ERRA Sacked/Affected Employees Prime Minister Office Islamabad

ERRA Sacked/Affected Employees Prime Minister Office Islamabad ERRA Sacked/Affected Employees

18/04/2023

*اسیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے خصوصی پارلیمانی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین کے چیئرمین پروفسر ڈاکٹر قادرخان مندوخیل کی سپیکر آفس میں ملاقات*

*پروفیسر ڈاکٹر قادر خان مندو خیل نے متاثرہ ملازمین کمیٹی کی 6 ماہ کی کارکردگی رپورٹ سپیکر قومی اسمبلی کو پیش کی۔*

کارکردگی رپورٹ پر سپیکر کا اظہار اطمینان اور عملدرآمد نہ کرنے والے اداروں کے خلاف ضابطہ کی کارروائی پر اتفاق۔تفصیلات کے مطابق (منگل) کے روز پروفیسر ڈاکٹر قادر خان مندوخیل چیئرمین خصوصی پارلیمانی کمیٹی برائے متاثرہ نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی۔ملاقات میں پروفیسر ڈاکٹر قادر خان مندوخیل چیئرمین متاثرہ ملازمین کمیٹی نے 6 ماہ کی کارکردگی رپورٹ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو پیش کی اور تفصیلی بریفنگ بھی دی، پروفیسر ڈاکٹر قادر خان مندو خیل نے اسپیکر قومی اسمبلی کو بتایا کہ چند ادارے جو عملدرآمد نہیں کر رہے ان سے متعلق سپیکر قومی اسمبلی کو آگاہ کیا۔

کارکردگی رپورٹ پر سپیکر قومی اسمبلی نے اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے غریب اور پسے ہوئے سرکاری ملازمین کو ریلیف ملنا خوش آئند ہے اور یہ صدقہ جاریہ ہے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جو ادارے اب تک اس آئینی کمیٹی کے احکامات پر عملدرآمد نہیں کر رہے ان کے خلاف قوائد و ضوابط کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے گا،پارلیمانی کمیٹی کے پاس وسیع تر اختیارات ہیں اور یہ کمیٹی پارلیمان نے بنائی ہے جس کی وجہ سے اس کے احکامات پر عملدرآمد کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر قادر خان مندوخیل نے سپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ میرے اور کمیٹی کے دیگر ممبران سب کیلئے فخر کی بات ہے کہ ہم اس کمیٹی کے ذریعے لاکھوں کی تعداد میں ملازمین کو ریلیف دے چکے ہیں۔اس موقع پر ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان( اے پی پی ) کے ملک سلیم اختر اعوان کنوینر کمیٹی بھی موجود تھے

25/03/2023

Address

PMO
Islamabad
460000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ERRA Sacked/Affected Employees Prime Minister Office Islamabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to ERRA Sacked/Affected Employees Prime Minister Office Islamabad:

Share