09/08/2026
پاکستان پیپلز پارٹی پی کے تھری کا اہم تنظیمی اجلاس
پاکستان پیپلز پارٹی پی کے تھری کے صدر سید حکیم شاہ کی زیرِ صدارت تمام ویلج کونسلز کے صدور و جنرل سیکریٹریز، پی کے تھری کابینہ اور تحصیل صدور کا اہم تنظیمی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈویژنل صدر ملک اکرم خان، نائب صدر ممتاز حاجی صاحب، ضلعی سینئر نائب صدر سید اکبر خان، پیپلز ٹیچرز فورم کے صدر خورشید علی، پیپلز پارٹی کے رہنما سعداللہ خان، پی کے تھری کے صدور اور صوبائی کونسل کے رکن نجیب اللہ سمیت دیگر تنظیمی عہدیداران نے شرکت کی۔
اجلاس میں پارٹی کو نچلی سطح تک مزید منظم اور مضبوط بنانے، کارکنوں کو متحرک کرنے اور تنظیمی امور کو بہتر انداز میں آگے بڑھانے کے حوالے سے اہم مشاورت کی گئی۔
ان شاء اللہ، تمام عہدیداران اور کارکنان کی باہمی مشاورت اور محنت سے پاکستان پیپلز پارٹی پی کے تھری میں مزید مضبوط اور فعال ہو گی۔
Syed Hakim Shah