J U I S- hangu ".

J U I  S- hangu ". JUI S is a islamic political party in pakistan.

22/10/2024
پشاور. آج سردار گڑھی جامع مسجد پھاٹک میں ایک عظیم الشان سیرت خاتم النبیین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ضلع بھر س...
20/10/2024

پشاور. آج سردار گڑھی جامع مسجد پھاٹک میں ایک عظیم الشان سیرت خاتم النبیین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ضلع بھر سے جید علماء کرام مشائخ عظام طلباء کرام اور عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی, کانفرنس کی صدارت حضرت مولانا عبدالواحد خطیب صاحب صوبائی امیر جمیعت علماء اسلام س صوبہ پختون خواہ نے کی, کانفرنس میں چیف خطیب وخیبر پختون خواہ و خطیب تاریخی مسجد مہابت خان محترم حضرت مولانا محمد طیب قریشی صاحب اور ڈپٹی کمشنر پشاور جناب محترم سرمد سلیم اکرم صاحب نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی کانفرنس میں جید علماء کرام نعت حوانان حضرات نے بھی شرکت کی جس میں حافظ عبدالرافیع صاحب صوبائی سینئر نائب امیر جمیعت علماء اسلام س, حضرت مولانا مفتی محمد ارسلان صاحب, مولانا مفتی کامران صاحب, مولانا نثار اللہ باچا صاحب,مولانا سعید الھادی صاحب, مولانا محمد اُسامہ حقانی صاحب,مولانا عطاء اللہ شاہ, مولانا ریحان صاحب, محمد ثاقب حقانی صاحب مولانا احسان اللہ صاحب, مولانا عبدالباسط صاحب مولانا سید عالم حقانی, مولانا محمد نعیم حقانی, مولانا مصدق حقانی, نعت خواں حافظ بشیر ارمانی, حافظ انیس قریشی اور عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی الحمدللہ بڑے خوبصورت انداز میں تمام مقررین نے سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ والہ و سلم پر رقت آمیز بیانات فرما دیئے اور نعت خواں حضرات نے نعتیں پیش کئے.

پشاور. قائد جمیعت علماء اسلام س پاکستان حضرت مولانا حامد الحق حقانی صاحب صوبائی سینئر نائب امیر حافظ عبدالرافیع صاحب مول...
20/02/2024

پشاور. قائد جمیعت علماء اسلام س پاکستان حضرت مولانا حامد الحق حقانی صاحب صوبائی سینئر نائب امیر حافظ عبدالرافیع صاحب مولانا راشد الحق حقانی صاحب نے بمع وفد پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر علی آمین گنڈاپور کے ساتھ ملاقات کی اور اُن کے والد کے وفات پر تعزیت کی, بعد میں قائد محترم اور حافظ عبدالرافیع نے علی امین گنڈاپور کے ساتھ موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا.

اسلام آباد. آج سرینا ہوٹل اسلام آباد میں جمیعت علماء اسلام س پاکستان کے امیر مرکزیہ حضرت مولانا حامد الحق حقانی صاحب کے ...
17/02/2024

اسلام آباد. آج سرینا ہوٹل اسلام آباد میں جمیعت علماء اسلام س پاکستان کے امیر مرکزیہ حضرت مولانا حامد الحق حقانی صاحب کے ساتھ جمیعت علماء اسلام س خیبر پختون خواہ کے سینئر نائب امیر جناب حفاظ عبدالرافیع صاحب نے بمع وفد ملاقات کی, ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر پر تبادلہ خیال کیا گیا اور حافظ عبدالرافیع صاحب نے عام انتخابات میں صوبے کی حوالے سے آگاہ کیا. ملاقات میں مولانا عبدالسمیع عثمانی اور مفتی ارقم شہزاد شاہ بخاری بھی موجود تھے

Address

Islamabad

Telephone

+923241506072

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when J U I S- hangu ". posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share