عباس ولد غلام عباس سکنہ ضلع سرگودھا کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 206/2025 AHTC بجرم دفعات 17/22 امیگریشن آرڈیننس 1979 کے تحت درج ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم نے اپنے ساتھی ملزم کے ساتھ مل کر مدعی اور اس کے دوست کو ملازمت کے ویزہ پر کینیڈا بھجوانے کا جھانسہ دے کر ان سے 22 لاکھ روپے ہتھیا لیے۔ بعد ازاں ملزمان نہ تو مدعی اور اس کے دوست کو بیرون ملک بھجوا سکے اور نہ ہی وصول شدہ رقم واپس کی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بیرون ملک بھجوانے میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ عوام الناس سے گزارش ہے کہ بیرون ملک ملازمت کے لیے صرف مستند اور قانونی ذرائع اختیار کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر ایف آئی اے کو دیں۔

31/05/2026
28/05/2026

ایف آئی اے امیگریشن ملتان - مبینہ طور پر گداگری کی غرض سے بحرین جانے والے 3 مسافر آف لوڈ

ایف آئی اے امیگریشن ملتان ائرپورٹ نے مبینہ طور پر گداگری کی غرض سے بحرین جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔

ابتدائی جانچ پڑتال کے دوران انکشاف ہوا کہ آف لوڈ کیے گئے مسافر اس سے قبل ایران کا سفر بھی کر چکے ہیں، تاہم ایران سے ان کی واپسی کے حوالے سے امیگریشن سسٹم میں کوئی سفری ریکارڈ موجود نہیں تھا۔ مذکورہ مسافر گلف ممالک میں گداگری کے حوالے سے ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کی جانب سے جاری کردہ رسک پروفائلز کی کیٹیگری میں بھی شامل تھے۔

آف لوڈ کیے گئے مسافروں کے پاسپورٹس، شناختی کارڈز اور موبائل فونز مزید تفتیش کے لیے کمپوزٹ سرکل ملتان کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔

ایف آئی اے امیگریشن ملتان کی جانب سے گداگری اور دیگر منظم سماجی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت اسکریننگ کا عمل جاری ہے، جس کا مقصد ایسے غیر قانونی رجحانات کی روک تھام اور پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے ملتان زون

Investigation Agency

27/05/2026

ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان زون عطاء الرحمان کی ہدایت پر ایف آئی اے امیگریشن ملتان کی جانب سے عید کے پُرمسرت موقع پر بیرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں کو خصوصی تحائف پیش کیے گئے۔
اس موقع پر مسافروں نے ایف آئی اے امیگریشن ملتان ائرپورٹ کی خدمات، پیشہ ورانہ رویے اور بہترین سہولیات کو سراہتے
ہوئے اپنے مثبت تاثرات کا اظہار کیا۔

ترجمان ایف آئی اے ملتان زون

ایف آئی اے امیگریشن ملتان ائرپورٹ نے حال ہی میں ایک بین الاقوامی انسانی اسمگلنگ اور جنسی استحصال میں ملوث نیٹ ورک کو بے ...
24/05/2026

ایف آئی اے امیگریشن ملتان ائرپورٹ نے حال ہی میں ایک بین الاقوامی انسانی اسمگلنگ اور جنسی استحصال میں ملوث نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے پاکستانی خواتین کی بیرونِ ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

متاثرہ خواتین کو جعلی ملازمتوں، غلط بیانی اور جعلی سفری دستاویزات کے ذریعے عمان منتقل کر کے جنسی استحصال کا نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔

عوام الناس سے گزارش ہے کہ بیرونِ ملک ملازمت کے لیے صرف قانونی اور تصدیق شدہ ذرائع استعمال کریں اور کسی بھی مشکوک ایجنٹ یا آفر کی فوری اطلاع ایف آئی اے کو دیں۔

ترجمان ایف آئی اے ملتان زون

24/05/2026

بیرونِ ملک سے وطن واپسی ناکامی نہیں، بلکہ تجربے، حوصلے اور ثابت قدمی کے ساتھ ایک نئی شروعات کا موقع ہے۔
یہ ویڈیو واپس آنے والے افراد کو درپیش سماجی چیلنجز کو اجاگر کرتی ہے اور ہمیں یاد دلاتی ہے کہ انہیں عزت، احترام، ہمدردی اور تعاون کے ساتھ خوش آمدید کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

Returning home from abroad is not a failure — it is a new beginning shaped by experience, courage, and strength. This video highlights the social challenges faced by returnees and reminds us of the importance of welcoming them back with dignity, respect, empathy, and support.

Disclaimer: This video was produced under the European Union-funded Reintegration of Returnee project. The contents of this video are the sole responsibility of the Reintegration of Returnee project/Migrant Resource Centre and can under no circumstances be regarded as reflecting the position of the European Union.

#

Address

FIA Head Quarters, Muhammad Tufail Niazi Road, G 9/4, PK
Islamabad
45710

Opening Hours

Monday 08:00 - 15:00
Tuesday 08:00 - 16:00
Wednesday 10:00 - 16:00
Thursday 10:00 - 16:00
Friday 10:00 - 17:00

Telephone

+9251111345786

Website

https://www.tiktok.com/@fia_agency?_r=1&_t=ZS-960Iixtaooq, https://www.linkedin.com/company/federal-

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Federal Investigation Agency - FIA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Federal Investigation Agency - FIA:

Share