04/02/2026
اسلام اباد
: شہزاد نوری نے حلقہ ایک گلگت سے پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ کے حصول کے لیے باقاعدہ طور پر کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے پارٹی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہی واحد جماعت ہے جو عوامی مسائل کے حل اور جمہوری اقدار کے فروغ پر یقین رکھتی ہے۔
شہزاد نوری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر انہیں پارٹی ٹکٹ دیا گیا تو وہ گلگت کے عوام کی خدمت، ترقی اور خوشحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے