25/05/2026
نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر National Disaster Management Authority ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے قومی سطح پر تیاریوں کا جائزہ لے رہی ہے۔
این ڈی ایم اے صوبائی حکومتوں اور فلاحی اداروں کے تعاون سے پیشگی اقدامات یقینی بنا رہی ہے، جن میں:
✅ عوامی آگاہی مہم
✅ ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کی تعیناتی
✅ کولنگ سینٹرز کی تیاری
✅ طبی سہولیات کی بہتری شامل ہیں
پہاڑی علاقوں میں بڑھتی گرمی کے باعث برف پگھلنے کی رفتار تیز ہو سکتی ہے، جس سے گلیشیائی جھیل پھٹنے (GLOF) اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔
سیاح اور مسافر سفر سے قبل احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
📌 احتیاطی تدابیر:
🔹 گرمی کے عروج کے اوقات میں غیر ضروری طور پر دھوپ میں نہ نکلیں
🔹 زیادہ سے زیادہ پانی پئیں
🔹 بچوں اور بزرگوں کا خاص خیال رکھیں
🔹 حکام کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں
📲 بروقت الرٹس اور معلومات کیلئے
استعمال کریں: Pak NDMA Disaster Alert App