Women Protection Centre

Women Protection Centre WomenProtectionCentreSindh WPCS Women youth-led non-profit, non governmental organisation working for gender just,rights & protection.

WPCS committed to serve survivors collaborative efforts Women&children Protection Cells WCPC with Sindh Police deal GBV.

حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں شوہر ساس اور ڈرائیور نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا حیدرآباد قاسم آباد تھانے میں خات...
15/03/2026

حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں شوہر ساس اور ڈرائیور نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

حیدرآباد قاسم آباد تھانے میں خاتون ریشم عباسی کی درخواست پر اس کے شوہر ڈاکٹر صمد شاہ، ساس بدرالنساء اور ڈرائیور عطا محمد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا پولیس

حیدرآباد ڈھائی ماہ قبل میری شادی اسٹار بنگلہ کے رہائشی صمد شاہ سے ہوئی تھی فریادی

حیدرآباد کچھ ہی عرصے بعد اس کے شوہر کا رویہ تبدیل ہو گیا فریادی

حیدرآباد شوہر اپنی والدہ کے ساتھ مل کر اسے شدید تشدد کا نشانہ بناتا رہا بعض اوقات ڈرائیور عطا محمد سے بھی اس پر تشدد کروایا جاتا تھا فریادی

حیدرآباد ذہنی اور جسمانی تشدد کے باعث جب میری حالت خراب ہو جاتی تو اسے اسپتال میں ملازمہ ظاہر کیا جاتا تھا فریادی

حیدرآباد اتنا کچھ ہونے کے باوجود میں نے اپنے والدین یا رشتہ داروں کو اس بارے میں آگاہ نہیں کیا فریادی

حیدرآباد میرے شوہر اور ساس عمرہ پر جانے سے پہلے مجھے پستول اور چاقو دکھا کر دھمکی دیکر گئے تھے اگر کسی کو کچھ بتایا تو قتل کردینگے فریادی

حیدرآباد میں نے اپنے بھائیوں کو بلایا، ایک نجی اسپتال سے علاج کروایا اور پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروایا فریادی

حیدرآباد پولیس نے مقدمہ میں نامزد دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس

Brutal treatment with Women and Children in Umerkot is unacceptable !!    عمرکوٹ میں خواتین کی بے حرمتی اور چادر و چار د...
27/02/2026

Brutal treatment with Women and Children in Umerkot is unacceptable !!

عمرکوٹ میں خواتین کی بے حرمتی اور چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی سے متعلق خبروں کا معاملہ-
آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو نے میڈیا رپورٹس پر سخت نوٹس لے لیا۔
ڈی آئی جی میرپورخاص کو کارروائی میں شامل پوری پولیس ٹیم، بشمول ایس ایچ او، کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد کی سربراہی میں ایس ایس پیز نوشہرو فیروز اور میرپورخاص پر مشتمل اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت۔
انکوائری کمیٹی عدالتی احکامات کی روشنی میں پولیس کارروائی، خواتین سے مبینہ بے حرمتی، زیادتی اور دیگر شکایات کا جامع جائزہ لے کر فوری تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی۔
سندھ پولیس کے پیشہ ورانہ امور میں خواتین کے ساتھ زیادتی، بے حرمتی اور غیر قانونی اقدام کسی صورت قبول نہیں۔ آئی جی سندھ
خواتین کے حقوق کے تحفظ اور چادر و چار دیواری کے تقدس کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ آئی جی سندھ

23 فروری 2026**سکھر پولیس**سکھر پولیس کی جانب سے خواتین پولیس کانسٹیبلز کی شہر کے مرکزی بازاروں میں تعیناتی، سکیورٹی کے ...
24/02/2026

23 فروری 2026*

*سکھر پولیس*

*سکھر پولیس کی جانب سے خواتین پولیس کانسٹیبلز کی شہر کے مرکزی بازاروں میں تعیناتی، سکیورٹی کے سخت انتظامات*

خواتین اور بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سکھر پولیس کی جانب سے بازاروں اور رش والے تجارتی مراکز میں لیڈیز پولیس کانسٹبلز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

بازاروں اور رش والے مقامات پر لیڈیز پولیس کی موجودگی سے نہ صرف خواتین خود کو محفوظ محسوس کریں گی بلکہ ہراسانی اور دیگر جرائم کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔ *ایس ایس پی سکھر اظہر خان*

لیڈیز پولیس کانسٹیبلز شہریوں کی رہنمائی، شکایات کے فوری ازالے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت کارروائی کے لیے ہمہ وقت موجود رہیں گی۔ *ایس ایس پی سکھر اظہر خان*

سکھر پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ *ایس ایس پی سکھر اظہر خان*

*ترجمان سکھر پولیس*

    There is no “honour” in killing. Naheed Solangi was killed in Village Nao Goth near Mehar, District Dadu, and her bo...
24/02/2026



There is no “honour” in killing.

Naheed Solangi was killed in Village Nao Goth near Mehar, District Dadu, and her body was thrown on the road as a message. But the only message this sends is how deeply rooted gender-based violence remains in our society.

Daughters are not property. Their lives are not negotiable. Their choices are not crimes.

So-called karo-kari is not culture l. it is a violation of fundamental human rights. We will not stay silent. We demand accountability, protection for women and girls, and an end to honour-based violence in Sindh and across Pakistan.

*جامشورو پولیس کی بڑی کامیابی، خاتون قتل کیس کا مرکزی نامزد ملزم سمیت دو ملزمان گرفتار**ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج جناب ...
12/02/2026

*جامشورو پولیس کی بڑی کامیابی، خاتون قتل کیس کا مرکزی نامزد ملزم سمیت دو ملزمان گرفتار*

*ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج جناب طارق رزاق دہاریجو اور ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق چھانگا کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی کوٹری شاہنواز جوکھیو کی سربراہی میں جاری سرچ آپریشن کے دوران خاتون قتل کے مقدمہ کا مرکزی نامزد ملزم نور خان عرف نورو کھوسو ولد وسایو کھوسو اور ایک ملزم وزیر ولد وسایو گرفتار کر لیا گیا ہے۔*

*گرفتار ہونے والے ملزمان میں مرکزی ملزم نور خان عرف نورو ولد وسایو کھوسو سمیت وزیر کھوسو ہے، جسے کامیاب کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔*

*ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق چھانگا کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور جرائم کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔*

*انہوں نے واضح کیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ جامشورو پولیس کی اولین ترجیح ہے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔*

*ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس جامشورو*

ٹنڈو محمد خان پولیس نے شادی کے نام پر کم عمر لڑکی کو ورغلا کر اغوا کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے لڑکی کو بازیاب کرلیا گی...
12/02/2026

ٹنڈو محمد خان پولیس نے شادی کے نام پر کم عمر لڑکی کو ورغلا کر اغوا کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے لڑکی کو بازیاب کرلیا گیا - ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان حسیب جاوید سومار میمن

ملزم کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی اسلحہ پسٹل اور 3 عدد گولیاں بھی برآمد کرلی گئی - ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان

تفصیلات کے مطابق: مورخہ 02.02.2026 کو تھانہ بلڑی شاہ کریم کی حدود گاؤں بریادو رند نزد جنھان سومرو سے ایک کم عمر لڑکی (ز) کو ملزم مولوی عبدالسلام سومرو نامی شخص نے شادی کے نام پر ورغلا کر اغوا کرکے فرار ہوگیا تھا۔ ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان کی پریس کانفرنس۔

واقعے کا ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق رزاق خان دھاریجو حیدرآباد رینج اور ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان حسیب جاوید سومار میمن نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بلڑی شاہ کریم، انچارج سی آئی اے، ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹنڈو محمد خان، انچارج ڈی آئی سی پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دے کر ملزم کو گرفتار کرنے اور لڑکی کو جلد از جلد بازیاب کرنے کے سخت احکامات جاری کیے۔

ایس ایچ او تھانہ بلڑی شاہ کریم نے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 24/2026 زیر دفعہ 365B, تعزیرات پاکستان اور 3/4 چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت درج کرکے ملزم کی گرفتاری اور لڑکی کی تلاش شروع کردی تھی۔

ایس ایچ او تھانہ بلڑی شاہ کریم، انچارج سی آئی اے نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم مولوی عبدالسلام سومرو کو گرفتار کرکے کم عمر لڑکی (ز) کو بازیاب کرلیا۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے ایک عدد غیر قانونی اسلحہ پسٹل اور 3 عدد گولیاں برآمد کرکہ علیحدہ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا - مزید ضابطے کی کارروائی کے بعد ملزم اور کم عمر لڑکی کو متعلقہ کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

ترجمان ٹنڈو محمد خان پولیس.









12/11/2025
  Mirpurkhas Police   Sumair Noor Channa press conference accused has been arrested and confessed to the crime. eمیرپورخ...
12/11/2025

Mirpurkhas Police
Sumair Noor Channa press conference accused has been arrested and confessed to the crime.

eمیرپورخاص پولیس کی آمنہ قتل کیس میں بھرپور پیش رفت۔ اس ہولناک واقع میں مرکزی ملزم گرفتارـ ملزم کا ہوشربا اعتراف جرم۔*

*میرپورخاص* : تفصیلات کے مطابق مورخہ 04.11.2025 کو میرپورخاص کی تحصیل شجاع آباد کے علاقہ جھلوری میں ایک بچی آمنہ بنت غلام حیدر کنڈانی بلوچ عمر 7/8 سال کی گمشدگی کا مقدمہ نمبر 73/2025 زیر دفعہ پولیس اسٹیشن تعلقہ میں والد کی مدعیت میں داخل کیا گیا۔

👈 مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف داخل کیا گیا

👈 ایس ایس پی میرپورخاص ڈاکٹر سمیر نور چنہ کے احکامات پر اسپیشل ٹیم تعینات کی گئی۔

👈دوران تفتیش ابتدائی معلومات میں یہ ظاہر کیا گیا کہ بچی کو اسکول ٹائم کے دوران اغوا کیا گیا۔

👈 دوران تفتیش مورخہ 09-11-2025 کو ایک نامعلوم لاش دبکا شاخ سے برآمد ہوئی۔ جس کی شناخت آمنہ بنت غلام حیدر سے ہوئی۔

👈 جو بروقت مقتول آمنہ کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا۔ تاکہ قتل کی وجوہات سامنے آسکیں۔ جو ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں موت کی وجہ گلے میں پھندہ بتائی گئی۔ جو فائینل میڈیکل رپورٹ ابھی آنا باقی ہے۔

👈 دوران تفتیش پولیس ٹیم نے مزید پیش رفت کرتے ہوئے مختلف پہلوؤں کو زیر غور رکھا- اور انہی کی بناء پر مختلف پیشہ سے تعلق رکھنے والے افراد سےفرداً فرداً معلومات حاصل کی اور مشکوک افراد کی نا صرف سرویلینس کی گئی بلکہ تفتیش میں بھی شامل کیا گیا۔

👈 اسی دوران تفتیشی ٹیم نے کیس کے مرکزی ملزم زاہد ولد محمد اشرف عرف کھبڑ خاصخیلی کو مورخہ 12-11-2025 کو نزد گوٹھ مبین خاصخیلی سےگرفتار کیاـ

👈 دوران انٹیروگیشن ملزم زاہد خاصخیلی نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ اس نے مقتولہ آمنہ کو اغوا کرنے کے بعد پوشیدہ طریقہ سے گورنمنٹ پرائمری گرلز اسکول جھلوری میں زنا کے ارادے سے لے گیا۔ البتہ بچی کے رونے اور شور مچانے پر ملزم نے کچرے میں پڑی ڈرپ کی ٹیوب سے بچی کا گلہ گھونٹ کر قتل کر دیا اور بچی کی لاش کو اسکول کی دیوار کے عقب میں چھپا کر روانہ ہو گیا۔

👈 ملزم نے جرم چھپانے کی خاطر مقتولہ آمنہ کے باپ کو جا کر اطلاع دی کہ مقتولہ آمنہ اسکول کے پاس رو رہی تھی جسے میں اسکول چھوڑ کر آیا ہوں۔

👈 ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ ایسی غلط انفارمیشن دینے کا مقصد تفتیشی ٹیم کو گمراہ کرنا تھا

👈 ملزم نے دوران تفتیش مزید انکشاف کیا کہ مورخہ 04-11-2025 کو رات کے وقت واپس اسکول کے اندر جا کر لاش کو ایک بیگ (کٹا) میں چھپا کر اسکول سے کچھ دور مفاصلہ میں واقع جمڑاو نہر کے اندر لاش کو پھینک دیا۔

👈 ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ وہ بچی کو اکثر و بیشتر چیز دے کر اپنی جانب راغب کرنے کی کوشش کرتا تھا۔

👈 ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ وہ بچی کے آنے جانے کہ اوقات پر نظر رکھے ہوا تھا اور موقع دیکھتے ہی اس نے اغوا کیا۔

👈 ملزم نے چالاکی سے مقتولہ کی فیملی اور پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش سے غلط انفارمیشن دیتا رہا۔

👈 ملزم نے اپنی بیوی کو کافی ٹائم سے طلاق دی ہے۔ اور علاقہ میں حجام کا کام کرتا ہے۔

👈 واضح رہے کہ اس واقع کا سیاسی و سماجی، مذہبی شخصیات اور پولیس کے اعلیٰ افسران اور وکلاء برادری نے سخت نوٹس لیا۔ اور مقتولہ آمنہ کے خاندان سے اظہار یکجھتی کی۔

👈 مقدمہ میں دفعہ 302 کا اندراج کیا گیا ہے۔ اور مقدمہ کی تفتیش کی اگے بڑھایا جا رہا ہے۔

👈 ایس ایس پی میرپورخاص نے انویسٹیگیشن ٹیم میں شامل آفیسران بشمول انسپکٹر غلام حسین سدھایو، انسپکٹر عنایت علی زرداری، ایس ایچ او سنجھے کمار اور ایس آئی دانش بھٹی انچارج ون فائیو کی قلیل وقت میں مجرم کی گرفتاری اور مقتولہ کے خاندان کو انصاف کی فراہمی پر انعامات دینے کا اعلان کیا

ضلع دادو پولیسمورخہ، 19 اکتوبر 2025*دادو پولیس کی انسانیت دوست کاوش،، 6 گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوایا گیا*دادو پولیس نے...
19/10/2025

ضلع دادو پولیس
مورخہ، 19 اکتوبر 2025

*دادو پولیس کی انسانیت دوست کاوش،، 6 گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوایا گیا*

دادو پولیس نے انسان دوستی اور خدمتِ خلق کی بہترین مثال پیش کرتے ہوئے ایس ایس پی دادو *کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی* کی خصوصی ہدایات پر عمل پیرا ہوکر رواں ماہ کے دوران مختلف علاقوں سے لاوارث حالت میں ملنے والے *6 گمشدہ بچوں کو تلاش کر کے ان کے والدین کے سپرد کیا،*

دادو اے سیکشن پولیس کو لاوارث ملنے والے معصوم بچے *زوھیب چانڈیو، ارمان انڑ، شاھزیب ابڑو، مومل چارن، کرن ملاح اور ہمائل پنہور* شہر کے مختلف مقامات سے لاوارث حالت میں ملے تھے

دادو پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے بچوں کی شناخت اور ان کے اہلِ خانہ کی تلاش شروع کی۔ مسلسل کوششوں، جدید ذرائع اور عوامی تعاون کے ذریعے یہ بچے اپنے والدین سے خوشی کے احساسات کے ساتھ دوبارہ مل گئے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی نے کہا ہے کہ:
پولیس کا فرض صرف جرائم سے لڑنا نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت بھی ہے، بچھڑوں کو اپنوں سے ملانا ایک ایسا لمحہ ہے جو ہمارے لیے فخر اور خوشی کا باعث ہے۔

انہوں نے ان کاوشوں میں کردار ادا کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے

ایس ایس پی دادو نے مزید کہا کہ دادو میں بچوں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیم سی آر سی (Child Rights Committee) کا تعاون بھی قابلِ ستائش ہے، جو پولیس کے ساتھ مل کر بچوں کی شناخت اور بحفاظت حوالگی کے عمل میں اہم کردار ادا کرتے رہتے ہیں۔

دادو پولیس اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی ایسے اقدامات کے ذریعے معاشرے کے کمزور اور بے سہارا طبقات کے لیے امید کی کرن بنے گی

*“دادو پولیس۔۔امن، خدمت اور تحفظ کی ضامن”*

17/10/2025

EarlyChildMarriageCase *ڈسٹرکٹ پولیس خیرپور* *مورخہ 09/10/2025* *ایس ایس پی خیرپور حسن سردار نیازی کا کم عمر لڑکی کی شاد...
09/10/2025

EarlyChildMarriageCase
*ڈسٹرکٹ پولیس خیرپور*
*مورخہ 09/10/2025*

*ایس ایس پی خیرپور حسن سردار نیازی کا کم عمر لڑکی کی شادی کا سختی سے نوٹس، دولہا اور مولوی گرفتار*

ایس ایس پی خیرپور حسن سردار نیازی کا تھانہ ٹنڈومستی کی حدود گاؤن روحل شنبانی میں 12 سالہ کم عمر لڑکی دلہن ( ن ص ت شنبانی) کی شادی کا سختی سے نوٹس

ایس ایس پی خیرپور کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ ٹنڈومستی یاسر علی کوسو اور اس کی ٹیم کی بروقت کارروائی

پولیس ٹیم نے کاروائی کرکہ (دولہے) علی گوھر (مولوی) محمد الیاس کاٹیو (لڑکی کے باپ) برکت شنبانی کو گرفتار کر لیا

چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا

*FIR. NO.213/2025 u/s 3-4-5 CHILD MARRIGAE RECENT ACT PS TANDO MASTI*

ایس ایس پی خیرپور حسن سردار نیازی کی جانب سے پولیس پارٹی کے لیے شاباشی کا پیغام

*ترجمان : خیرپور پولیس*

Address

Complaint Cell Address : Women Protection Cell (WPC), DIG Hyderabad Office, Shahbaz Building, Thandi Sarak , , WPCS Organization Head Office : Qasimabad Phase/1 Hyderabad , , Karachi Office: Clifton K
Hyderabad

Opening Hours

Monday 10:00 - 17:00
Tuesday 10:00 - 17:00
Wednesday 10:00 - 17:00
Thursday 10:00 - 17:00
Friday 10:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Women Protection Centre posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Women Protection Centre:

Share

Category