Haqiqi Azadi

Haqiqi Azadi یہ صفحہ صرف اور صرف حقیقی آزادی اور انصاف کے حصول کی نیت سے بنایا گیا ہے۔

10/04/2026

Great respect to Prime Minister Sharif and Field Marshal for their hard work and effort for Peace. They did their best! Unfortunately, Iran has again chosen War and Terror over a great deal. They are making a very big mistake.. Let’s get it done!

Trump tweet after Islamabad talks.

10/01/2026

یہ واقعی میں سوچنے کی بات ہے، کہ

اگر عمران گھڑی چُرانے کے جرم میں قید ہے، تو وہ قیمت ادا کر کے رہائی کیوں نہیں لیتا
اگر عمران خان 9 مئی کے جرم میں قید ہے، تو وہ معافی مانگ کر رہائی کیوں نہیں لیتا
اگر عمران خان جادو ٹونہ کے جرم میں قید ہے، تو جادو سے رہائی کیوں نہیں ہوتا
اگر عمران خان نسل خراب کرنے کے جرم میں قید ہے، تو ایک پیغام سے پوری نسل کو ادھر سے اُدھر موڑ کر رہائی کیوں نہیں لیتا
اگر عمران خان حتیٰ کہ کسی بھی جرم میں قید ہو، تو ڈیل کر کے رہائی کیوں نہیں لیتا
یہ عدت، یہ گھڑی ، یہ 9 مئی ، یہ جادو ٹونہ جیسے مقدمات یقیناً بچگانہ ہے۔

مگر کیا کریں

آئین بدلا گیا، پارلیمنٹ کی اوقات نہیں رہی
صحافی بک گئے، سچ دیکھانے والا میڈیا نہ رہا
انصاف کرنے والے جج چلے گئے، حشر برپا کرنے والے وکلاء نہ رہے
عوام کو غلامی کی عادت ہو گئی، حق بیان کرنے والے مفتی نہ رہے

لیکن
ایک دن ان ظالموں کے منہ کالے کئے جائیں گے اور پورا پورا انصاف ہوگا۔ اور یہ ہو کر رہے گا۔

02/12/2025

خیبرپختونخوا کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو جاگنا ہوگا ۔ نناوے فیصد ووٹ اور اور عوامی سپورٹ آپ کو سُست بنا رہی ہے۔
احتجاج یا ترقیاتی کام میں سے کسی ایک پر بھرپور توجہ دینا ہوگی۔
آپ کی کم ہمتی عمران خان کے نظریہ کو نقصان پہنچا رہی
عمران خان کا نظریہ صرف سہیل آفریدی، شاہد خٹک ، تیمور جھگڑا، جنید اکبر یا خرم ذیشان کی زمہ داری نہیں۔
آپ کو لیڈ رول ادا کرنا ہوگا۔

نظریاتی ورکر اور ووٹر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ دوسری پارٹی کو تو ووٹ کھبی نہیں دینگے لیکن آپ یا آپ کے خاندان کو نام لے لے کر اعتراض شروع کر دینگے ۔ یہ ورکر اگر ریاست اور سات لاکھ ہتھیار بند عسکری قوتوں کے سامنے احتجاج کر سکتے ہیں تو یہ آپکے قلعوں اور بنگلوں پر موجود دو چار سیکورٹی گارڈز کے سامنے بھی احتجاج کر سکتے ہیں۔ جس میں سب کا نقصان ہوگا۔

گم سم سائیڈ پر بیٹھ کر زیادہ دیر نہیں گزار سکیں گے آپ۔ جاگ جائیں، بتائیں کہ ابھی تک کیا کارکردگی ہے۔ کتنے احتجاج لیڈ کئے کتنے ترقیاتی کام کئے۔
PTI Khyber Pakhtunkhwa

01/10/2025

عمران خان کو پتہ تھا!!
کہ شاہ فیصل کے ساتھ کیا ہوا
بھٹو ، قذافی اور صدام کے ساتھ کیا ہوا
لیکن وہ حق بات کرنے سے نہیں رُکا
جلسوں میں, ملاقاتوں میں اور انٹرویوز میں مسلسل امریکہ کو للکارتا رہا۔
یوکرین کے معاملے میں امریکہ کو انکار کیا۔
اسرائیل کے بارے میں انکار کیا
افغانستان کے معاملے میں انکار کیا
یہ تینوں باتیں کسی اور کے بس کی بات نہیں ۔
عمران خان کو امریکہ نے قید کیا ہوا ہے
عرب کے شاہی خاندان بھی اس معاملے پر راضی ہے۔

ورنہ کیا مجال کسی عاصم منیر، کسی نواز شریف اور زرداری کی
کہ ایسے تاریک جیل میں عمران خان کو رکھ سکے ۔
یہ بیچارے تو بس اسی پر خوش ہے کہ ٹرمپ سے ہاتھ ملائے اور تصویر کھینچیں بے شک ملک کا سودا ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔

ہماری خودداری کا سودا کرنے والے اک دن انصاف کا سامنا کریں گے ۔ اور انصاف ہو کے رہے گا۔ انشاء اللہ

اے بی

08/09/2025

فریقِ مخالف کے مطابق تحریک انصاف نے تین سال حکومت کی لیکن وعدے نہیں نبھائیں اور امیدوں پر پورا نہیں اتری۔ لہٰذا یہ جماعت اب تاقیامت سزا کی مستحق ہے۔
جبکہ چالیس سال سے حکومتیں کرنے والے جنت کے حقدار اور ہر برائی سے بری الزمہ ہیں۔

گویا!! کہ جیسے وہ اپنے تمام وعدے پورے کر چکے ہوں
پاکستان ایشین ٹائیگر بن چکا ہو
قرض اتر چکا ہو اور ملک سنور چکا ہو
لوڈ شیڈنگ ختم ہو چکی ہو
دہقان کو روزی میّسر ہو چکی ہو
روٹی کپڑا اور مکان مل چکا ہو
غریب کو تعلیم اور علاج میٔسر آ چکی ہو
لاہور سے کراچی بلٹ ٹرین چل چکی ہو
دو سو یونٹ فری مل چکے ہو
لاہور پیرس بن چکا ہو
کرپشن ختم اور ملک ترقی کر چکا ہو
عدالتیں اور میڈیا آزاد ہو چکا ہو
اور جرنیلوں کا احتساب ہو چکا ہو۔۔۔۔۔

ہم عمران خان کو فرشتہ نہیں سمجھتے لیکن اگر مقابلہ شریفوں، زرداروں اور ظالم جرنیلوں سے ہو۔ تو ہم عمران خان کو چنیں گے بلا شک و شبہ۔

ہم آپ کو اپنے چالیس سال کے گناہ عمران خان کے ساڑھے تین سال کے پیچھے بخشوانے نہیں دینگے۔ کبھی نہیں

06/09/2025

میرے حساب سے نا گنڈاپور غدار ہے نا جنید اکبر
نا سلمان راجا نا حماد اظہر

حتیٰ کہ کوئی بھی تحریک انصاف کے سیاسی راہنما کو میں پارٹی کا غدار نہیں سمجھتا ۔ ہر کوئی اپنی جگہ کوشش کر رہا کوئی کم کوئی زیادہ جتنی ان کی ہمت ہے۔ ضرورت سے زیادہ امیدیں رکھ عام ورکرز مایوس ہو جاتے ہیں ۔ ہر کوئی عمران خان نہیں ہوتا
سوچئیے

عمران خان کو سات لاکھ ہتیھار بند فوج نے قید کیا ہوا ہے ۔ آئینی ترامیم سے قبضہ کی گئی عدالتوں نے قید کیا ہوا ہے۔ چالیس سال سے ملک پر حکومت کرنے والی پارٹیوں نے قید کیا ہوا ہے۔

ادارے خلاف، عدالت خلاف، حکومت خلاف، صحافت خلاف
امریکہ خلاف ، عرب خلاف

یہ بات ہمیں سمجھنی ہوگی کہ یہ کوئی دو چار دن اور دو چار لوگوں کی جدوجہد نہیں۔
یہ سیاسی راہنما ہمارے جیسے انسان ہے ان کے پاس کوئی اختیار نہیں، کوئی ہتھیار نہیں۔

آگے نہیں لکھنا چاہتا۔ بے وجہ نہیں مرنا چاہتا۔

18/08/2025

جنرل ضیاء نے بہت اچھے کام کیے میں اُس کے کام کو آگے بڑھاؤں گا ۔ نواز شریف

11/08/2025

سوال!!

اگر یہودی ایجنٹ قید میں ہے تو مسجدیں کون گِرا رہا ہے۔

ناجائز طریقے سے بنی حکومت مسجدوں کے جائز و ناجائز کا فیصلہ کیسے کر سکتی ہے۔

کیا ملک کے باقی سارے قبضے چھڑوا لیے گئے یا مسجدیں ہی رہ گئی تھی ہاتھ صاف کرنے کے لیے۔

اور اس سب کے بعد مسجدوں کی یہ زمینیں کسی حقدار کو ملے گی یا اشرافیہ آپس میں تقسیم کریں گی۔

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Haqiqi Azadi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share