Isakhel.United

Isakhel.United Isakhel Ki Awaz

عیسیٰ خیل کی بیٹی نے محنت اور عزم کی نئی مثال قائم کر دی ایک محنت کش باپ کی بیٹی، محدود وسائل کے باوجود 555 میں سے 513 ن...
03/09/2026

عیسیٰ خیل کی بیٹی نے محنت اور عزم کی نئی مثال قائم کر دی

ایک محنت کش باپ کی بیٹی، محدود وسائل کے باوجود 555 میں سے 513 نمبر حاصل کر کے والدین اور پورے عیسیٰ خیل کا سر فخر سے بلند کر گئی۔ ❤️

گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول عیسیٰ خیل، میانوالی کی ہونہار طالبہ زنیرہ فیاض نے نویں کلاس (Matric Part-I) کے امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 555 میں سے 513 نمبر حاصل کیے۔

زنیرہ فیاض کے والد محترم محمد فیاض ایک محنت کش انسان ہیں، جو صبح سے شام تک کڑکتی دھوپ میں بکریاں چرا کر حلال رزق کماتے اور اپنے خاندان کی کفالت کرتے ہیں۔ والد کی محنت، قربانی اور حلال کمائی کے سائے میں پرورش پانے والی اس بیٹی نے اپنی محنت، لگن اور تعلیمی جذبے سے ثابت کر دیا کہ کامیابی کے لیے وسائل سے زیادہ حوصلہ، محنت اور عزم ضروری ہے۔

یہ کامیابی صرف زنیرہ فیاض کی کامیابی نہیں بلکہ ان کے والدین کی دعاؤں، قربانیوں اور محنت کا ثمر بھی ہے۔

اس شاندار کامیابی کے سفر میں محترم مصعب الرحمن شاہ صاحب، ٹیوشن ٹیچر کی خصوصی رہنمائی اور انتھک محنت بھی قابلِ تحسین ہے، جنہوں نے زنیرہ کی تعلیمی رہنمائی میں اہم کردار ادا کیا!

آج زنیرہ فیاض کامیابی نے یہ پیغام دیا ہے کہ اگر ارادے مضبوط ہوں تو حالات کی سختیاں منزل کا راستہ نہیں روک سکتیں

ہم زنیرہ فیاض، ان کے والدین، اساتذہ اور پورے خاندان کو اس قابلِ فخر کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری اس ہونہار بیٹی کو علم و عمل میں مزید ترقی عطا فرمائے، اس کے روشن مستقبل کے دروازے کھولے، والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے اور اسے زندگی کے ہر میدان میں کامیابی عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

حوصلہ افزائی کیلئے پوسٹ کو شئیر ضرور کریں

26/08/2026

سالانہ جشن عید میلاد النبی ریلی عیسی خیل

26/08/2026

سالانہ جشن عید میلاد النبی ریلی عیسی خیل #2026

عیسیٰ خیل میں مرکزی جشن عید میلادالنبی ﷺ کا عظیم الشان جلوس، ہزاروں عاشقانِ رسول ﷺ کی شرکتعیسیٰ خیل: سالانہ مرکزی جشن عی...
26/08/2026

عیسیٰ خیل میں مرکزی جشن عید میلادالنبی ﷺ کا عظیم الشان جلوس، ہزاروں عاشقانِ رسول ﷺ کی شرکت
عیسیٰ خیل: سالانہ مرکزی جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں عیسیٰ خیل میں عظیم الشان اور روح پرور جلوس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں عاشقانِ رسول ﷺ نے بھرپور عقیدت و محبت کے ساتھ شرکت کی۔ مرکزی جلوس صبح 8:30 بجے لاری اڈا عیسیٰ خیل سے برآمد ہوا۔
جلوس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور درود و سلام کے ورد سے ہوا، تلاوت کلام پاک اشرف حافظ احمد حاصل کیا ۔جبکہ دعا صدر جماعت اہلِ سنت عیسیٰ خیل پیر سید حفیظ اللہ شاہ نے کروائی۔ جلوس کی باقاعدہ قیادت بھی پیر سید حفیظ اللہ شاہ نے ہمراہ
حاجی محمد زبیر خان، صدر سوشل ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ، چیئرمین امن مصالحت کمیٹی ڈسٹرکٹ میانوالی و سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی عیسیٰ خیل، پیر سید اقبال حسین شاہ صدر انجمن تاجران، جنرل سیکرٹری انجمن تاجران ملک عمر حیات، سینئر نائب صدر محمد اقبال خان روشن خیل، بانی جلوس صوفی لالا محمد خان نے کی ۔ علماء کرام، معززینِ شہر اور عاشقانِ رسول ﷺ نے بھرپور شرکت کی۔
علماء کرام میں مولانا حافظ محمد اقبال نقشبندی، مولانا حافظ محمد سعید، مولانا احمد وقاص، مفتی معین الدین بہادری، علامہ مولانا مفتی حافظ محمد وقاص۔مولانا حافظ محمد سعید خطیب تحصیل مسجد سمیت دیگر جید علماء کرام بھی شریک تھے۔
شرکائے جلوس میں شکور الحق خان نیازی سماجی ورکر، ریٹائرڈ ڈی ایس پی و ڈپٹی کنوینئر امن مصالحت کمیٹی لیگل عبدالغفار خان، ڈپٹی کنوینئر امن مصالحت کمیٹی شاہد خان نیازی بھی شامل تھے۔
صحافی برادری کی بھرپور شرکت
مرکزی جلوس میں میڈیا سے وابستہ شخصیات نے بھی بھرپور شرکت کی، جن میں صدر پریس کلب عیسیٰ خیل عامر خان نیازی، سینئر صحافی عامر ہاشمی، ، صدر پریس کلب کی عیسیٰ خیل ملک حاجی وقاص، صدر سٹی پریس کلب محمد مقرب خان، سینئر نائب صدر سٹی پریس کلب محمد اشرف خان لنگر خیل سٹی پریس کلب ۔سمیت دیگر صحافی شامل تھے۔
شہر بھر میں جشنِ میلاد کا روح پرور منظر
جلوس میں سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں عاشقانِ رسول ﷺ نے شرکت کی۔ شرکاء پیدل، موٹر سائیکلوں، کاروں، رکشوں اور خوبصورت انداز میں سجائی گئی اونٹ گاڑیوں کے ہمراہ درود و سلام کا ورد کرتے ہوئے جلوس کا حصہ بنے رہے۔
جلوس کے راستوں کو خوبصورت جھنڈیوں، بینروں اور دیگر آرائشی سامان سے سجایا گیا تھا، جس کے باعث پورا شہر جشنِ میلادالنبی ﷺ کی روحانی اور پُرنور کیفیت میں ڈوب گیا۔
راستے میں مختلف مقامات پر علماء کرام نے مختصر خطابات کرتے ہوئے سیرتِ طیبہ ﷺ، محبتِ رسول ﷺ، اتحادِ امت، امن، بھائی چارے اور باہمی رواداری کے فروغ پر زور دیا۔ شہریوں کی جانب سے شرکائے جلوس کے لیے مختلف مقامات پر جوس، شربت، حلوہ اور دیگر اشیائے خوردونوش کی سبیلیں بھی لگائی گئیں۔
اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے سبیل، جلوس کا استقبال
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل خلیل احمد کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی طرف سے خصوصی سبیل کا انتظام کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر خلیل احمد نے سبیل کے مقام پر مرکزی جلوس کا پرتپاک استقبال کیا۔
انہوں نے جلوس کے منتظمین اور مذہبی و سماجی رہنماؤں کو ہار پہنائے، مٹھائی تقسیم کی اور جلوس میں باقاعدہ شرکت بھی کی۔ اس موقع پر انہوں نے جشن عید میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے منتظمین اور شرکائے جلوس کو مبارکباد پیش کی۔
مرکزی جلوس اپنے روایتی راستے سے ہوتا ہوا مسجد بازار والی پہنچ کر اختتام پذیر ہوا، جہاں جید علماء کرام نے سیرتِ رسول اکرم ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر ایمان افروز خطابات کیے۔
اس موقع پر حاجی محمد زبیر خان نے بھی خطاب کرتے ہوئے حضور نبی کریم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا اور محبتِ رسول ﷺ، اتحاد و اتفاق، امن اور بھائی چارے کے فروغ پر زور دیا۔
اختتام پر مرحوم اقبال خان پہاڑ خیل کے خاندان کی جانب سے شرکائے جلوس کے لیے خصوصی لنگر کا اہتمام کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
جلوس کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔ ایس ایچ او تھانہ عیسیٰ خیل ملک فیاض احمد کی نگرانی میں پولیس اہلکاروں نے جلوس کے روٹ پر سیکیورٹی کے فرائض انجام دیے اور خصوصی نگرانی برقرار رکھی۔
اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل خلیل احمد کی ہدایات پر انتظامیہ کی جانب سے جلوس کے روٹ پر صفائی کے بہترین انتظامات کیے گئے جبکہ سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا گیا۔ شہریوں اور شرکائے جلوس نے انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو سراہا۔
ریسکیو 1122 کی خصوصی خدمات
ریسکیو 1122 تحصیل عیسیٰ خیل کے انچارج ملک ارشد حسین کی قیادت میں ریسکیو 1122 کی ٹیم بھی جلوس کے ہمراہ موجود رہی۔ ریسکیو اہلکار کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے اور شرکائے جلوس کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ رہے اور اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں۔
شرکائے جلوس اور شہریوں نے ریسکیو 1122 کی بروقت موجودگی اور بہترین خدمات کو بھی سراہا۔
مرکزی جشن عید میلادالنبی ﷺ کا یہ عظیم الشان اجتماع محبتِ رسول ﷺ، اتحاد، اخوت، امن اور بھائی چارے کے خوبصورت پیغام کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
#2026

اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل کی زیر صدارت اہم اجلاس، علاقائی مسائل، یومِ دفاع اور دھی رانی پروگرام پر تفصیلی غورعیسیٰ خیل: اسس...
24/08/2026

اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل کی زیر صدارت اہم اجلاس، علاقائی مسائل، یومِ دفاع اور دھی رانی پروگرام پر تفصیلی غور
عیسیٰ خیل: اسسٹنٹ کمشنر تحصیل عیسیٰ خیل خلیل احمد کے دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں 6 ستمبر 2026ء یومِ دفاعِ پاکستان کے حوالے سے منعقد ہونے والی تقریبات، تحصیل کے مختلف علاقائی و عوامی مسائل، برساتی نالہ بروچ سے متاثرہ افراد کو درپیش مشکلات، علاقے کی خوبصورتی، صفائی، گرین بیلٹس اور تعلیم کے فروغ سمیت پنجاب حکومت کے دھی رانی پروگرام فیز 4 کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمیونٹی ڈویلپمنٹ، سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال تحصیل عیسیٰ خیل جہانزیب خان نیازی، سوشل ویلفیئر سوسائٹی عیسیٰ خیل کے صدر و چیئرمین حاجی محمد زبیر خان، سیکرٹری سوشل ویلفیئر سوسائٹی اور اصلاحی کمیٹی سلطان خیل کے صدر امیر عبداللہ خان نے شرکت کی۔
اجلاس میں 6 ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان 2026ء کے حوالے سے منعقد ہونے والے پروگرام کی تیاریوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ یومِ دفاع کی تقریب کو قومی جذبے، شایانِ شان انداز اور بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منعقد کیا جائے گا۔ تقریب میں مختلف کالجز اور سکولوں کے طلبہ و طالبات ملی نغمے، ٹیبلو اور تقاریر پیش کریں گے، جبکہ معززینِ علاقہ، محکمہ تعلیم سے وابستہ شخصیات اور دیگر اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا جائے گا۔
اجلاس میں بالخصوص شہداء کے والدین اور اہلِ خانہ کو تقریب میں مدعو کرکے انہیں خراجِ عقیدت و تحسین پیش کرنے پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یومِ دفاع کے پروگرام کے ذریعے نئی نسل کو وطن عزیز کے دفاع کے لیے دی جانے والی لازوال قربانیوں، قومی یکجہتی اور حب الوطنی کا پیغام اجاگر کیا جائے گا۔
اجلاس کے دوران تحصیل عیسیٰ خیل کو درپیش مختلف عوامی و سماجی مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ خصوصاً حالیہ بارشوں کے باعث برساتی نالہ بروچ سے متاثرہ علاقوں اور متاثرین کو درپیش مشکلات، عوام کے تحفظ، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور مستقبل میں ایسے مسائل سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے باہمی رابطے اور مربوط حکمتِ عملی اختیار کرنے پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر عیسیٰ خیل شہر کی خوبصورتی، گرین بیلٹس کی بہتری، صفائی ستھرائی اور تعلیم کے فروغ کے لیے بھی مختلف تجاویز زیرِ غور آئیں۔ شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ علاقے کو صاف ستھرا، سرسبز اور خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔
سماجی تنظیموں کے نمائندگان نے علاقے میں عوامی فلاح و بہبود، مستحق افراد کی معاونت، سماجی مسائل کے حل، فلاحی سرگرمیوں کے فروغ اور سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔ اجلاس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ عوامی مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے لیے انتظامیہ، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور رجسٹرڈ سماجی تنظیموں کے درمیان باہمی تعاون اور رابطہ مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
اجلاس کے دوسرے مرحلے میں پنجاب حکومت کے دھی رانی پروگرام فیز 4 کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمیونٹی ڈویلپمنٹ، سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال تحصیل عیسیٰ خیل جہانزیب خان نیازی نے اسسٹنٹ کمشنر خلیل احمد کو دھی رانی پروگرام کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں، ابتدائی اہلیت، کیسز کی جانچ پڑتال اور تصدیقی عمل کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ دھی رانی پروگرام فیز 4 کے درخواست گزاروں کی ابتدائی اہلیت کی جانچ کے بعد متعلقہ کیسز کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ کیسز کی شفاف اور درست جانچ کے لیے لوکل گورنمنٹ اور اسپیشل برانچ سے بھی تصدیق کروائی جا رہی ہے، تاکہ صرف مستحق اور اہل خاندانوں کو پروگرام میں شامل کیا جا سکے اور تمام کیسز مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کیے جائیں۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ دھی رانی پروگرام فیز 4 کے تحت موصول ہونے والے کیسز کی جانچ پڑتال اور تصدیقی مراحل مکمل کرنے کے بعد تحصیل ویری فکیشن کمیٹی (TVC) کا اجلاس 7 ستمبر 2026ء کو منعقد ہوگا، جس میں موصولہ کیسز کی اہلیت، دستیاب ریکارڈ اور تصدیقی رپورٹس کی روشنی میں ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل خلیل احمد نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل، مستحق خاندانوں کی معاونت، علاقے کی خوبصورتی و صفائی اور فلاحی سرگرمیوں کا فروغ انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران اور سماجی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ باہمی رابطے اور تعاون کے ذریعے عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔
اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تحصیل عیسیٰ خیل کی تعمیر و ترقی، عوامی فلاح و بہبود، تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ اور قومی و سماجی پروگراموں کو بھرپور انداز میں کامیاب بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

عیسی خیل: ڈاکٹر اشرف خان نیازی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عیسی خیل تعینات جبکہ ڈاکٹر احسان اللہ خان نیازی ایم ایس ٹی ایچ کی...
22/08/2026

عیسی خیل: ڈاکٹر اشرف خان نیازی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عیسی خیل تعینات جبکہ ڈاکٹر احسان اللہ خان نیازی ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال عیسی خیل تعینات

19/08/2026

آج صبح سے ہونے والی بارش کے بعد راولپنڈی راجہ بازار کی صورتحال ۔۔

تحصیل عیسیٰ خیل امن کمیٹی کا اجلاس، جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کے انتظامات کا جائزہعیسیٰ خیل: تحصیل عیسیٰ خیل امن کمی...
18/08/2026

تحصیل عیسیٰ خیل امن کمیٹی کا اجلاس، جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کے انتظامات کا جائزہ

عیسیٰ خیل: تحصیل عیسیٰ خیل امن کمیٹی کا اہم اجلاس اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل خلیل احمد کی زیرِ صدارت ان کے دفتر میں منعقد ہوا، جس میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں منعقد ہونے والے جلوس اور دیگر تقریبات کے انتظامات، سکیورٹی اور باہمی تعاون کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ملک ارشد، تحصیل انچارج ریسکیو 1122، ایس ایچ او تھانہ عیسیٰ خیل ملک محمد فیاض، حاجی محمد زبیر خان چیئرمین امن مصالحت کمیٹی ضلع میانوالی، پیر حفیظ اللہ شاہ صدر جماعت اہل سنت عیسیٰ خیل، سعید اختر خان صدر بار ایسوسی ایشن عیسیٰ خیل، رضی شیخ کالا باغ، پیر اقبال حسین شاہ صدر انجمن تاجران عیسیٰ خیل، ملک عمر حیات جنرل سیکرٹری انجمن تاجران، مولانا حافظ سعید، قاری شیر محمد قمر مشانی، مرید عباس خان قمر مشانی، وقار خان قمر مشانی سمیت امن کمیٹی تحصیل عیسیٰ خیل کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس کا بنیادی ایجنڈا جشن عید میلاد النبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے سلسلے میں منعقد ہونے والے جلوس کے انتظامات اور اسے پرامن، منظم اور باہمی اتحاد و بھائی چارے کے ماحول میں منعقد کرنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل خلیل احمد نے اجلاس کے شرکاء کو انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور یقین دلایا کہ ضلعی و تحصیل انتظامیہ کی جانب سے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کے لیے ہر ممکن سہولیات اور تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات جاری کی جائیں گی تاکہ جلوس کے شرکاء کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اجلاس میں پیر حفیظ اللہ شاہ، چیئرمین حاجی محمد زبیر خان، سعید اختر خان اور صدر انجمن تاجران پیر اقبال حسین شاہ نے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کے مختلف انتظامی نکات پیش کیے۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جس طرح ماضی میں عیسیٰ خیل میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کا جلوس امن، اتحاد، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کی علامت رہا ہے، ان شاء اللہ اس سال بھی اسے پرامن اور مثالی انداز میں منعقد کیا جائے گا۔

ایس ایچ او تھانہ عیسیٰ خیل ملک محمد فیاض نے اجلاس کو سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ جلوس کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی جانب سے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

اسسٹنٹ کمشنر خلیل احمد نے مزید کہا کہ جلوس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے تمام متعلقہ محکموں کا اجلاس منعقد کرکے انہیں ضروری ہدایات جاری کی جائیں گی، تاکہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کے لیے بہترین انتظامات، سکیورٹی اور دیگر بنیادی سہولیات کو یقینی بنایا جا سکے۔

اجلاس کے اختتام پر امن کمیٹی کے اراکین اور دیگر شرکاء نے اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل اور انتظامیہ کی جانب سے تعاون اور یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر امن، اتحاد، بھائی چارے اور باہمی رواداری کی فضا کو برقرار رکھتے ہوئے انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا۔اخر میں پیر حفیظ اللہ شاہ نے دعا کروائی

Address

Isa Khel
42430

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Isakhel.United posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share