پندِ تاریخ

پندِ تاریخ تاریج سے ماخوذ نصیحت آموز باتیں پندو نصائح از تاریخ و اقوالِ معصومین علیہم السلام

21/09/2021

بشکریہ : محمد زکی حیدری

اپنے بہترین وقت کو ”نماز” میں وقف کرو کیونکہ تمہارے سب کام تمہاری ”نماز” کے بعد قبول ہوں گے۔مولا علی(ع)
17/09/2021

اپنے بہترین وقت کو ”نماز” میں وقف کرو کیونکہ تمہارے سب کام تمہاری ”نماز” کے بعد قبول ہوں گے۔

مولا علی(ع)

سلامزخم، تعزیر، دشت، بیماریاور رسن بستگاں کی سالاریتن پہ زنجیر و طوق کے تمغےپشت پر چابُکوں سے گل کاریدیکھ چہرے پہ رنگِ س...
14/09/2021

سلام

زخم، تعزیر، دشت، بیماری
اور رسن بستگاں کی سالاری

تن پہ زنجیر و طوق کے تمغے
پشت پر چابُکوں سے گل کاری

دیکھ چہرے پہ رنگِ سجدۂ شکر
دیکھ ماتھے پہ نقشِ سرشاری

دیکھ چاکِ بدن پہ عیشِ وصال
دیکھ چھالوں پہ لطف دلداری

دیکھ ہونٹوں پہ سورۂ یٰسین
دیکھ لہجے میں رعبِ سرداری

دیکھ برجِ سناں پہ اوجِ کلام
دیکھ بے دست و پا کی مختاری

دیکھ پائے ثباتِ زندانی
دیکھ بیڑی ہے کس قدر بھاری

اُس طرف مت نظر اُٹھا کہ اُدھر
بے کجاوہ ہے کوئی اسواری

جناب عارف امام

خون کے دریا میں بےشک ناخدا شبیرؑ تھےآگ کے دریا میں لیکن ناخدا زینبؑ ہوئیں۔۔۔
11/09/2021

خون کے دریا میں بےشک ناخدا شبیرؑ تھے
آگ کے دریا میں لیکن ناخدا زینبؑ ہوئیں۔۔۔

پناہ حاصل کرو!امام صادقؑ فرماتے ھیں:“میں حیران ھوں اس شخص پر جو چار چیزوں سے ڈرتا ھے لیکن چار چیزوں کی پناہ حاصل نہیں کر...
05/09/2021

پناہ حاصل کرو!

امام صادقؑ فرماتے ھیں:

“میں حیران ھوں اس شخص پر جو چار چیزوں سے ڈرتا ھے لیکن چار چیزوں کی پناہ حاصل نہیں کرتا۔
۱۔ ڈر اور خوف جس پر غالب ھے اور وہ ذکر "حسبنا الله و نعم الوکیل" کی پناہ حاصل کیوں نہیں کرتا۔
۲۔ جو غمگین اور حزین ھے اور ذکر "لا اله الا انت سبحانك اني كنت من الظالمين" کی پناہ حاصل کیوں نہیں کرتا۔
۳۔ جو مکر و حیلہ کا شکار ھے اور ذکر "افوض امري الي الله ان الله بصير بالعباد" کی پناہ حاصل کیوں نہیں کرتا۔
٤۔ جو دنیا کی زیب و زینت کا طالب ھے لیکن "ما شاء الله لا حول و لاقوة الا بالله" کی پناہ حاصل کیوں نہیں کرتا۔"

بِسْمِ اللّٰهِ وَصَلَّى اللّٰهُ عَلى مُحَمَّدٍ وَآلِهِ، ﴿وَأُفَوِّضُ أَمْرِى إِلَى اللّٰهِ إِنَّ اللّٰهَ بَصِيرٌ بِالْعِبادِ، فَوَقَاهُ اللّٰهُ سَيِّئاتِ مَا مَكَرُوا﴾، ﴿لَاإِلٰهَ إِلّا أَنْتَ سُبْحانَكَ إِنِّى كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ، فَاسْتَجَبْنَا لَهُ وَ نَجَّيْناهُ مِنَ الْغَمِّ وَكَذَلِكَ نُنْجِى الْمُؤْمِنِينَ﴾. ﴿حَسْبُنَا اللّٰهُ وَنِعْمَ الْوَكيلُ، فَانْقَلَبُوا بِنِعْمةٍ مِنَ اللّٰهِ وَفَضْلٍ لَمْ يَمْسَسْهُمْ سُوءٌ﴾، مَا شَاءَ اللّٰهُ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلّا بِاللّٰهِ، مَا شَاءَ اللّٰهُ لَامَا شَاءَ النَّاسُ؛مَا شَاءَ اللّٰهُ وَإِنْ كَرِهَ النَّاسُ، حَسْبِىَ الرَّبُّ مِنَ الْمَرْبُوبِينَ، حَسْبِىَ الْخالِقُ مِنَ الْمَخْلُوقِينَ، حَسْبِىَ الرَّازِقُ مِنَ الْمَرْزُوقِينَ، حَسْبِىَ اللّٰهُ رَبُّ الْعالَمِينَ، حَسْبِى مَنْ هُوَ حَسْبِى، حَسْبِى مَنْ لَمْ يَزَلْ حَسْبِى، حَسْبِى مَنْ كَانَ مُذْ كُنْتُ لَمْ يَزَلْ حَسْبِى، حَسْبِىَ اللّٰهُ، لَاإِلٰهَ إِلّا هُوَ، عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ، وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ.

کربلا کی جنگ نہ پہلی جنگ ہے اور نہ آخری۔ وہ خونی رنگ والا پرچم کہ جو ساحلِ فرات پر امام حسینؑ کے ہاتھ میں تھا، ایک ایسا ...
30/08/2021

کربلا کی جنگ نہ پہلی جنگ ہے اور نہ آخری۔ وہ خونی رنگ والا پرچم کہ جو ساحلِ فرات پر امام حسینؑ کے ہاتھ میں تھا، ایک ایسا پرچم ہے کہ جو تاریخِ بشریت میں آدمؑ سے دست بدست ہوتا ہوا انؑ تک پہنچا ہے۔ اور انہوں نے اپنے بعد اس اعلان کے ساتھ کہ "ہر مہینہ محرم، ہر روز عاشورہ اور ہر زمین کربلا ہے" اسے آئندہ کے سپرد کیا ہے اور اپنے علمبردارؑ کے خیمے پر اس لئے ہمیشہ کے لئے لہرایا ہے تاکہ وہ ان نسلوں کو کہ جو تلواروں کو نیام میں اور جنگ آوروں کو خیموں میں رنجیدہ اور دلگیر دیکھ رہی ہیں، اس بات کا اعلان کرے کہ امن اس لئے نہیں ۔۔۔ کہ سمجھوتہ ہو گیا ہے۔

ڈاکٹر علی شریعتی

یا اللہ! میرا خوف صبح و شام تیری امان کی پناہ کا متلاشی ہے۔ پس تو مجھے رسوا ہونے سے بچا لے۔ اور اپنے بندوں کے شر سے بچائ...
28/08/2021

یا اللہ! میرا خوف صبح و شام تیری امان کی پناہ کا متلاشی ہے۔ پس تو مجھے رسوا ہونے سے بچا لے۔ اور اپنے بندوں کے شر سے بچائے رکھ۔ اور میرے اردگرد اپنی حفاظت کی قناتیں گاڑ دے۔ اور مجھے اپنی عنایتوں کے حصار میں محفوظ کرلے۔

(دعاءِ سباسب)

اگر جنّت کی امید اور جہنّم کا خوف نہ ھوتا اور کسی کام کا ثواب یا گناہ بھی نہ ھوتا، تب بھی ھمیں اخلاق اور کردار کی بلندی ...
27/08/2021

اگر جنّت کی امید اور جہنّم کا خوف نہ ھوتا اور کسی کام کا ثواب یا گناہ بھی نہ ھوتا، تب بھی ھمیں اخلاق اور کردار کی بلندی تک پہنچنے کی کوشش کرنا چاھیے تھی، کیونکہ اخلاق کی بلندی ان چیزوں میں سے ھے جو کامیابی کا راستہ دکھاتی ھیں۔

امام علیؑ
مستدرك الوسائل، ج 11، ص 193

کسی مضطرب کی فریاد سُننا اور مُصیبت زدہ کو مُصیبت سے چُھٹکارا دلانا بڑے بڑے گُناہوں کا کفارہ ہے.امام علی علیہ السلامنہج ...
26/08/2021

کسی مضطرب کی فریاد سُننا اور مُصیبت زدہ کو مُصیبت سے چُھٹکارا دلانا بڑے بڑے گُناہوں کا کفارہ ہے.

امام علی علیہ السلام
نہج البلاغہ

To render relief to the distressed and to help the oppressed make amends for great sins.

Imam Ali (a) - saying # 23

السّلام اے نُورِ اوّل کے نشاںالسّلام اے راز دارِ کُن فکاںالسّلام اے داستانِ بے کسیالسّلام اے چارہ سازِ بے کساںالسّلام اے...
24/08/2021

السّلام اے نُورِ اوّل کے نشاں
السّلام اے راز دارِ کُن فکاں

السّلام اے داستانِ بے کسی
السّلام اے چارہ سازِ بے کساں

السّلام اے دستِ حق، باطل شکن
السّلام اے تاجدارِ ہر زماں

السّلام اے رہبرِ علمِ لَدُن
السّلام اے افتخارِ عارفاں

السّلام اے راحتِ دوشِ نبی
السّلام اے راکبِ نوکِ سناں

السّلام اے بوترابی کی دلیل
السّلام اے شاہبازِ لا مکاں

السّلام اے ساجدِ بے آرزو
السّلام اے راز دارِ قُدسیاں

السّلام اے ذوالفقارِ حیدری
السّلام اے کشتۂ تسلیمِ جاں

السّلام اے مستیٔ جامِ نجف
السّلام اے جنبشِ کون و مکاں

السّلام اے رازِ قرآنِ مبیں
السّلام اے ناطقِ رازِ نہاں

السّلام اے ہم نشینِ ریگِ دشت
السّلام اے کج کلاہِ خسرواں

السّلام اے دُرِ دینِ مُصطفٰی
السّلام اے معدنِ علمِ رواں

السّلام اے گوہرِ عینِ علی
دینِ پیغمبر کے عنوانِ جلی

حضرت واصف علی واصف رح

اس نے دعا کی اجازت دے کر گویا خزائنِ رحمت کی کنجیاں تمھارے ھاتھ میں دے دی ھیں کہ جب چاھو ان کنجیوں سے نعمت کے دروازے کھو...
24/08/2021

اس نے دعا کی اجازت دے کر گویا خزائنِ رحمت کی کنجیاں تمھارے ھاتھ میں دے دی ھیں کہ جب چاھو ان کنجیوں سے نعمت کے دروازے کھول سکتے ھو اور رحمت کی بارشوں کو برسا سکتے ھو۔

لہٰذا خبردار! قبولیت کی تاخیر تمھیں مایوس نہ کر دے کہ عطیہ ھمیشہ بقدرِ نیت ھوا کرتا ھے۔ اور کبھی کبھی قبولیت میں اس لیے تاخیر کر دی جاتی ھے کہ اس میں سائل کے اجر میں اضافہ اور امیدوار کے عطیہ میں زیادتی کا امکان پایا جاتا ھے........

امام علی علیہ السلام
(نہج البلاغہ)

Address

Islamabad
44000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when پندِ تاریخ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to پندِ تاریخ:

Share

Category