PMLN WomenWing Abbottabad

PMLN WomenWing Abbottabad مسلم لیگ نواز
خواتین ونگ ہزارہ ڈویژن

02/09/2026

ایبٹ آباد: ممبر قومی اسمبلی مسلم لیگ ن ایڈووکیٹ فائزہ ملک ڈسٹرکٹ بار ایبٹ آباد کے ضلعی انتظامیہ کے خلاف اجتماعی مظاہرہ میں شرکت۔
ضلعی انتظامیہ اور اسسٹنٹ کمشنر افراسیاب کے ماورائے عدالت غیر قانونی اقدامات کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا۔

Faiza Malik Mpa
Abrar Tanoli Khurram Abbas Bhatti

آج چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، سینیٹر روبینہ خالد صاحبہ سے ملاقات ہوئی، جس میں تحصیل تناول کے بینظیر انکم سپورٹ ...
28/08/2026

آج چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، سینیٹر روبینہ خالد صاحبہ سے ملاقات ہوئی، جس میں تحصیل تناول کے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام آفس سمیت علاقے کے عوام کو درپیش دیگر مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔
علاقے کے عوام کی سہولت، حق اور ان کے مسائل کا بروقت حل ہماری اولین ترجیح ہے۔ امید ہے کہ ان مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات جلد سامنے آئیں گے۔

عوامی خدمت، عوام کی آواز —
ہماری ذمہ داری۔

فائزہ ملک ایڈووکیٹ
ممبر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا
Faiza Malik Mpa Pmln Abbottabad PMLN SMT NA16 PMLN SMT Distt Abbottabad Official

28/08/2026
خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس جمعرات کے روز صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں ذیلی کمیٹی...
28/08/2026

خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس جمعرات کے روز صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں ذیلی کمیٹی کی چیئرپرسن اور رکن صوبائی اسمبلی شہلا بانو کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں محکمہ صحت، محکمہ خزانہ اور صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کی ایم آر آئی مشین کی 2021 میں کی گئی اپ گریڈیشن اور بعد ازاں اس کی تبدیلی سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران کمیٹی کو بتایا گیا کہ ایم آر آئی مشین کی اپ گریڈیشن کے عمل میں مبینہ طور پر خیبر پختونخوا پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے مروجہ قواعد و ضوابط کی مکمل پاسداری نہیں کی گئی۔ کمیٹی کے مطابق کروڑوں روپے مالیت کے اس معاملے میں نہ تو باقاعدہ کوٹیشن طلب کرنے کا طریقہ اختیار کیا گیا اور نہ ہی خریداری کے مقررہ طریقہ کار پر مکمل عملدرآمد کیا گیا۔ چیئرپرسن شہلا بانو نے اس امر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے مالی معاملے کا محض ای میل کے ذریعے طے ہونا کئی اہم سوالات کو جنم دیتا ہے، لہٰذا معاملے کے تمام پہلوؤں اور پس منظر کا جامع جائزہ لیا جائے۔
ذیلی کمیٹی نے ایم آر آئی مشین کی تبدیلی سے قبل اس کی بنیادی مالی قدر، تکنیکی حالت اور دیگر متعلقہ مالی و انتظامی ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔ واضح رہے کہ 15 جنوری 2026 کو ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد میں منعقدہ ذیلی کمیٹی کے سابقہ اجلاس میں محکمہ صحت کو ہدایت کی گئی تھی کہ مشین کی تبدیلی کے معاملے میں متعلقہ انتظامیہ اور ذمہ دار افسران سے تفصیلات اور ان کا مؤقف حاصل کیا جائے، تاکہ مشین کی تبدیلی کی وجوہات اور اس حوالے سے ذمہ داری کا تعین کیا جا سکے۔
محکمہ صحت کے حکام نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ متعلقہ افسران اور دیگر ذمہ داران کی جانب سے تاحال مطلوبہ جوابات موصول نہیں ہوئے۔ اس پر چیئرپرسن شہلا بانو نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ذمہ داران کو فوری طور پر یاددہانی مراسلے جاری کیے جائیں اور ان سے جلد از جلد اپنے جوابات جمع کرانے کو کہا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ معاملے کی مکمل چھان بین کے لیے تمام متعلقہ ریکارڈ اور ذمہ داران کے مؤقف کا حصول ضروری ہے۔
اجلاس کے اختتام پر چیئرپرسن نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ موصول ہونے والے تمام جوابات اور متعلقہ دستاویزات کو یکجا کرکے جامع صورت میں آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے۔ ذیلی کمیٹی دستیاب ریکارڈ، مالی و تکنیکی حقائق اور متعلقہ افسران کے مؤقف کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اپنی سفارشات اور رپورٹ مرتب کرکے قائمہ کمیٹی برائے صحت کے سامنے پیش کرے گی، تاکہ معاملے میں ذمہ داری کا تعین کیا جا سکے۔

  اظہارِ تعزیتسردار ہاؤس ایبٹ آباد میں ممبر صوبائی اسمبلی محترمہ آمنہ سردار صاحبہ کی والدہ محترمہ  کی وفات پر پاکستان مس...
17/08/2026


اظہارِ تعزیت
سردار ہاؤس ایبٹ آباد میں ممبر صوبائی اسمبلی محترمہ آمنہ سردار صاحبہ کی والدہ محترمہ کی وفات پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی اپوزیشن لیڈر جناب ڈاکٹر عبیداللہ صاحب نے دوعاے مغفرت کی اور دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی فائزہ ملک صاحبہ سردار ذوق اختر صاحب بھی موجود تھے

Faiza Malik Mpa Sardar Zauq Smt Pml N Abbottabad Abrar Tanoli Malik Nomi Pmln Political Wing Amna Sardar

ممبر صوبائی اسمبلی مسلم لیگ ن فائزہ ملک ایڈووکیٹ کس آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ LA Valley کے انتخابات کے ...
03/08/2026

ممبر صوبائی اسمبلی مسلم لیگ ن فائزہ ملک ایڈووکیٹ کس آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ LA Valley کے انتخابات کے سلسلے میں ایبٹ آباد میں قائم مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور انتخابی عمل کا جائزہ لیا۔
دورانِ وزٹ بعض مقامات پر ہمارے پولنگ ایجنٹس کے ساتھ غیر ضروری مشکلات پیش آئیں، جن پر متعلقہ حکام کی توجہ دلائی اور بھرپور انداز میں اپنا مؤقف پیش کیا تاکہ تمام امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو قانون کے مطابق یکساں حقوق میسر آ سکیں۔
اس موقع پر ضلعی صدر ملک مہابت اعوان، ضلعی صدر خواتین فوزیہ وحید جنرل سیکرٹری امبر سردار، وقار گل صاحب، انسہ بی بی، سردار وحید اور سردار ساجد صاحب بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔

PMLN SMT Distt Abbottabad Official Faiza Malik Mpa Abrar Tanoli Smt Pml N Abbottabad PMLN SMT NA16 PMLN WomenWing Abbottabad M Yasir Abbasi

خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس بدھ کے روز صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں چیئرمین قائمہ کمیٹی و رکن ص...
31/07/2026

خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس بدھ کے روز صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں چیئرمین قائمہ کمیٹی و رکن صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر صحت خلیق الزمان، ممبران نے شرکت کی، ایم پی اے سیدہ شہلا بانو بھی شریک ہوئیں،

چیئرمین قائمہ کمیٹی مشتاق احمد غنی نے ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں ایم آر آئی مشین اور اس سے متعلقہ ریکارڈ کے جائزے کے لیے قائم فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ طلب کی۔ کمیٹی کی چیئرپرسن محترمہ شہلا بانو نے بتایا کہ رپورٹ مکمل ہو چکی ہے اور اسے آئندہ اجلاس میں قائمہ کمیٹی کے سامنے پیش کر دیا جائے گا۔

قائمہ کمیٹی برائے صحت نے محکمہ صحت کے حکام کو مزید ہدایت کی کہ صحت کے شعبے سے متعلق تمام معاملات میں شفافیت، میرٹ، مؤثر نگرانی اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔۔
Syeda Shehla Bano Mpa Pmln Abbottabad PMLN SMT Distt Abbottabad Official Abrar Tanoli Adv Nargis Kazmi Smt Pml N Abbottabad Political Wing Faiza Malik Mpa Mpa Shazia Jadoon

30/07/2026

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PMLN WomenWing Abbottabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share