29/05/2026
مظفرآباد
وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے عباسپور سے تعلق رکھنے والے سپاہی عبدالعزیز کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپاہی عبدالعزیز نے 26 فٹ کی بلندی کے گلیشئیر پر دفاع وطن کیلئے قربانی دی جو قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ شہداء کی قربانیاں ہماری آزادی، امن اور سلامتی کی ضمانت ہیں۔ پوری قوم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید سپاہی عبدالعزیز کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔