PTM islamabad official

PTM islamabad official Official page of Pashtun Tahafuz Movement – Islamabad. Raising voices for justice, human rights, and peace. United for truth.

شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل، خڑکمر ڈوگہ مچہ مداخیل میں مبینہ طور پر بچھائی گئی لینڈ مائن کے دھماکے میں نویں جماعت کا...
20/08/2026

شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل، خڑکمر ڈوگہ مچہ مداخیل میں مبینہ طور پر بچھائی گئی لینڈ مائن کے دھماکے میں نویں جماعت کا طالب علم اکرام اللہ شدید زخمی ہوگیا۔

اکرام اللہ 14 اگست، یومِ آزادی کے روز اسکول سے گھر جاتے ہوئے لینڈ مائن کا نشانہ بنا، جس کے نتیجے میں اس نے ایک ہاتھ اور ایک آنکھ کھو دی۔

اکرام اللہ کا خاندان غریب اور بے سہارا ہے۔ ایک کم عمر طالب علم کا یوں معذور ہونا ایک انتہائی دردناک سانحہ ہے۔

اہم خبریںپشاور: تورخم، غلام خان، خرلاچی اور دیگر تجارتی راستوں کی بندش کے خلاف پشاور انڈسٹریل اسٹیٹ میں اہم اجلاس ہوا۔ ا...
18/08/2026

اہم خبریں

پشاور: تورخم، غلام خان، خرلاچی اور دیگر تجارتی راستوں کی بندش کے خلاف پشاور انڈسٹریل اسٹیٹ میں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کسٹم کلیئرنس ایجنٹس، مزدور یونین، چیمبرز آف کامرس، درآمد کنندگان و برآمد کنندگان کے نمائندوں اور PTM خیبر کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ PTM خیبر کے کوآرڈینیٹر آفتاب شینواری نے تجارتی راستوں کی بندش کے باعث پیدا ہونے والے مسائل پر تشویش کا اظہار کیا۔ شرکاء نے کہا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو آئندہ ہفتے اسلام آباد پریس کلب اور قومی اسمبلی کے سامنے احتجاج کرنے پر غور کیا جائے گا۔

جنوبی پشتونخوا، زیارت: اطلاعات کے مطابق تقریباً 40 روز قبل زیارت میں 30 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے چہلم کے موقع پر آل پارٹیز اور PTM کی جانب سے زیارت شہر میں ایک بڑا اجتماع جاری ہے۔ اجلاس میں PTM کے صوبائی رہنما نورباچا، ضلعی رہنما جمیل پشتون اور مرکزی رکن پارالدین خان نے شرکت کی۔

امریکا، کولوراڈو: پشتون تحفظ موومنٹ کی جانب سے ’’آمو سے اباسین تک: ایک قوم، ایک مقصد‘‘ کے عنوان سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں افغان عوام کے قومی اتحاد، مشترکہ شناخت اور قومی شعور کے فروغ پر زور دیا گیا۔ PTM کے سربراہ منظور احمد پشتین نے اجلاس سے آن لائن خطاب کیا اور قومی اتحاد کی اہمیت پر گفتگو کی۔ شرکاء نے افغان عوام کے درمیان اتحاد اور مستقبل کے لیے مشترکہ وژن تشکیل دینے پر زور دیا۔

پاراچنار: ڈنڈر روڈ کی قبلہ سائیڈ کے علاقے میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں حامد حسین ولد گل حسین زخمی ہوگیا، جسے سول ہسپتال پاراچنار منتقل کردیا گیا۔

شمالی وزیرستان، میران شاہ: اطلاعات کے مطابق ہفتے میں دو روز کرفیو کے باوجود فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ آج میران شاہ کے گلشن اڈہ بائی پاس روڈ پر عام شہریوں کی جانب مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں محمد شدید زخمی ہوگیا۔

کوئٹہ، ہنہ اورک: ولی تنگی کے علاقے میں ایک مقامی ٹھیکیدار کی گاڑی IED دھماکے کا نشانہ بن گئی۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں دو افراد جاں بحق اور تین دیگر زخمی ہوئے۔ گاڑی پہاڑی علاقے میں ٹاور نصب کرنے والے کارکنوں کو خوراک پہنچانے کے لیے جا رہی تھی۔

جانی خیل: اطلاعات کے مطابق دو روز قبل شمل خان کے گھر پر کواڈکاپٹر کے ذریعے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں تین گائیں ہلاک جبکہ دو سولر پلیٹیں اور ایک بیٹری تباہ ہوگئی۔

15 اگست بھارت کا یومِ آزادی تھا، جس کے موقع پر دنیا بھر میں بھارتی شہری  جشن مناتے ہیں۔ پاکستان کے مختلف علاقوں، خصوصاً ...
17/08/2026

15 اگست بھارت کا یومِ آزادی تھا، جس کے موقع پر دنیا بھر میں بھارتی شہری جشن مناتے ہیں۔ پاکستان کے مختلف علاقوں، خصوصاً پنجاب کے بعض مقامات پر بھی پاکستانی اور بھارتی شہریوں کی جانب سے اس موقع پر جشن منانے کی اطلاعات سامنے آئیں۔
مگر پختونخوا، ضلع مہمند میں ذیشان نامی ایک نوجوان نے سوشل میڈیا پر بھارت کے یومِ آزادی کے حوالے سے ایک پوسٹ کی، جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔
اس واقعے کے بعد بعض نام نہاد صحافی، جن میں شمس مہمند بھی شامل ہیں، حقائق کو سامنے لانے کے بجائے میڈیا پر یکطرفہ اور گمراہ کن پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔
اگر قانون سب کے لیے برابر ہے تو پھر پنجاب میں ان لوگوں کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے جنہوں نے بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر جشن منایا یا اس کی حمایت میں پوسٹس کیں۔ قانون کا اطلاق صرف پختونخوا کے نوجوانوں پر کیوں؟
ہم بارہا کہتے آئے ہیں کہ پختونوں کے ساتھ امتیازی سلوک ناقابلِ قبول ہے۔ اگر ایک ہی عمل پر مختلف علاقوں اور قومیتوں کے لوگوں کے لیے مختلف معیار اپنائے جائیں تو یہ انصاف نہیں بلکہ دوہرا معیار ہے۔
ہم ذیشان کی گرفتاری، اس کے خلاف مقدمے اور اس معاملے کو بنیاد بنا کر کیے جانے والے گمراہ کن پروپیگنڈے کی سخت مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ قانون سب کے لیے یکساں طور پر نافذ کیا جائے۔ 🖤

حسنین کی دردناک کہانیحسنین کچھ عرصہ قبل ایک لینڈ مائن کے دھماکے کا شکار ہوا۔ وہ اس وقت تعلیم حاصل کرنے اور کھیلنے کی عمر...
17/08/2026

حسنین کی دردناک کہانی

حسنین کچھ عرصہ قبل ایک لینڈ مائن کے دھماکے کا شکار ہوا۔ وہ اس وقت تعلیم حاصل کرنے اور کھیلنے کی عمر میں تھا، مگر ایک خوفناک دھماکے نے اس کی زندگی ہمیشہ کے لیے بدل دی۔

لینڈ مائن کے دھماکے کے نتیجے میں حسنین نے اپنے دونوں ہاتھ اور ایک آنکھ کھو دی، اور اب وہ پوری زندگی شدید مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور ہے۔

حسنین کی دردناک کہانی ایک بار پھر اس تلخ حقیقت کو سامنے لاتی ہے کہ جنگوں اور بارودی سرنگوں سمیت دیگر غیر منفجرہ مواد کا سب سے زیادہ خمیازہ عام شہریوں، خصوصاً معصوم بچوں کو بھگتنا پڑتا ہے۔

یہ صرف حسنین کی کہانی نہیں، بلکہ اُن تمام معصوم بچوں کی آواز ہے جن کی زندگیاں جنگ اور بارودی سرنگوں نے تباہ کر دی ہیں۔

د احسان سادات پر ضد د یوې کلنې سزا پرېکړه په کلکه غندواحسان سادات ته له څرګندې محکمې، د قاضي له معلوماتو او د وکیل له بش...
14/08/2026

د احسان سادات پر ضد د یوې کلنې سزا پرېکړه په کلکه غندو

احسان سادات ته له څرګندې محکمې، د قاضي له معلوماتو او د وکیل له بشپړ قانوني حق پرته د یوه کال بند سزا ورکول د عدالت له بنسټیزو اصولو سره په ټکر کې دي.

داسې ښکاري چې هغه له نیول کېدو وروسته د قانوني دفاع له بشپړ حق څخه هم محروم ساتل شوی او وروسته پرې د یوه کال بند پرېکړه شوې. که د محکمې پروسه رڼه وي، باید د قضیې قانوني بنسټ، د محکمې پرېکړه او د دفاع حقونه په واضح ډول خلکو ته وړاندې شي.

موږ له کلونو راهیسې وینو چې په لرې پرتو پښتني سیمو کې خلک د جبري نیونو، اوږدو بندونو او کمزورې قانوني پروسې له ستونزو سره مخ دي. که همدا کړنلاره اوس په نورو سیمو کې هم د نظام برخه ګرځي، نو دا د قانون، عدالت او انساني حقونو لپاره د جدي اندېښنې وړ ده.

احسان سادات د خپل دریځ پر سر د استقامت، پر وطن د مینې او د ملي ژغورنې د هڅو یو کلک غړی دی. د هغه پر وړاندې هر ډول غیرشفافه او له قانوني حقونو څخه خالي چلند په کلکو ټکو غندو.

موږ غوښتنه کوو چې د احسان سادات قضیه دې په شفافه او عادلانه توګه وڅېړل شي، د وکیل او دفاع بشپړ حق دې ورکړل شي او د قانون مطابق دې پرېکړه وشي.

14/08/2026

د ځوانانو اتلانو د ښارونه قاتل ته یې ورځ به راشي بیه به ګورو پاکستانه منافقهارمان لونی
13/08/2026

د ځوانانو اتلانو د ښارونه قاتل ته یې
ورځ به راشي بیه به ګورو پاکستانه منافقه

ارمان لونی

13/08/2026

14 اگست — جشن کس چیز کا؟
آج 14 اگست ہے، جھنڈا کہاں لگائیں؟
شہید مولانا خانزیب کے مزار پر؟
شہید مفتی منیر شاکر کے مزار پر؟
شہید گیلامن وزیر کے مزار پر؟
شہید عثمان کاکڑ کے مزار پر؟
شہید ارمان لونی کے مزار پر؟
شہید عارف وزیر کے مزار پر؟
شہید ایس پی طاہر داوڑ کے مزار پر؟
خڑ کمر کے شہداء کی قبروں پر؟
اے پی ایس کے 144 ننھے شہداء کے مزاروں پر؟
کوئٹہ کے وکلاء شہداء کے مزاروں پر؟
یا اُن مسمار گھروں پر، جن کے مکین آج بھی اپنے اجڑے آشیانوں کے درد میں زندہ ہیں؟
اُن مسمار مسجدوں پر؟
اُن ہزاروں مشرانو او ملکان کے مزاروں پر، جو قتل کیے گئے؟
اُن لاکھوں متاثرین کے خیموں پر، جنہوں نے جنگوں کی قیمت ادا کی؟
اُن خواتین پولیو ورکرز کے مزاروں پر، جو اپنی جانیں گنوا بیٹھیں؟
اُن شہید علماء کے مزاروں پر؟
یا اُن معذور انسانوں کی وہیل چیئروں پر، جن کی زندگیاں ہمیشہ کے لیے بدل دی گئیں؟
اور پھر جشن کس چیز کا منائیں؟
دہشت گردی کے ہزاروں دھماکوں کا؟
ہزاروں لاپتہ افراد کا؟
حنیف پشتین، نوراللہ ترین اور فرید آفریدی جیسے جبری گمشدگیوں کا؟
علی وزیر اور صمد لالا کو جیلوں میں رکھنے کا؟
لاکھوں بلاک شناختی کارڈز کا؟
یا اُن بڑے فوجی آپریشنز کا، جنہوں نے ہمارے گھروں، بازاروں، مسجدوں اور زندگیوں کو اجاڑ دیا؟
ہم سوال کرتے ہیں:
اگر آزادی کا مطلب صرف جھنڈا لہرانا ہے، تو پھر اُن ماؤں سے پوچھو جن کے بیٹے قبروں میں ہیں۔
اُن بچوں سے پوچھو جن کے گھر ملبے میں بدل گئے۔
اُن خاندانوں سے پوچھو جو برسوں سے اپنے لاپتہ پیاروں کی واپسی کے منتظر ہیں۔
پشتون وطن کے زخم ابھی تازہ ہیں۔
ہمارے لیے 14 اگست صرف جشن کا دن نہیں، سوال کرنے کا دن بھی ہے۔
ہمیں جھنڈوں سے زیادہ امن، انصاف، تحفظ، آئین اور اپنے پیاروں کی واپسی چاہیے۔

PTM islamabad official

اسلام آباد ڈسپلن کمیٹی کا فیصلہراولپنڈی میں کچھ افراد ایک جگہ جمع ہو کر پی ٹی ایم کا نام استعمال کر رہے ہیں۔  ان کا پی ٹ...
12/08/2026

اسلام آباد ڈسپلن کمیٹی کا فیصلہ

راولپنڈی میں کچھ افراد ایک جگہ جمع ہو کر پی ٹی ایم کا نام استعمال کر رہے ہیں۔ ان کا پی ٹی ایم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ان افرد کا ایجنڈا تنظیم کو کمزور اور ختم کرنا ہے۔ لہٰذا واضح کیا جاتا ہے کہ ان افراد کا پی ٹی ایم سے کوئی تنظیمی تعلق نہیں ہے۔

تمام ساتھیوں سے گزارش ہے کہ ایسے افراد کو تنظیم کا نمائندہ سمجھنے سے گریز کریں اور سوشل میڈیا پر بھی انہیں پی ٹی ایم اسلام آباد کے نام سے کوریج نہ دیں۔

سہیل وزیر
کوارڈینیٹر ڈسپلن کمیٹی
پی ٹی ایم اسلام آباد

08/08/2026

کراچی میں پشتون تاجروں کا استحصال بند کیا جائے!

کراچی میں محنت مزدوری اور تجارت کرنے والے پشتون تاجروں کو مسلسل دباؤ، دھمکیوں، بھتہ خوری اور مبینہ پولیس زیادتیوں کا سامنا ہے۔ غریب تاجر دن رات محنت کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں، مگر انہیں کاروبار کرنے اور عزت کے ساتھ زندگی گزارنے کے بنیادی حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔

کیا محنت کرنا جرم ہے؟
کیا اپنے بچوں کے لیے روزی کمانا جرم ہے؟
کیا پشتون تاجر کو بھی اس شہر میں عزت اور تحفظ کے ساتھ جینے کا حق نہیں؟

ہم کراچی میں پشتون تاجروں کے استحصال، بھتہ خوری، دھمکیوں اور ہر قسم کی زیادتی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ متعلقہ ادارے فوری طور پر ان شکایات کا نوٹس لیں، شفاف تحقیقات کریں اور ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں۔

پشتون تاجر دشمن نہیں، اس شہر کی معیشت کا حصہ ہیں۔
انہیں تحفظ، انصاف اور عزت کے ساتھ جینے کا حق دیا جائے۔

Address

Islamabad

Telephone

+923125149450

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PTM islamabad official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share