18/08/2026
اسلام آباد
مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اسلام آباد کے زیر اہتمام رہبر شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای اعلی اللہ مقامہ کے بلندی درجات کے لیے مجلس عزا کا انعقاد الصادق امامبارگاہ جی نائن ٹو اسلام آباد میں کیا گیا۔ جس میں دیگر خواتین ضلع اسلام آباد و راولپنڈی کی یونٹس کابینہ مسئولین نے خصوصی شرکت کی ۔
مجلس عزا کے آغاز میں آقا مہدی کاظمی صاحب نے غیبت امام زمان عج میں وظائف منتظرین کے موضوع پر خطاب کیا ۔
مجلس عزا سے خصوصی خطاب محترمہ معصومہ نقوی مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ نے کیا جس میں انہوں نے سورہ اعراف آیت نمبر 157 کی روشنی میں نبی مکرم حضرت محمد مصطفی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دس خصوصیات اور امت کی چار ذمہ داریوں پر تفصیلی گفتگو کی بعد ازاں رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
مجلس کے اختتام پر اسلام آباد اور راولپنڈی کی ضلعی کابینہ اور یونٹس صدور سے تفصیلی ملاقات کی جس میں تنظیمی امور میں مسائل کے حل پر مشاورت کی گئ۔ نشست کے اختتام پر تمام خواہران کو مجلہ حریم ولایت کا نیا ایڈیشن ہدیہ کیا۔