06/09/2026
پاکستان پیپلز پارٹی کلچرل ونگ ضلع حیدرآباد کی ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس
پاکستان پیپلز پارٹی کلچرل ونگ ضلع حیدرآباد کی ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس آج مرکزی سیکٹریٹ حیدرآباد میں منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدارت ضلع صدر پاکستان پیپلز پارٹی کلچرل ونگ جناب طارق حسین قاضی صاحب نے کی، جبکہ جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی کلچرل ونگ سندھ جناب لیاقت علی شاہانی صاحب نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
اجلاس میں تنظیم سازی، بالخصوص PS کی سطح پر تنظیم سازی، کارکنان کو مزید فعال کرنے اور آئندہ کی سیاسی و تنظیمی حکمتِ عملی کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر جناب نثار احمد کھوڑو صاحب کی جانب سے 12 ستمبر سے "دھرتی ماں" کے عنوان سے ریلیوں اور سیمینارز کے انعقاد کے اعلان پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سندھ ہماری دھرتی، ہماری شناخت اور ہماری آنے والی نسلوں کی امانت ہے۔ سندھ کی یکجہتی، امن، بھائی چارے اور اپنی دھرتی کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ "دھرتی ماں" کے عنوان سے جلد حیدرآباد میں ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا، جس کے حوالے سے تنظیمی سطح پر تیاریوں کا آغاز کیا جائے گا۔
جاری کردہ:
عمران خانزادہ
انفارمیشن سیکریٹری
پاکستان پیپلز پارٹی کلچرل ونگ ضلع حیدرآباد
Liaquat Ali Shahani
Tariq Qazi