09/06/2026
دعوت برائے مقالات برائے بین الاقوامی کانفرنس
اسلام میں نجی زندگی(پرائیویسی) کا تحفظ: اخلاقی بنیادیں، قانونی حقوق اور معاصر چیلنجز
شریعہ اکیڈمی، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد، ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) پاکستان کے تعاون سے " اسلام میں نجی زندگی(پرائیویسی) کا تحفظ: اخلاقی بنیادیں، قانونی حقوق اور معاصر چیلنجز" کے عنوان سے ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد کر رہی ہے، جو 22 - 23 ستمبر 2026ء علامہ اقبال آڈیٹوریم، فیصل مسجد کیمپس، اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔
اس کانفرنس کا مقصد علما، فقہا، جج صاحبان، وکلا، قانون دانوں، پالیسی سازوں اور محققین کو ایک مشترکہ علمی فورم فراہم کرنا ہے تاکہ اسلام میں پرائیویسی سے متعلق اصولوں کا معاصر تناظر میں جائزہ لے سکیں گے۔ کانفرنس کا مقصد فقہی لٹریچر اور عصر حاضر کے سماجی، قانونی اور تکنیکی حقائق کے مابین ایک بامعنی ربط پیدا کرنا ہے؛ تاکہ نجی زندگی کے تحفظ کے حوالے سے ایک جامع اسلامی نقطۂ نظر سامنے لایا جا سکے۔
اہم تاریخیں
خلاصہ جات جمع کرانے کی آخری تاریخ: ۳۰ جون،۲۰۲۶ء
منظور شدہ خلاصہ جات کا اعلان: ۵ جولائی، ۲۰۲۶ء
مکمل مقالہ جمع کرانے کی آخری تاریخ: ۲۸ اگست، ۲۰۲۶ء
کانفرنس کا انعقاد: ۲۲-۲۳ ستمبر، ۲۰۲۶ء
بنیادی موضوعات
1. اسلام میں نجی اور عوامی دائرۂ کار : تصور، حدود اور باہمی تعامل
2. اسلام اور مغربی قانونی و فکری روایات میں پرائیویسی کی اخلاقی اور فلسفیانہ بنیادیں
3. امر بالمعروف و نہی عن المنکر اور پرائیویسی کا حق: باہمی تعلق اور حدود
4. پرائیویسی اور آزادی اظہار رائے: فقہی و قانونی تناظر
5. ڈیجیٹل دور میں نجی معلومات کا تحفظ: مصنوعی ذہانت، بگ ڈیٹا اور جدید نگرانی کے نظام کا شرعی تناظر
6. ریاستی اختیارات، مفادعامہ اور فرد کی پرائیویسی کے درمیان توازن: مقاصد شریعت کی روشنی میں
7. مسلم ممالک، بالخصوص پاکستان میں پرائیویسی سے متعلق قوانین اور پالیسیوں کا ناقدانہ جائزہ
8. اسلامی شریعت، مغربی قانونی نظاموں اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی روشنی میں پرائیویسی کے حق کا تقابلی مطالعہ
زبانیں
اردو
عربی
انگریزی
قواعد و ضوابط
• خلاصہ 300 الفاظ سے زیادہ نہ ہو، جو ایم ایس ورڈ فارمیٹ میں ہو۔
• خلاصہ مقالہ نگار کے مختصر تعارف (CV) کے ساتھ درج ذیل ای میل پر ارسال کیا جائے: [email protected]
• خلاصے میں مسئلہ تحقیق، منہج تحقیق اور مقالے کی متوقع علمی افادیت کو واضح طور پر نمایاں کیا گیا ہو۔
برائے مزید معلومات
احمد وقاص
سیکریٹری کانفرنس
ای میل : [email protected]
فون: 051-9161385 | 0331-5377616